لائبریری : شعبہ گرافکس

سیدہ شگفتہ نے 'استقبالیہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 9, 2009

لڑی کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
  1. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392



    شعبہ گرافکس​




    اردو لائبریری سیٹ اپ میں ایک اہم شعبہ جس کی ضرورت محسوس ہوئی وہ شعبہ گرافکس ہے اس شعبہ کے ذمہ مختلف اہم امور کون کون سے ہوسکتے ہیں یا ہونا چاہیے اس بارے میں دیگر ماہرین بہتر آراء پیش کر سکیں گے میں فی الحال آغاز کے طور پر چند امور ذکر کرنا چاہوں گی کہ یہ شعبہ ابھی تشکیل دیا جانا باقی ہے ۔

    تکمیل شدہ عنوانات کے ٹائٹل ڈیزائن کرنا
    اسکین صفحات کو کسی متن میں اسکین حالت میں شامل کرنے کے لیے پراسس کرنا
    ڈاکیومنٹس کے فارمیٹ
    مختلف نوعیت کے کارڈز
    لوگو
    ۔ ۔ ۔ ؟
    ۔ ۔ ۔ ؟
    ۔ ۔ ۔ ؟

    شعبہ گرافکس کے لیے اب تک دستیاب نام درج ذیل ہیں :


    ابو شامل

    نایاب

    میں یہاں پر نبیل بھائی ، زکریا بھائی اور آپ تمام اراکین کو شعبہ گرافکس کے ذیل میں تجاویز و آراء پیش کرنے کی دعوت دینا چاہوں گی ۔

    آپ یہاں پر اراکین کے نام بھی پیش کر سکتے ہیں اس شعبہ کے لیے ۔ علاوہ ازیں جو اراکین اپنے نام دینا چاہیں تو آپ خود بھی اپنے نام کی نشاندہی یہاں کر سکتے ہیں ۔

    شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  2. dxbgraphics

    dxbgraphics محفلین

    مراسلے:
    5,087
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    میرا نام بھی شامل کر لیجئے گا میں بھرپور کوشش کروں گا وقت دینے کی انشاء اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  3. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,628
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    لائبریری پراجیکٹ‌ کے لیے گرافکس تیار کرنا ہمیشہ سے اس کی ایک بڑی ضرورت رہی ہے۔ اگرچہ لائبریری پراجیکٹ کے لوگو اور دوسری گرافکس کے لیے گرافکس کے ماہرین کا تعاون حاصل ہو جائے تو بہت اچھی بات ہے، لیکن میرے خیال میں یہاں بھی ویب سے سکین شدہ متن حاصل کرنے والا طریقہ اپنایا جا سکتا ہے، یعنی ویب پر لائبریری پراجیکٹ سے مناسب رکھنے والی جو بھی گرافکس ملیں، انہیں اکٹھا کرکے ایک کلیکشن تیار کر لینی چاہیے جو ضرورت پڑنے پر استعمال کی جا سکیں۔ اس طرح کی گرافکس میں کتاب، بک شیلف، طالب علم، لیبارٹری، گلوب وغیرہ کے آئکون، پی ایس ڈی فائلیں یا کوئی فارمیٹ شامل ہو سکتے ہیں۔ بلکہ میرے خیال میں اس طرح کی گرافکس اکٹھی کرنے کی ایک تحریک چلائی جانی چاہیے تاکہ تھوڑے وقت میں اس طرح کی زیادہ سے زیادہ گرافکس اکٹھی کی جا سکیں۔ اس کے علاوہ میں کئی مرتبہ اردو کے مشاہیر کی تصاویر اکٹھی کرنے کے بارے میں کہہ چکا ہوں۔ یہ بھی نہایت اہم کام ہے اور لائبریری سائٹ کے لیے اس کی بہت ضرورت پیش آئے گی۔ لائبریری پراجیکٹ کے منتظمین کو اس جانب خصوصی توجہ دینی چاہیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  4. وجی

    وجی لائبریرین

    مراسلے:
    24,673
    موڈ:
    Daring
    میرا نام بھی شامل کرلیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
لڑی کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

اس صفحے کی تشہیر