قصور وار میں بھی نہیں

سلگتی سانسوں کے ساتھ
تمہاری یادوں کے ساتھ
ہاتھوں کی لکیروں کو تکتی ہوں
ڈھونڈتی ہوں تمہیں
اک آس ہے
اک پیاس ہے
زخموں کا احساس ہے
کسی ناکردہ گناہ کی پاداش میں سزا
جدائی کیوں
الزامِ بے وفائی کیوں
معصوم اگر تم ہو تو
قصور وار میں بھی نہیں
پھر بھی
لرزتے ہاتھ
کپکپاتی آواز دعا گو ہے
تم جہاں رہو خوش رہو
شاد رہو
آباد رہو
 
آخری تدوین:
واہہہہہہہ
بہت خوب
ذرا نم ہو تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
" شاعرات محفل اردو " میں اضافہ ۔۔
بہت دعائیں
آپ کی ہی صحبت کا اثر ہے انکل جی ورنہ میں کیا میری بساط کیا شاعری کی تو مجھے ا ب کا بھی کوئی پتا نہیں آپ جانتے ہیں میں موٹے دماغ والی ہوں :)
 
واہ صاحبہ۔ میری حمیرا آپی تو اب سُچی شاعرہ ہو گئی ہے۔ پہلی کتاب کی تقریب رونمائی میں کون کون سی ڈش ہو گی؟
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
شکریہ بھائی وہ زخموں ہی لکھا تھا لگتا ہے یہ جمیل نوری نستعلیق کا مسئلہ ہے میرے ساتھ کیوں arifkarim بھائی اب یہ مسئلہ کیسے ٹھیک ہو گا :laughing:
فانٹ میں زخموں اور زخمیوں دونوں ٹھیک ہیں۔ آپ دونوں اپنی نظر کسی اچھے ڈاکٹر سے چیک کرائیں :)
 

ربیع م

محفلین
سلگتی سانسوں کے ساتھ
تمہاری یادوں کے ساتھ
ہاتھوں کی لکیروں کو تکتی ہوں
ڈھونڈتی ہوں تمہیں
اک آس ہے
اک پیاس ہے
زخموں کا احساس ہے
کسی ناکردہ گناہ کی پاداش میں سزا
جدائی کیوں
الزامِ بے وفائی کیوں
معصوم اگر تم ہو تو
قصور وار میں بھی نہیں
پھر بھی
لرزتے ہاتھ
کپکپاتی آواز دعا گو ہے
تم جہاں رہو خوش رہو
شاد رہو
آباد رہو

یہ کس کا اثر ہے محفل کا
نت نئے شعراء کی آمد کا
یا جعلی شعراء کی آمد پر جوش غضب میں یہ تحریر کیا
بہرحال بہت عمدہ۔۔۔
الله کرے زور قلم اور زیادہ۔۔۔۔
 
یہ کس کا اثر ہے محفل کا
نت نئے شعراء کی آمد کا
یا جعلی شعراء کی آمد پر جوش غضب میں یہ تحریر کیا
بہرحال بہت عمدہ۔۔۔
الله کرے زور قلم اور زیادہ۔۔۔۔
لگتا ہے میں نے غلطی سے کوئی اچھی بات لکھ دی ہے
4 نے پسندیدہ والی ریٹنگ دی ہے اور 3 نے زبردست والی ریٹنگ دی ہے :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
میں تو سوچ رکھا تھا کافی کھنچائی کی جائے گی
 

ربیع م

محفلین
لگتا ہے میں نے غلطی سے کوئی اچھی بات لکھ دی ہے
4 نے پسندیدہ والی ریٹنگ دی ہے اور 3 نے زبردست والی ریٹنگ دی ہے :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
میں تو سوچ رکھا تھا کافی کھنچائی کی جائے گی

اہل محفل کو بے ذوق کب سے سمجھنا شروع کر دیا ہے
بدگمانی کی انتہاء :) :) :)
 
شکریہ یوسف بھائی
شکریہ عینی
دکھ بھری شاعری کو اکثر لوگ اپنے دل کی آواز کہتے ہیں
ہائے دکھ بھری شاعری ہوگئی مجھ سے اور مجھے پتا ہی چلا
ماشاءاللہ بہت ہی خوب
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
شکریہ فراز بھائی اللہ خوش رہیں
 
آخری تدوین:
Top