لائبریری اراکین : دستیابی / عدم دستیابی

سیدہ شگفتہ نے 'استقبالیہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 16, 2009

لڑی کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
  1. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392


    لائبریری اراکین

    دستیابی عدم دستیابی



    ایک مشکل عام طور پر پیش آتی رہی ہے کہ لائبریری اراکین کی کسی عنوان پر آغاز سے پہلے یا دوران تکمیل کسی سبب سے عدم دستیابی کی صورت پیش آ جانے سے کام کی تکمیل تاخیر کا شکار ہو جاتی ہے یا وہ عنوان ادھورا رہ جاتا ہے اور تکمیل تک نہیں پہنچ پاتا ، کچھ اراکین اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے بر وقت منتظمین کو مطلع کر دیتے ہیں جبکہ بعض اراکین کی توجہ اس جانب نہیں ہو پاتی ۔ یہ دھاگہ اسی سلسلے میں آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ اراکین اپنی دستیابی یا عدم دستیابی سے بر وقت یہاں مطلع کر سکیں ۔


    • اگر آپ لائبریری رکن ہیں اور کسی عنوان پر کام کرنے والی ٹیم میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو آپ اپنی دستیابی کی اطلاع یہاں دے دیں ایسی صورت میں آپ کسی نئے یا جاری عنوان پر ٹیم میں شامل ہو سکیں گے/ گی ۔

    • اگر آپ لائبریری رکن ہیں اور کسی عنوان پر کام کرنے والی ٹیم میں شامل ہیں تاہم کسی سبب سے آپ کچھ وقت کے لیے آنلائن نہ آ سکیں یا جزوی طور پر رخصت لینا چاہیں تو اس دورانیہ (جس میں آپ موجود نہیں ہوں گے/ گی) کی بابت آپ یہاں مطلع کر دیں ۔

    • اگر آپ خود مطلع نہ کر سکیں تو کسی بھی رکن محفل جن سے آپ رابطہ میں ہوں ان کے ذریعے یہاں اطلاع کر دیں ۔


    شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 9
  2. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    میں فی الحال دستیاب نہیں ہوں ، گھر کے دونوں کمپیوٹر خراب ہونے اور بجلی کی عدم موجودگی کی وجہ کر ،
    مزید یہ کہ فی الحال انفرادی کام کر رہا ہوں جو مہلت ملتی ہے۔ سو میری معذر ت قبول کی جائے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  3. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    السلام علیکم
    محترم منتظمین کرام
    میں انشااللہ دستیاب رہوں گا ۔
    اور بشرط صحت و زندگی اردو لائیبریری کی خدمت کرتا رہوں گا ۔
    روزانہ کم از کم تین گھنٹے اردو لائیبریری کے نام ہیں ۔
    انشااللہ
    اور باقی کا فالتو وقت بھی ۔
    یہ عرض کر دینا مناسب سمجھتا ہوں کہ
    جب تک میں خود اپنی عدم دستیابی کی اطلاع نہ کروں ۔
    میرے " شکریہ " کو ہی میرے دستیابی کی علامت سمجھا جائے ۔
    اللہ کرے یہ اردو لائیبریری آنے والی نسلوں کے لیے علم کاخزانہ بنے آمین
    نایاب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  4. شکاری

    شکاری محفلین

    مراسلے:
    529
    میرا نیٹ کنیکشن مجھے کافی پریشان کررہا ہے جس کی وجہ سے میں اکثر نیٹ‌ سے غائب ہی رہتا ہوں مجھے کچھ انفرادی کام دے دیا جائے میں اپنے فارغ وقت میں اسے انجام دیتا رہوں گا موضوع کوئی بھی ہو لیکن سنجیدہ نہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. عمر احمد بنگش

    عمر احمد بنگش محفلین

    مراسلے:
    75
    موڈ:
    Busy
    کچھ گھریلو اور پروفیشنل مصروفیات‌‌آڑے آ‌رہی ہیں۔ چھوٹتے ہی اطلاع دوں گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    فرحت ، انٹرنیٹ کی وجہ سے آنلائن نہیں آ پا رہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. ذیشان حیدر

    ذیشان حیدر محفلین

    مراسلے:
    389
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    میں‌بجلی کی عدم دستیابی اور انٹر نیٹ‌بار بار ڈسکنکٹ ہونے کی وجہ سے حاضر ہونے سے قاصر ہوں ۔ جوں‌ہی کنکٹ ہوتاہوں‌کہ تھوڑی دیر بعد ہی ڈسکنکٹ ہو جاتاہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. خرم شہزاد خرم

    خرم شہزاد خرم لائبریرین

    مراسلے:
    10,823
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    میں دستیاب ہوں لیکن مجھے کام بتانا پڑے گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
لڑی کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

اس صفحے کی تشہیر