تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 57: بادل

زیک

مسافر
تھیم فوٹوگرافی کھیل کی اگلی قسط کا وقت ہوا۔ آپ اس کی پرانی اقساط بھی دیکھ سکتے ہیں۔​

یہ کھیل کچھ یوں ہے کہ ایک تھیم مقرر کیا جائے گا اور آپ نے اس کی مناسبت سے تصویر پوسٹ کرنی ہے۔ پوسٹ کرنے کے لئے آپ کےپاس 2 ہفتے ہوں گے۔ بہتر ہے کہ آپ نئی تصویر کھینچ کر پوسٹ کریں مگر کھیل کے آخری دنوں تک اگر کسی وجہ سے نئی تصویر نہیں کھینچ سکے تو اپنی کھینچی ہوئی پرانی تصویر بھی پوسٹ کر سکتے ہیں۔​

اہم ترین اصول یہ ہے کہ تصویر آپ نے خود کھینچی ہو۔ نیٹ سے اتاری تصویر نہیں مانی جائے گی۔ نہ ہی بھائی، بہن، شوہر، بیوی یا کسی رشتہ‌دار یا دوست وغیرہ کی کھینچی ہوئی تصویر۔​

تصویر کو فوٹوشاپ کرنا منع ہے۔ ہاں اسے crop کر سکتے ہیں۔​

ایک تصویر پوسٹ کرنا بہتر ہے۔ البتہ اگر آپ ایک سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا چاہیں تو کم از کم ایک تصویر انہیں دو ہفتوں میں کھینچی ہونا لازمی ہے اور تین سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا منع ہے۔​

تو آغاز کرتے ہیں۔​

موضوع: بادل
تاریخ: 12 تا 26 اگست 2016​
 
تین چار روز قبل کی تصویر
9تھ ایوینیو اسلام آباد سے مارگلہ پہاڑیوں کا منظر
20160809_092556_HDR_zpscx96lvu9.jpg


اگر دیے گئے ٹائم فریم میں دوبارہ بادل آتے ہیں تو ایک اور تصویر لگا دوں گا.
 
اس تھیم سے متعلق ہمارے پاس کافی مواد ہے۔ نئی نہیں کھینچ پائے، کچھ پرانی حاضر خدمت ہیں۔
لومیا 930
پچھلے ماہ کی۔
qHlmkcP.jpg

dYdekwx.jpg

MkBfEiR.jpg

WVDFooX.jpg


لومیا 830
پچھلے سال کی
80jkRcA.jpg

FGZgReQ.jpg
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top