قمر حیات خاں کو اعزاز

الف عین

لائبریرین
کل شام کو ایک تقریب میں ودربھ ساہتیہ سنگھ کی جانب سے قمر حیات خاں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ انھیں شال اوڑھائ گئ اور تحائف سے نوازا گیا۔
یہ قمر حیات خاں کی اردو کلاسوں کی سلور جوبلی کی تقریب تھی۔ موصوف پچھلے پچیس سالوں سے رضاکارانہ طور پر ناگ پور کے یندی اور مراٹھی جاننے والوں کے لئے اردو کی کلاسیں لے رہے ہیں اور اب تک کم و بیش 6 ہزار لوگوں کو اردو سکھا چکے ہیں۔ ان میں ناگپور کے تقریباً تمام ہندی اور مراٹھی کے ادیب اور شاعر بھی شامل ہیں۔ یہ مفت کلاسیں دو ماہ کے کورس کے لئے رکھی جاتی ہیں۔
تقریب کی صدارت کیپٹن تجویندر سنگھ راول نے کی اور مہمانِ خصوصی جناب عبد الغفور پاریکھ (عالمِ اسلام عبدالکریم پاریکھ کے صاحبزادے، دیکھیں ان کی ویب سائٹ(http://explore-quran.com, http://explore-truth.com)۔ کیپٹن راول نے اردو کے ارتقاء پر اردو ہندی ملی جلی زبان میں تقریر کی۔ اس سے پہلے تمام مقررین نے قمر حیات کو ان کی خدمات کے لئے سراہا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ استادٍ محترم۔ ویسے میرا ایک سوال ہے اگر ناراض‌نہ ہوں تو؟ ہمارے ہاں‌یعنی پاکستان میں سلور جوبلی 25 سال پورے ہونے یا 25ویں سالگرہ کو کہا جاتا ہے اور 50 سال پر گولڈن جوبلی :(
 
Top