1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی یوم تاسیس کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

مجید امجد قریب دل ، خروشِ صد جہاں ہم ۔ مجید امجد

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 25, 2015

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,841
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    قریب دل ، خروشِ صد جہاں ہم
    جو تم سن لو ، تمہاری داستاں ہم

    کسی کو چاہنے کی چاہ میں گم
    جیے بن کر نگاہِ تشنگاں ہم

    ہر اک ٹھوکر کی زد میں لاکھ منزل
    ہمیں ڈھونڈھو ، نصیبِ گمرہاں ہم

    ہمیں سمجھو ، نگاہِ ناز والو !
    لبوں پر کانپتا حرفِ بیاں ہم

    بجھی شمعوں کی اس نگری میں ، امجدؔ
    ابھرتے آفتابوں کی کماں ہم
    جنوری 1958ء
    (مجید امجد)​
     

اس صفحے کی تشہیر