قیام پاکستان سے بلوچستان کیساتھ زیادتیاں ہورہی ہیں، جماعت اسلامی

کاشفی

محفلین
قیام پاکستان سے بلوچستان کیساتھ زیادتیاں ہورہی ہیں، جماعت اسلامی

کوئٹہ ( آن لائن ) جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کو معاشی آئینی حقوق دینا وقت کی اہم ضرورت ہے صوبے میں قتل وغارت گری ، دشمن کی مداخلت ، سیکورٹی فورسزکی طاقت کا بے جااستعمال اور لاشوں کے مظالم ختم ،لاپتہ افراد بازیاب کرنا ہوگا قیام پاکستان سے بلوچستان سے زیادتیاں ہورہی ہیں جماعت اسلامی نے صوبے کے مسائل کے حل ،مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے جدوجہد کی ہے اور کرتی رہیگی ۔مصر میں فوجی مظالم بدترین ظلم اور ریاستی وفوجی دہشت گردی ہے مسلم ممالک میں اپنی ہی فو ج کی درندگی ،بے گناہ معصوم نمازیوں پر فائرنگ دشمن کو خوش اور فوجی آمریت کی راہ ہموار کرنے کی سازش ہے ۔رمضان المبارک رحمتوں برکتوں اور جہنم سے نجات کا مبارک مہینہ ہے تاجر برادری دکاندار مصنوعی مہنگائی کے بجائے عوام کو ریلیف دیں اس ماہ مبارک میں کمانے کے بجائے خرچ کرنے اور غریبوں کی مشکلات میں کمی اور انہیں ریلیف دینے کی کوشش کریں ۔الخدمت فاؤنڈیشن رمضان المبارک میں غریبوں کو رمضان کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے کام کر رہی ہیں دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والی ملک گیر تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں عوام کے دل جیت لیے ہیں ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ عوام نیک بد اور اچھے وبر ے کی تمیز کرتے ہوئے وملک وملت اور اسلام کے خیر خواہوں کا ہر موقع پر ساتھ دیں ملک اور عوام کے خلاف جاری سازشوں کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے دشمن متحد اور سازشوں کو کامیاب کرنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے مگر بدقسمتی سے امت مسلمہ تقسیم درتقسیم کی سازشوں کا شکار ہیں بلوچستان کے عوام کو جماعت اسلا می ہی حقوق دلاسکتی ہے جس کیلئے ہم نے ہر فورم پر آواز اُٹھائی ہے قوم جماعت اسلامی کا ہاتھ مضبوط کریگی تو نیک صالح اور اچھے لو گ کامیاب ہوگی اورمسائل ومشکلات اور سازشوں کا مقابلہ ہوسکے گا۔
 
Top