قبل از مرگ واپسی

اجنبی

محفلین
مجھے معلوم ہوا ہے کہ کچھ دنوں سے بدتمیز نے یہاں ڈیرہ ڈالا ہوا ہے ۔ اس لیے اس کی بدتمیزیوں کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے میں نے واپسی کا فیصلہ کیا ۔ اب میں کوشش کروں گا کہ یہاں باقاعدگی سے حاضری دیا کروں ۔

میرا خیال ہے کہ منہاجین ، بوچھی اور افتخار راجہ یہاں نہیں آ رہے ۔ میری ان سے درخواست ہے کہ لوٹ آئیے ! اپنے لیے نہیں تو میرے لیے ہی سہی :lol:
 

نبیل

تکنیکی معاون
آئیے آئیے، تمہارا ہی انتظار ہو رہا تھا۔ حاضرین و ناظرین، یہ ہیں قدیر احمد رانا جن کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں۔

قدیر، صحیح بتاؤ کہ کیا تم بدتمیز کی وجہ سے یہاں آئے ہو۔ اگر تم روپوش ہو جانے والے ارکان کو واپس لا سکو تو یہ تمہارا کارنامہ ہوگا۔
 

اجنبی

محفلین
چلو جی ۔ میں نے تو کہا تھا کہ آپ میرے خصائل و خوبیوں پر مشتمل ایک دھواں دھار تقریر کریں گے مگر آپ نے تو بات ہی ختم کر دی :(

بالکل جناب ۔ ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی اس بدتمیز سے میری ایک دھواں دھار قسم کی لڑائی ہوئی ہے جس کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ یہاں سب کے سامنے اس کا “مکو ٹھپوں ۔ :roll:
 

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم

جناب قدیر صاحب معلوم ہوا آپ کا تعلق ملتان سے
ہے۔
آپ سے ایک بات معلوم کرنی ہے کیا کبھی آپ نے
مظہر کلیم صاحب سے ملاقات کی ہے یا ان کو کہیں دیکھا ہے۔
کیوں کے جب سے ان کے ناول آنا شروع ہوئے ہیں
تب سے اب تک ان کی ایک ہی تصویر ناولوں کی پشت پر چپھتی آئی ہے۔
 

دوست

محفلین
حضور مظہر کلیم کی خوش قسمتی کہیے کہ وہ پہلے پیدا ہوگیا ورنہ قدیر رانا کے سامنے اس کی دال بھلا کیا گلتی۔
جناب قدیر صاحب ملتان کی جانی پہچانی شخصیت ہیں۔۔ اتنی جانی پہچانی کہ اکثر ان کے بلاگ پر ان کے موٹر سائیکل کے ساتھ اڈی چھڑپوں کی داستانیں پڑھا کرتے ہیں۔۔۔
محفل کی بڑی پرانی شخصیت ہیں۔۔۔
پرانی سے کیا یاد دلا دیا۔۔۔ہم دوست آپس میں جب کسی کو پرانا ثابت کرنا ہو تو یہ مثال دیا کرتے ہیں کہ اس کے ماڈل کی تو سیونٹیاں آنی بند ہوگئی ہیں۔۔۔یا اس کی عمر کے کوے فوت ہوگئے ہیں۔۔۔۔
لیکن میں قطعًا قدیر رانا کے لیے یہ مثالیں استعمال نہیں کروں گا۔۔ ان کے پرانے ہونے کے لیے اتنا بیان ہی کافی ہے کہ مقبول عام اردو یونیکوڈ فورم اردو محفل سے بھی پہلے کی چیز ہیں یہ اور اس کے بانی ممبران میں شامل ہیں۔۔ پی ایچ پی بی بی کا جو ترجمہ آپ اور میں اس وقت دیکھتے ہیں ان میں سے بیشتر ان ہی کے مبارک ہاتھوں سے انجام پایا ہے۔۔۔
محفل کے منتظمین میں‌ بھی شامل تھے۔۔ ان دنوں محفل پر ڈاکٹر افتخار راجہ اور نبیل کے ساتھ باتوں کی بازیاں لگایا کرتے تھے جب محفل پر دن سوتے تھے اور راتیں کوما میں ہوتی تھیں۔۔
مجھے اب بھی وہ پوسٹیں یاد ہیں جب بڑی بوڑھیوں کے اندازمیں یہ اراکین دنیا کی بے ثباتی اور اردو والوں کی بے اعتنائی کا ذکر بڑے رقت آمیز لہجے میں کیا کرتے تھے۔۔۔
اب آپ پوچھیں گے کہ اگر یہ اتنی “پرانی“ چیز ہیں تو چلے کدھر گئے تھے۔۔۔ اگرچہ ہماری ان سے زیادہ بے تکلفی نہیں لیکن قرائن سے اور کچھ اڑتی اڑتی خبروں سے پتہ چلا کہ گھر والوں نے انٹرنیٹ پر ان کی بے جا و بے وقت آمد و رفت کا سخت نوٹس لیا اور تب سے سائیاں ان کا مُکّو ٹھپا ہوا تھا اب شاید مُکّو بردار تھک گئے ہیں جو یہ قلانچیں بھرتے نظر آرہے ہیں۔۔اور دوسروں کے مُکو ٹھپنے کی باتیں کررہے ہیں۔۔
ہمیں پوری امید ہے کہ محفل پر ان کی آمد کچھ کچھ سے شروع ہوکر بہت کچھ تک چلی جائے گی۔۔۔
ایک اناڑی کی طرف سے ۔۔۔۔۔ 8)
جب تک کوئی صاحب علم ان کی خوبیوں پر روشنی نہ ڈال دے اس پر گزارہ کریں۔۔۔ :wink:
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، ذرا قدیر کو واپس محفل میں قدم تو جما لینے دو۔ تم نے آتے ہی توا لگانا شروع کر دیا ہے۔ میں نے اس کے لیے کافی سٹاک اکٹھا کیا ہوا ہے۔ بس یہ صاحب تشریف تو لائیں۔ :roll:
 

اجنبی

محفلین
نبیل: جناب مفرور اراکین کو واپس لانا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے ۔ لیکن اگر پہلے کی طرح پھر انہیں یہاں لاکر میں غائب ہو گیا تو میرا کیا ہوگا؟

جنابِ ٹائیگر: اگر آپ مجھے قدیر احمد لکھتے تو بہتر ہوتا ۔ اور میں نے بھی مظہر کلیم کی تصویر ہی دیکھی ہے۔ ویسے آپ کے لیے مشورہ ہے کہ آپ ابنِ صفی کی عمران سیریز پڑھیے ، آپ کو گدھے اور گھوڑے کا فرق معلوم ہو جائے گا ۔

دوست: آپ کی تحریر کا انداز اعلانِ جنگ کرتا ہوا محسوس ہوتا ہے ۔ مگر چونکہ بعض مقامات پر آپ نے نرمی برتی ہے اس لیے "فی الحال" اسے درگزر کر رہا ہوں ۔ ذرا ملاحظہ فرمائیے اپنی پوسٹ میں شامل مشکوک الفاظ ۔۔۔
بڑی پرانی شخصیت ۔ (جناب میں مذکر ہوں)
سیونٹیاں اور کوے ۔ (ہممم دیکھیں گے میاں تم کو بھی)
پہلے کی چیز - (اچھا تو میاں تم کو میں چیز نظر آتی ہوں)
میرے گھریلو معاملات کی مشہوری ۔ (تمہارا پورا شجرہِ نسب بیان کروں گا انشاءاللہ)
مکو اور قلانچیں - (ہمممممممممممم)
ویسے ایک بات کی تصحیح کر دوں ۔ جن چند افراد سے میرے دو دو ہاتھ ہوتے تھے ، ان میں منہاجین اور بوچھی بھی شامل ہیں ۔

نبیل: اب آپ کو میں کیا کہوں ۔ آپ کو “تم“ کہہ کر بلانا ہی میری زندگی کی سب سے بڑی حسرت ہے ۔ خیر آپ کے تلامذہ میں سے ہیں ، کچھ تو ہم بھی کہہ لیں گے ۔

دوست: توا تو لگ گیا ، اب میری طرف سے چونے کا انتظار کرو ۔
اور یہ لاہوری ملتانی کی بات مت کرو ۔ ورنہ یہاں سرائیکی پنجابی فساد ہو جائے گا (اگرچہ میں بھی پنجابی ہوں)
 

بدتمیز

محفلین
قدیر احمد
ہاہاہا ہی ہی ہی۔
شکر کرو کوئی تمکو قدیر ہی کہہ لیتا ہے ابھی وہ نہیں کہتے جو میں کہتا ہوں۔ :lol:
مجھے نہیں پتا تھا تم اتنی جلد نازل ہو جاؤ گے میرا خیال تھا میری طرح کے سست کچھ تو دیر لگاؤ گے۔
اور کتنے ایسے ویسے ہو :p مجھے ہی مکو ٹھپانے کی باتیں کرتے ہو ویسے اس کا مطلب کیا ہوتا ہے؟ :p
its gud to have u back there is no mehfil without u
 

اجنبی

محفلین
پاکستانی نے کہا:
لو جی میدان سج گیا ہے۔
جب ہم ایسے بانکے سجیلے جوان آئیں گے تو میدان بیچارے نے سجنا ہی ہے ۔

جس دھج سے کوئی محفل میں گیا ، وہ شان سلامت رہتی ہے
ہمارا تو آنا جانا ہے ، زیادہ خوش ہونے کی کوئی بات نہیں :lol:

شمیل: آداب قبول است ۔ میں ٹھیک ہوں ، تم سناؤ ۔
 

اجنبی

محفلین
خبردار بدتمیز! اپنے فضول القابات یہاں نشر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ ورنہ تم جانتے ہو کہ تمہارے شہر میں میرا ایک دوست رہتا ہے ۔

استغفراللہ: سست تو ہوں مگر ابھی تک تمہارے جتنی پوست نہیں کھائی میں نے ۔ :lol:
ایسے ویسے سے کیا مراد ہے تمہاری؟ ویسے مکو ٹھپنے کا تو مجھے نہیں پتہ ۔
thanks :oops:

شمیل:‌میں تمہاری امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا مگر میرا نام تو درست طور پر لکھ لو :wink:
 

اجنبی

محفلین
دل مضطر نے کہا:
پاکستانی نے کہا:
لو جی میدان سج گیا ہے۔
ابھی دنگل ہوگا انکل؟ میں بھی دیکھوں گا ۔۔ میں بھی دیکھوں گا ۔۔ مجھے بہت مَجا آتا ہے ۔ دنگل دیکھنے میں۔۔
ہاں بیٹا ابھی دنگل ہوگا مگر اسے چھوٹے بچے نہیں دیکھیں گے ۔ جلدی سے اپنا اصل نام اور عمر بتاؤ تا کہ تمہیں ٹکٹ دی جائے ۔
:lol:

رونقاں لگ گئیاں جے ۔۔۔۔۔۔۔۔ 8)
 

دل مضطر

محفلین
قدیر احمد نے کہا:
دل مضطر نے کہا:
پاکستانی نے کہا:
لو جی میدان سج گیا ہے۔
ابھی دنگل ہوگا انکل؟ میں بھی دیکھوں گا ۔۔ میں بھی دیکھوں گا ۔۔ مجھے بہت مَجا آتا ہے ۔ دنگل دیکھنے میں۔۔
ہاں بیٹا ابھی دنگل ہوگا مگر اسے چھوٹے بچے نہیں دیکھیں گے ۔ جلدی سے اپنا اصل نام اور عمر بتاؤ تا کہ تمہیں ٹکٹ دی جائے ۔
:lol:

رونقاں لگ گئیاں جے ۔۔۔۔۔۔۔۔ 8)

نا نا چاچا۔۔۔ میں دیکھوں گا۔۔ ضرور دیکھوں گا۔۔۔ :cry:
 

دوست

محفلین
:laugh: :laugh: :laugh: :laugh: :laugh: :laugh:
کون کہتا ہے کہ رونق نہیں ہے محفل پر۔۔۔
اب رونق لگے گی نا۔۔۔۔
:lol: :lol: :lol:
میں منتطر رہوں گا اپنے شجرہ نسب کا۔۔۔
:wink: :wink: :wink:
 
Top