تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 55: عید

زیک

مسافر
تھیم فوٹوگرافی کھیل کی اگلی قسط کا وقت ہوا۔ آپ اس کی پرانی اقساط
بھی دیکھ سکتے ہیں۔

یہ کھیل کچھ یوں ہے کہ ایک تھیم مقرر کیا جائے گا اور آپ نے اس کی مناسبت سے تصویر پوسٹ کرنی ہے۔ پوسٹ کرنے کے لئے آپ کےپاس 2 ہفتے ہوں گے۔ بہتر ہے کہ آپ نئی تصویر کھینچ کر پوسٹ کریں مگر کھیل کے آخری دنوں تک اگر کسی وجہ سے نئی تصویر نہیں کھینچ سکے تو اپنی کھینچی ہوئی پرانی تصویر بھی پوسٹ کر سکتے ہیں۔

اہم ترین اصول یہ ہے کہ تصویر آپ نے خود کھینچی ہو۔ نیٹ سے اتاری تصویر نہیں مانی جائے گی۔ نہ ہی بھائی، بہن، شوہر، بیوی یا کسی رشتہ‌دار یا دوست وغیرہ کی کھینچی ہوئی تصویر۔

تصویر کو فوٹوشاپ کرنا منع ہے۔ ہاں اسے crop کر سکتے ہیں۔

ایک تصویر پوسٹ کرنا بہتر ہے۔ البتہ اگر آپ ایک سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا چاہیں تو کم از کم ایک تصویر انہیں دو ہفتوں میں کھینچی ہونا لازمی ہے اور تین سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا منع ہے۔

تو آغاز کرتے ہیں۔

موضوع: عید
تاریخ: 5 تا 19 جولائی 2016
 
عید سیلفی، حفصہ کے ساتھ.
میری اور حفصہ کی طرف سے عید مبارک
20160706_082605_zpsbiacfm6o.jpg
 

سعادت

تکنیکی معاون
آج صبح، دہی کی دکان کے باہر: :)

theme-eid_zps41gcteqv.jpg

(جب میں نے دکان‌دار سے اِس نوٹِس کی تصویر کھینچنے کی اجازت طلب کی تو اُس نے فوراً پوچھا، ’کیوں، سر جی؟ غلط لکھا ہوا ہے کیا؟‘ :D )
 

لاریب مرزا

محفلین
زینب ہمارے ساتھ عید کی خریداری کرنے گئیں تو یہ تتلی والی انگوٹھی دیکھ کر شور مچا دیا کہ یہ لینی ہے۔ عید کا سارا دن ایک منٹ کے لیے بھی نہیں اتاری اور بار بار دیکھ کر خوش ہوتی تھیں۔ :daydreaming: :happy:
20160706_114501_zpsbtj6gekh.jpg
 
Top