قدم گاہ حضرت مولا علی کرم الله وجہہ

قدم گاہ حضرت مولا علی کرم الله وجہہ حیدرآباد میں حضرت مولا علی کے قدم کا نشان

QadamGah%20Mola%20Ali%20%28as%29.jpg
 

فاتح

لائبریرین
کیا حضرت علی کرم اللہ وجہہ حیدر آباد تشریف لائے تھے۔ اگر ایسا ہے تو کیا تاریخ سے بھی یہ ثابت ہوتا ہے؟
 

طالوت

محفلین
میں نے ایک ماہنامے (غالبا طلوع اسلام) میں کسی کتاب کے حوالے سے پڑھا تھا جنگ ستمبر میں سیدنا علی اور حسن و حسین اپنے گھوڑوں پر سوار ہندوستان کی فوجوں کو لاہور بارڈر پر مزا چکھا رہے تھے ۔ کیا کمال لوگ ہیں ایسی بے سروپا باتوں کے بنانے والے اور آگے پھیلانے والے ۔۔
وسلام
 

اشتیاق علی

لائبریرین
اس کے بارے میں کچھ میں بتایا ہوں۔

حیدر آباد میں پچھلے دو تین برس سے کافی آنا جانا ہے۔ اس جگہ کے بارے میں یہ پوسٹ پڑی تو سوچا کہ کیوں نہ میں ہی بتا دوں ۔
قدم گاہ مولا علی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم نامی جگہ حیدر آباد میں موجود ہے ۔ ایسا ہرگز نہیں ہے کہ وہاں حضرت علی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم تشریف لائے تھے۔ میں بھی اس جگہ پر گیا تھا ۔ میں نے اس تصویر جیسی تو کوئی چیز نہیں دیکھی ۔ البتہ ایک پتھر تھا اس پر حضرت علی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم کے نقش پاک کا نشان تھا ۔ اور اسے ایک شیشے کے بکسے میں رکھا گیا تھا ۔ وہاں پر انتظامیہ سے معلومات کرنے سے یہی پتہ چلا کہ اس پتھر پر حضرت علی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم کے ہی نقش پاک کا نشان ہے ۔ مگر یہ یہاں کا پتھر نہیں ہے ۔ یہ صرف زیارت کے لیے یہاں حیدر آباد میں لایا گیا تھا جو کہ صدیوں سے یہاں پر اسی طرح پڑا ہوا ہے۔ امید ہے کہ کچھ افاقہ ہوا ہو گا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب کیا ہے کہ ہمارے لوگ اس پتھر کو تو چومتے ہوں گے، اس کا دیدار کرتے ہوں گے، اس کے لیے دور دراز سے سفر کر کے اس کو دیکھنے بھی آتے ہوں گے لیکن جو تعلیمات حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے دی ہیں اُن پر عمل نہیں کریں گے۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
اسی وجہ سے تو آج کا مسلمان اصلی اسلام سے کافی دور ہے۔ اللہ تعالی زیارت کی حاضری کے ساتھ ساتھ آقا محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق بھی عطا فرمائے۔اور حضرت علی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم کی زندگی سے بھی سبق حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
 

طالوت

محفلین
مجھے تو اسی بات پر حیرت ہوتی رہتی ہے کہ پتھر پر پیر کا نشان کیوں کر آ سکتا ہے ؟ کیا کسی پتھر تراش سے کھدوایا گیا ؟ اگر ہاں تو کس لئے ؟ اب ظاہر ہے کسی انسان کا کسی پتھر پر پاؤں رکھنے / پڑنے یا مارنے سے تو اس پر نشان نہیں آ سکتا ۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
مقام ابراہیم (علیہ الصلوۃ وسلام) کے بارے میں بھی یہی سوال ہے ۔
مگر بات عرض کرنے کی یہ بھی کہ ہمارے دینی باپ ،سیدنا علی کے دینی باپ کا سیدنا علی سے کیا موازنہ ؟:)
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
مقام ابراھیم علیہ السلام کے متعلق عرض ہے کہ اس وقت کنکریٹ کا رواج نہ تھا۔ کچی مٹی اور گارا تھا۔ جس پر ان کے قدموں کے نشان تھے، جسے بعد میں سعودی حکومت نے سونے سے ڈھال لیا۔ جبکہ 1965 میں کنکریٹ اور تارکول کا بہت ہی جدید زمانہ تھا۔
 

طالوت

محفلین
میں جہاں تک جانتا ہوں مقام ابراہیم سے مراد مسجد الحرام میں موجود وہ مقام ہے جہاں امام کعبہ امامت کے فرائض انجام دیتے ہیں جو تسلسل سے صدیوں سے ایک ہی مقام چلا آتا ہے ۔ اور سوال وہاں موجود پیروں کے نشان کا تو مٹی اور گارے پر پڑے اتنے شفاف نشان پیروں کے ہزاروں سال سے تک محفوظ رہے یا رکھے گئے یقینا حیرت انگیز ہے ۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
اسے شاید موازنہ ہی کہتے جیسے کچھ دن پہلے ہمارے ایک عزیزم قران کی رو سے کوؤں کی پیروی کو اور روایت کی رو سے بندروں کی پیروی کا موازنہ کر رہے تھے ۔ نہیں موازنہ لفظ واقعی ٹھیک نہیں ، تقابل کرنا شاید ٹھیک ہو :( اردو کمزور ہے بھیا مطلب تو سمجھ ہی گئے ہوں گے ۔
ویسے یہ فاسلز والی بات ٹھیک سے نہیں سمجھا وضاحت کریں گے ؟
وسلام
 

طالوت

محفلین
ساتھ ہی "کرم اللہ وجہ"کی وجہ بھی پوچھ لیں ۔ کسی دوسرے صحابی کو کیوں نہیں کہتے ۔۔
وسلام
 
Top