قمر جب جگمگاتا ہے تو ان کی یاد آتی ہے

محمد اسامہ سَرسَری نے 'آپ کی شاعری (پابندِ بحور شاعری)' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 30, 2013

  1. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    قمر جب جگمگاتا ہے تو ان کی یاد آتی ہے
    کوئی جب مسکراتا ہے تو ان کی یاد آتی ہے

    خزاں میں گرتے پتوں سے شناسائی سی لگتی ہے
    چمن جب لہلہاتا ہے تو ان کی یاد آتی ہے

    پریشاں دل کے جیسی ٹہنیوں والے شجر پر جب
    پرندہ چہچہاتا ہے تو ان کی یاد آتی ہے

    نگاہیں بند دروازے کو یکدم تکنے لگتی ہیں
    کوئی جب کھٹکھٹاتا ہے تو ان کی یاد آتی ہے

    گزشتہ دور میں تعبیر جس کی ہوچکی پوری
    نظر وہ خواب آتا ہے تو ان کی یاد آتی ہے

    بروئے آئینہ اس آسمانی آنکھ کے اندر
    جب آنسو جھلملاتا ہے تو ان کی یاد آتی ہے

    کوئی ملنے کو آجائے تو وہ بھی یاد آتے ہیں
    اسامہ! کوئی جاتا ہے تو ان کی یاد آتی ہے
     
    آخری تدوین: ‏دسمبر 30, 2013
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  2. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    واہہہہہہہہہہہہہہہ
    بہت خوب
    اس کی خوشبو آنے لگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    توجہ فرمائی پر ممنون ہوں۔
    جزاکم اللہ خیرا۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. مزمل شیخ بسمل

    مزمل شیخ بسمل محفلین

    مراسلے:
    3,530
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    بہت عمدہ مفتی صاحب :)
     
  5. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    حوصلہ افزائی پر ممنون ہوں استاد محترم۔۔۔۔ :)
     
  6. مزمل شیخ بسمل

    مزمل شیخ بسمل محفلین

    مراسلے:
    3,530
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    اللہ کا خوف کیجئے جناب۔ ہم کسی کے استاد کیا ہوتے کہ ابھی طالب علم ہیں۔ آپ سے اور سب محفلین سے، بلکہ ہر دوسرے شخص سے محض سیکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔ سکھانے کی عمر ہے نہ اتنا علم۔ کیوں ہمیں اساتذہ سے پٹوانا چاہتے ہیں آپ؟ :rolleyes::cautious:
     
  7. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بات وہی ہے۔۔۔۔۔ :)
    بزرگی بہ عقل است نہ بہ سال
     
  8. مزمل شیخ بسمل

    مزمل شیخ بسمل محفلین

    مراسلے:
    3,530
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    آپ کی محبت اور حسن ظن ہے۔
    دعا کی درخواست ہے۔ ورنہ عقل تو انسان کو اندھا کردیتی ہے۔:)
     
  9. عبد الرحمن

    عبد الرحمن لائبریرین

    مراسلے:
    1,983
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    میں نہ جانے کیسے پیچھے رہ گیا؟؟؟
    ہمیشہ کی طرح بہت عمدہ کلام!
    اللھم زد فزد!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    جزاک اللہ خیرا۔ بھائی!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    اللہ ہمیشہ خوش رکھے اور دن دگنی رات چوگنی علمی و عملی ترقی سے سرفراز فرمائے۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر