لائبریری: گوشۂ ادبا و شعرائے کرام عصر حاضر

فرحت کیانی

لائبریرین
اردو لائبریری میں عصرِ حاضر کے ادباء اور شعرائے کرام کے لئے گوشہ جات مخصوص کئے جا رہے ہیں۔ یہ گوشہ جات ان ادباء اور شعرائے کرام کے لئے ترتیب دیے جائیں گے جن کا شمار نسبتا نوآموز لکھاریوں میں ہوتا ہے ، ان کی تخلیقات شائع ہو چکی ہیں ، وہ محفل کے رکن ہوں اور جنہوں نے لائبریری پراجیکٹ میں اپنا کام شامل کرنے کی اجازت دی ہو۔
اس وقت ہمارے پاس جو فہرست موجود ہے ان میں سے چند نام درج ذیل ہیں۔
الف عین

آصف شفیع
فرزانہ نیناں

سید انور جاوید ہاشمی

ش زاد

لیاقت علی عاصم

ان ادباء کی تصنیفات کی تفصیل م۔م۔مغل تحریر کر رہے ہیں۔ جس کا ہمیں شدت سے انتظار رہے گا۔



یہ سلسلہ دراصل اس پس منظر میں ہے کہ عصر حاضر کے ادباء و شعراء جن کی تخلیقات پرنٹ ہو چکی ہیں اور وہ ان کے کاپی رائٹ اردو لائبریری کے لیے فراہم کر چکے ہوں یا کرنا چاہیں تو لائبریری میں ان کے نام سے مخصوص گوشے مختص کیے جائیں ۔ ابتدائی طور پر یہ ایک فہرست مرتب کرنے کا آغاز کیا گیا ۔

دیگر نام جو اس فہرست میں شامل ہیں یا ہوں گے ان میں سے وہ نام منتخب کیے جائیں گے جو اردو محفل کی رکنیت رکھتے ہوں تاہم نو آموز ہوں اور اردو محفل کے پلیٹ فارم سے ہی اپنا تخلیقی سفر آغاز کیا ہو یا اپنی تخلیقات پیش کی ہوں اور ان تخلیقات کو مستند مانا گیا ہو ۔


اوپر بیان کردہ معیار کے مطابق حتمی فہرست کی تشکیل کے لئے نام یہاں درج کئے جا سکتے ہیں۔

آپ سب کا بہت شکریہ
 
Top