قائدِ اعظم کی نصیحت

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


قائد اعظم کی نصیحت




کہہ گئے ہیں یہ بابائے ملت
کام کرنے سے ملتی ہے عظمت
سن لو محنت میں پنہاں ہے راحت
یاد قائد کی رکھنا نصیحت

سب کو دو درسِ نظم و عقیدہ
متحد ہو کے رہنا ہمیشہ
مل کے کرنا وطن کی حفاظت
یاد قائد کی رکھنا نصیحت

ہر تعصّب مٹاؤ وطن سے
آئے الفت کی خوشبو چمن سے
ہر طرف ہو اخوت ، محبت
یاد قائد کی رکھنا نصیحت

باندھ کر ان کو رکھیں گرہ سے
پھول ! پاکیزہ ہیں ساری باتیں
تیرے شعروں سے آتی ہے نکہت
یاد قائد کی رکھنا نصیحت







(تنویر پھول)



 
Top