تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط38: (موضوع)ہینڈ رائٹنگ

ساقی۔

محفلین
تھیم فوٹوگرافی کھیل کی نئی قسط (موضوع) ہینڈرائٹنگ

۱:یہ کھیل کچھ یوں ہے کہ ایک تھیم مقرر کیا جائے گا اور آپ نے اس کی مناسبت سے تصویر پوسٹ کرنی ہے۔ پوسٹ کرنے کے لئے آپ کے پاس 2 ہفتے ہوں گے۔ بہتر ہے کہ آپ نئی تصویر کھینچ کر پوسٹ کریں مگر کھیل کے آخری دنوں تک اگر کسی وجہ سے نئی تصویر نہیں کھینچ سکے تو اپنی کھینچی ہوئی پرانی تصویر بھی پوسٹ کر سکتے ہیں۔

:۲ اہم ترین اصول یہ ہے کہ تصویر آپ نے خود کھینچی ہو۔ نیٹ سے اتاری تصویر نہیں مانی جائے گی۔ نہ ہی بھائی، بہن، شوہر، بیوی یا کسی رشتہ‌دار یا دوست وغیرہ کی کھینچی ہوئی تصویر۔
تصویر کو فوٹوشاپ کرنا منع ہے۔ ہاں اسے crop کر سکتے ہیں۔

:۳ ایک تصویر پوسٹ کرنا بہتر ہے۔ البتہ اگر آپ ایک سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا چاہیں تو کم از کم ایک تصویر انہیں دو ہفتوں میں کھینچی ہونا لازمی ہے اور تین سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا منع ہے۔

تو آغاز کرتے ہیں۔
موضوع: ہینڈ رائٹنگ
تاریخ: 12جون تا 27جون 2014

(زیک بھائی کے شروع کردہ موضوعات کا تسلسل)​
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یعنی حصہ نہ ہی لیں۔۔۔ ہم تو وہ ہیں جن کو سزا یہ ملتی تھی کہ اپنا لکھا پڑھ کر سناؤ۔۔۔ گویا "لکھے مؤ سا پڑھے خود آ" کی عملی مثال۔۔۔
 
ساقی۔

محفلین
یعنی حصہ نہ ہی لیں۔۔۔ ہم تو وہ ہیں جن کو سزا یہ ملتی تھی کہ اپنا لکھا پڑھ کر سناؤ۔۔۔ گویا "لکھے مؤ سا پڑھے خود آ" کی عملی مثال۔۔۔
نہیں بھئی ہم تو یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ جو سزا ملتی تھی واقعی ٹھیک ملتی تھی یا کسی غلط فہمی کا نتیجہ تھی​
 
ساقی۔

محفلین
اپنی لکھائی پیش کرنی ہے یا نقل مارنے اور بوٹی لگانے کی گنجائش ہے؟
بالکل لیئق بھائی اپنی لکھائی پیش کرنی ہے ۔ کوئی دعا، شعر، قول، اقتباس،یا اور کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔
مزید یہ گنجائش ہے کہ اپنی لکھائی پیش کرنے کے بعد اگر کسی اور کی بھی شیئر کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں ۔​
 
قیصرانی

تھیم کے مطابق تو جناب ہینڈ رائیٹنگ پیش کرنی ہے، چاہے کسی کی بھی ہو۔ البتہ تصویر آپ نے کھینچی ہو :)
 
ساقی۔

محفلین
تھیم کے مطابق تو جناب ہینڈ رائیٹنگ پیش کرنی ہے، چاہے کسی کی بھی ہو۔ البتہ تصویر آپ نے کھینچی ہو :)
اب موضوع بنانے والے کا اتنا تو حق بنتا ہے کہ اس میں تھوڑی سی اپنی پسند بھی شامل کر سکے۔:)
خیر اگر آپ اس پر متفق نہیں ہیں تو میں آپ سے اتفاق کر لیتا ہوں ۔:rose:
 
بالکل لیئق بھائی اپنی لکھائی پیش کرنی ہے ۔ کوئی دعا، شعر، قول، اقتباس،یا اور کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔
مزید یہ گنجائش ہے کہ اپنی لکھائی پیش کرنے کے بعد اگر کسی اور کی بھی شیئر کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں ۔​
کیا "کیچی میچی " کی گنجائش ہے؟
کیچی میچی کا تو آپ کو پتہ ہوگا :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
تھیم کے مطابق تو جناب ہینڈ رائیٹنگ پیش کرنی ہے، چاہے کسی کی بھی ہو۔ البتہ تصویر آپ نے کھینچی ہو :)
یار ساقی۔ بھائی ۔ قیصرانی بھائی کارائٹنگ والا اعتراض بجا ہے۔ اگر آپ تھیم کو " اپنی ہینڈ رائٹنگ "کا عنوان دیتے پھر آپ کا اصرارد رست ہو جاتا۔اور قیصرانی بھائی کو اس قید سے فرار کا موقع نہ ملتا۔
 
میں اپنی لکھائی ایک بار شیئر کر چکا ہوں، مقدس کو طلحہ تیمور کی مبارکباد والے دھاگے میں :)
 
ساقی۔

محفلین
یار ساقی۔ بھائی ۔ قیصرانی بھائی کارائٹنگ والا اعتراض بجا ہے۔ اگر آپ تھیم کو " اپنی ہینڈ رائٹنگ "کا عنوان دیتے پھر آپ کا اصرارد رست ہو جاتا۔اور قیصرانی بھائی کو اس قید سے فرار کا موقع نہ ملتا۔

بھاگنے نہیں دیں گے قیصرانی بھائی کو۔۔ہم عنوان بدل دیں گےسید عاطف بھائی
 
سید عاطف علی

لائبریرین
چلیے آغاز کیے دیتا ہوں۔۔۔
اپنے فرصت کے لمحات میں سے قرطاس و قلم کی ایک یادگار ۔۔۔کچھ ضرورت سے زیادہ ہی مجرد ہے جس کے لیے پیشگی معذرت۔

14401611171_26bdbb74a2_k.jpg
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
یہ اس رسم الخط کو کہا جاتا ہے جو لکھنے والے سے بھی نا پڑھا جائے۔ صرف یادداشت کی بنا پر لکھنے والا پہچان لے۔ :)
اور جو کہ اکثر اس رسم الخط میں لکھنے والے کو یوں بلایا جاتا ہے " اے ڈاکٹر صاحب نے !! "
 
آخری تدوین:
Top