قول الثابت از ابو انیس محمد برکت علی

الف نظامی

لائبریرین
تیری قسم! میں تیری راہ میں نکلا ہوں۔ تیرے سوا میرا کوئی کچھ نہیں لگتا اور نہ ہی میں تیرے سوا کسی سے بھی کوئی واسطہ رکھتا ہوں مگر تیرے اور صرف تیرے لیے۔ اپنی چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی ہر خواہش اور ہر حاجت کو تیرے سپرد کر کے ، قطعی سپرد کر کے ، اپنے تمام معاملات ، دینی ہوں یا دنیوی ، ظاہر ہوں یا باطن ، تیرے حوالے کر کے ، تجھی کو سونپ کر ، مراتب و درجات سے کلیتا مستغنی و بے نیاز ہو کر اور دست بردار ہو کر ، دین ، دنیا اور آخرت کے تمام دفاتر بند کر کے ، سر بمہر کر کے ، تیری ذاتِ اقدس کے ذکر و فکر اور تیری مخلوق کی بے لوث خدمت میں ہمہ تن و من محو و منہمک ہوتا ہوں۔ ( ابو انیس محمد برکت علی لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ )
 
مدیر کی آخری تدوین:

تلمیذ

لائبریرین
راہ سلوک پر چلنے کاارادہ رکھنے والوں کے لئے بلاشبہ یہ ایک مثالی اور مطلوبہ راہ عمل ہے لیکن اس راستے پر گامزن ہونے کےلئےحقیقتاًسوئی کے ناکے میں گزرنا درکارہوتا ہے۔ اللہ پاک اپنے ان مقربان خاص کے نقش قدم پر ہمیں چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ّمین!
نظامی صاحب، شئیر کرنے کے لئے شکر گذاری!
 
Top