السلام علیکم لائبریرینز ! آج کل لائبریری کاکام ٹھپ ہے اور لائبریری شدت سے آپ کی منتطر ہے۔ کچھ نظرِکرم اِدھر بھی۔۔۔۔
بہنا میرے لیے یہ پہلا تجربہ ہو گا کہ میں لائبریری کےلیے اپنی خدمات دے پاؤں اس لیے بہت دلچسپی رکھتی ہوں امید ہیں آپ راہنمائی فرمائیں گی
لائبریری کی طرف رہنمائی فرمانے کے لیے ہم نے ابن سعید کو خادمِ اعلیٰ اور مقدس کو چیف لائبریرین رکھا ہوا ہے
ارے لیکن آپ کے نام کے نیچے تو لائبریرین لکھا ہوا آرہا ہے۔۔۔ یعنی آپ پہلے سے ہی لائبریری پروجیکٹ میں کام کرنے کی مجاز ہیں۔۔
جی سر میرے کہنے کا یہی مقصد تھا کہ بحیثیت لائبریرین کیونکہ میں نئی ہوں اس لیے لائبریری کےلیے کام کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہوں سعود سر سے بات ہوئی تھی انہوں نے بتایا کہ فی الحال لائبریری میں کوئی قابلِ ذکر کام نہیں ہے..ابھی جاسمن بہنا کی پوسٹ دیکھی تو ان سے راہنمائی چاہی
اور اچھا میں سمجھا تھا کہ آپ لائبریرین کا اسٹیٹس لینا چاہتی ہیں، جبکہ نام کے نیچے نظر بعد میں پڑی۔ یہ واقعی ہے کہ لائبریری میں کام کافی عرصے سے نہیں ہو رہا۔ میں بھی یہی سوچ رہا تھا کہ اس سالگرہ پر لائبریری کو متحرک کیا جائے۔۔
اگر آپ کی نظر میں کوئی ایسی کتاب ہے جو کوپی رائٹ سے آزاد ہواور آپ اس کو ٹائپ کرنا چاہتی ہوں تو بتائیے گا۔۔
میرے ذہن میں ڈپٹی نذیر احمد کی کتاب توبۃ النصوح اور اشفاق احمد کی کتاب ایک محبت سو افسانے تھی لیکن ابھی دیکھا تو شاید توبۃ النصوح پر پہلے ہی کام ہو چکا ہے دوسری کتاب ایک محبت سو افسانے کے جملہ حقوق بارے مجھے یقینی نہیں معلوم..اگر مجھے فہرست کتب مل جاتیں تو بہتر ہوتا کہ میں ان کے علاوہ کسی کتاب بارے سوچتی
ایک تو یہ اردو محفل کی لائبریری کی ویب سائٹ ہے http://www.urdulibrary.org/ باقی ٹائپ ہونے والی کتب اور ٹائپنگ مکمل ہوجانے والی تب کی فہرست کا مجھے علم نہیں۔ شمشاد بھائی، مقدس اور قیصرانی بھائی دیکھتے تھے انتظام غالباََ۔ مقدس کے علاوہ باقی دونوں نے محفل سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔۔۔
اور فورم میں لائبریری کے زمرے میں جا کر بھی ڈھونڈا جا سکتا ہے کہ کون کون سی کتب چل رہی ہیں اور کون سی ہو چکی ہیں۔۔۔
میرا خیال ہے کہ جن کتابوں کی مکمل سکیننگ یہاں موجود ہے۔ اُن پہ کام شروع کر دیا جائے۔ پروف ریڈرز محفین سے درخواست ہے کہ وہ انتخاب محمد علی ردولوی پہ پروف ریڈنگ کریں۔