قرآنی فونٹ

السلام علیکم
کیا کسی کے پاس ان لگیچرز کی ترتیب شدہ فائل موجود ہے جو قرآنی فونٹ بنانے کے لئے درکار ہوتے ہیں۔ نہیں تووہ لگیچر کیسے اور كس مناسب قرآنی خط سے نکالے جائیں؟



قرآنی فونٹ کے حوالے سے کوئی معلومات ہوں وہ بھی شئیر کریں

شكريه
 

علوی امجد

محفلین
میرے پاس کچھ مواد موجود ہے۔ ذاتی پیغام کے ذریعے اگر اپنا کوئی ای میل ایڈریس مجھے دے دیں تو میں آپ کو بھجوا دیتا ہوں۔
 

نعیم سعید

محفلین
محترم راسخ کشمیری صاحب:
آپ برصغیری طرزِ کتابت کا قرآنی فونٹ تیار کرنا چاہ رہے ہیں یا عرب طرزِ کتابت کا؟؟ کیونکہ قرآنی فونٹ کی تیاری کے لیے دونوں کی لگیچرز لسٹوں میں کافی فرق ہوگا۔
آپ کے پاس مستند قرآنی متن موجود ہے تو ابرار حسین بھائی صاحب کے بنائے ہوئے ٹول ’’پاک فونٹ ہیلپر‘‘ کی مدد سے بہت آسانی کے ساتھ ہر طرح کی لسٹیں تیار کی جاسکتی ہیں۔ القلم قرآن پبلشر فونٹ کی تیاری میں اسی ٹول کی مدد سے تمام لسٹیں تیار کی گئی تھیں۔
اگر آپ برصغیری طرزِ کتابت کا فونٹ تیار کرنا چاہتے ہیں تو یہ چند ٹیکسٹ فائلیں اس لنک سے اتار لیں، ان شاء اللہ ان سے مدد ملے گی۔
اس میں موجود فائلیں:
• ورڈ لسٹ ……… اس میں تمام منفرد قرآنی الفاظ اعراب کے ساتھ ہیں۔ (اور اسی لسٹ کی بنیاد پر القلم قرآنی فونٹ تیار کیا گیا تھا۔)
• لگیچرز لسٹ ۱…… اس میں تمام منفرد قرآنی ترسیمے اعراب کے ساتھ ہیں۔
• لگیچرز لسٹ ۲ …… اس میں تمام منفرد قرآنی ترسیمے بغیر اعراب کے ہیں۔
نوٹ: یہ تمام لسٹیں القلم قرآنی فونٹ کی تیاری کے لیے جو قرآنی متن تیار کیا گیا تھا اسی میں سے حاصل کی گئی ہیں۔ اور یہ متن برصغیری طرزِ کتابت کے مطابق تیار کیا گیا تھا۔ اس متن کی ٹیکسٹ فائل بھی اوپر لنک میں موجود ہے۔
 
نعيم سعيد صاحب
جزاک اللہ خير الجزاء۔آپ نے تفصيلا لکھ ديا۔ کيا آپ اپنا ايميل عنايت فرما سکتے ہيں؟
 
Top