قدرت کے شاہکار: Bioluminescent اور Fluorescent

السلام علیکم،

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔
اس ذات کبریا کی یہ یاد دہانی اور تنبیہہ کتنی ہیبت اور جلال لیے ہے سوچتا ہوں تو زبان گنگ اور عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔

آج میں آپ سے قدرت کے جن شاہکاروں کا ذکر کرنے جا رہا ہوں ان میں سے ایک کو Bio-luminescent اور دوسری کو Fluorescent کہا جاتا ہے۔

Bio-luminescent ایسے جانداروں کو کہا جاتا ہے جو کہ اپنی روشنی کا اخراج کرتے ہیں۔ جیسے کہ جگنو

جبکہ Fluorescent وہ جاندار یا معدنیات ہیں جوکسی وقت روشنی جذب کرتی ہیں اور اندھیرے میں روشن رہتی ہیں، بہت سے جانداروں کے علاوہ کئی معدنیات بھی Fluorescent خصوصیات لیے ہوتی ہیں آپ نے اکثر اندھیرے میں روشن ہونے والی تسبیح اور بجلی کے بٹن دیکھے ہوں گے۔

اب اس قسم کے جانداروں کی کچھ تصاویر

ایک جیلی فش

61nq.jpg
 
آخری تدوین:
اب دوسرے قسم جو کہ fluorescent فلوریسنس کہلاتی ہے ، اس قسم کی روشنی اپنی تو نہیں ہوتی لیکن یہ ماحول سے روشنی جذب کر کے اندھیرے میں منعکس کرتے ہیں ان میں منعکس کرنے کا دورانیہ بھی مختلف ہوتا ہے کچھ بہت لمبے عرصے تک منعکس کرتے ہیں اور کچھ ایک دو دن اور کچھ چند لمحے۔

کچھ دھاتیں۔

800px-Fluorescent_minerals_hg.jpg
 

آصف اثر

معطل
سبحان اللہ۔ بہت ہی زبردست۔
شکر ہے یہاں"زبردست " کی ریٹنگ بکتی نہیں وگرنہ میں آپ کے مراسلوں کو زبردست زبردست قرار دے کر اب تک کب کا فقیر ہوچکا ہوتا۔

بہترین۔ اسی طرح ذہنی سکون کا سامان کرتے رہیے۔ اللہ کی وحدانیت و یکتائی کی یاد دہانی کرتے رہیے۔
جزاک اللہ۔
 
Top