لائبریری : شعبہ ای بک

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پروف ریڈنگ کے تیسرے اور آخری مرحلہ کی انجام دہی کے بعد ایک نہایت اہم مرحلہ مکمل متن کو ای بک کی صورت میں پیش کرنا ہے ، اس سلسلے میں جب ابتدائی طور پر کچھ عنوانات دیگر مراحل سے گذر چکے تو اس جانب بھی قم بڑھایا گیا کہ انہیں قاری تک پہنچانے کے لیے ای بک تشکیل دی جائے تاہم کون سا ای بک فارمیٹ مناسب و منتخب کیا جانا چاہیے اس حوالے سے متعدد تجاویز پیش کی گئیں اورماہرین نے اس سلسلے میں مختلف عنوانات کی ای بکس تشکیل دیں ۔ علاوہ ازیں اس ضمن میں ای بک کی ذیلی ٹیم کے لیے درج ذیل اراکین نے اپنے نام پیش کیے :


ای بک فارمیٹ کے حوالے سے متعدد اراکین اپنی آراء کا اظہار کر چکے ہیں ۔ علاوہ ازیں ای بک تشکیل کے ذیل میں بھی اراکین نے محنت و کاوش سے کام لیا ہے اس سلسلے میں محترم لائبریری رکن نایاب کی حالیہ مسلسل سعی و کوشش ہم سب کے سامنے ہے ۔ اردو لائبریری میں یہ شعبہ اس وقت آپ کی کوشش سے آباد ہے اور اس وقت اس شعبہ کو آپ نے سنبھالا ہوا ہے ۔ علاوہ ازیں محترم رکن انیس فاروقی اور نے بھی ایک فارمیٹ کے ذیل میں لائحہ عمل مرتب کرنے کی پیشکش کی ہے ۔ شعبہ ای بک کے حوالے سے آپ تمام محترم اراکین لائبریری و اراکین اردو محفل کو ای بک کی تشکیل سے متعلق گائیڈ لائنز فراہم کرنے اور شعبہ میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔

شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


مختلف اراکین کی تشکیل کردہ ای بکس


(یہاں میں مختلف اراکین کے اب تک پیش کی گئی ای بکس کے روابط اکٹھا کرنا چاہوں گی ۔)


 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top