قرآن کی تلاوت

عادت بناؤ بچّو! قرآن کی تلاوت
فرمان ہے نبی کا ، افضل ہے یہ عبادت

اک حرف کے عوض میں دس نیکیاں ملیں گی
جنت کی کھڑکیاں بھی قرآن سے کھلیں گی

کیا چیز ہے جو ایسی قرآن میں نہیں ہے
پیارے نبی کے سُن لو! فرمان میں نہیں ہے

قرآن کو فقط تم طاقوں میں نہ سجاؤ
ایک ایک بات اُس کی اپنے عمل میں لاؤ

تم سرُخ رُو رہو گے تم کام راں رہو گے
تم اس زمیں میں رہ کر اک آسماں رہوگے

قرآن پہ عمل جو کرتے رہوگے بچّو!
پستی کے رُخ پہ کوئی نہ ڈال پائے تم کو

اے میرے پیارے بچّو! سُن لو مری نصیحت
عادت بنالو اپنی قرآن کی تلاوت
 
Top