قران اکیڈمی کا قران فہمی کے لیے آن لائن کورس

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
مجھے تھوڑی دیر قبل ہی معلوم ہوا ہے کہ انڈرسٹینڈ قران کے زیر انتظام قران فہمی کے لیے اب ایک آن لائن کورس آفر کیا جا رہا ہے۔ اس کی تفصیل اس ربط پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اس کورس کا نتظام انڈرسٹینڈ القران اکیڈمی کے زیراہتمام ہو رہا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے خواتین و حضرات مزکورہ سائٹ پر جا کر اس کورس کے لیے انرول کر سکتے ہیں جو کہ اس وقت فری ہے۔ میں نے اس کورس کے لیے انرول تو کیا ہے لیکن مجھے اس کے لائیو سیشنز میں شرکت میں وقت کا مسئلہ نظر آ رہا ہے۔ یہ کورس انڈیا کے وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا اور اس وقت جرمنی میں صبح کے چار بجے ہوں گے۔ دوسرے ممالک میں بھی وقت کے فرق کے مسائل ہوں گے۔ اس لیے میں ان سیشنز کی ریکارڈنگ دیکھنے پر اکتفا کروں گا۔ میرے خیال میں یہ کورس قدرے بنیادی نوعیت کا ہوگا، لیکن میں پھر بھی اس میں شمولیت کر رہا ہوں۔ میں پہلے بھی ڈاکٹر عبدالحفیظ عبدالرحیم کے تیار کردہ ویڈیو اسباق سے استفادہ کر چکا ہوں۔ اللہ تعالی انہیں اس کام کی بہترین جزا دے۔ آمین۔
والسلام
 
Top