ٹپس اور ٹرکس فےو آئکن(favicon) کس طرح بنائیں

دوست

محفلین
فےو آئکن ایک سولہ ضرب سولہ پکسل کی تصویر ہوتی ہے جو براؤزر کے ایڈریس بار میں یو آر ایل کے بائیں طرف ظاہر ہوتی ہے۔ ویب سائٹ‌کو نشان زد کرنے کی صورت میں براؤزرز جیسے فائر فاکس میں یہ نشان زدگی کے ساتھ ہی محفوظ ہوجاتی ہے۔ ایک خوبصورت اور پرکشش فےو آئکن صارف پر اچھا تاثر چھوڑتا ہے اور اس وجہ سے وہ ویب سائٹ کا زیادہ وزٹ کرتا ہے۔ فےو آئکن کیسے بنایا جائے۔ میں نے اس سلسلے میں حکیم صاحب سے مدد لی اور پھر گوگل سے اس کے بعد مجھے جو کچھ معلوم ہوا حاضر ہے۔
سب سے پہلے آپ پینٹ کھول لیں۔ اس میں لکھائی کا انتخاب چنیں اور اپنی پسند کا فونٹ منتخب کرکے ایک مناسب پوائنٹ سائز ( میں نے اس مثال میں 10 استعمال کیا ہے) رکھ کر اپنی عبارت لکھ لیں۔
جیسے “شاکر کا بلاگ“ (آپ کو ونڈوز کی اردو سپورٹ درکار ہوگی یا لینکس جو بھی آپ استعمال کررہے ہیں)۔لفظ جتنے کم ہونگے فےوآئکن اتنا ہی واضح ہوگا۔ اب اگلا مرحلہ اس کو محفوظ کرنے کا ہے۔اس کو محفوظ اس طرح کرنا ہے کہ تصویر کا رقبہ اتنے حصے پر مشتمل ہو جتنے حصے پر لکھا ہوا نظر آرہا ہے اگر سفید حصہ بھی شامل ہوا تو فےوآئکن میں سفیدی اور چند دھبے ہی نظر آئیں گے۔تصویر ملاحظہ ہو۔
137_pic1_1.jpg

اگر آپ اس کے مطابق کچھ رنگ بھی اطراف میں بھر لیں تو عبارت مزید واضح ہوجائے گی۔ اب اگلا مرحلہ اس کو محفوظ کرنے کا ہے۔ پینٹ میں جے پی جی بناوٹ میں تصویر محفوظ کرنے کی سہولت ہے اس مثال میں فائل اسی بناوٹ میں محفوظ کی گئی تھی۔ لینکس کے صارفین اپنا پسندیدہ تصویری مدِون استعمال کرکے اس طرح کی تصویر تخلیق کرلیں چاہے پی این جی میں ہی ہو۔ آگے کے مراحل ایک جیسے ہی ہیں۔ اب آپ نے جہاں جانا ہے وہ ویب سائٹ ذیل میں دی گئی ہے۔
http://www.html-kit.com/favicon/
یہاں جاکر فائل کو اپلوڈ کردیں۔ اور پھر جنریٹ فےوآئکن پر کلک کرکے ایک عدد فےو آئکن بنا لیں۔ تصویر ملاحظہ ہو۔
137_pic2_1.jpg

یہاں اگر آپ دیکھیں تو نچلے خانے میں ایک اور چیز بھی دکھ رہی ہے یعنی متحرک فےو آئکن۔یہاں اپنی پسند کی عبارت داخل کریں اور وہ اینیمیشن کی صورت میں آپ کی پہلے تیار کردہ تصویر میں ضم ہوجائے گی۔ یاد رہے ابھی صرف انگریزی عبارت لکھ سکتے ہیں اردو یا یونیکوڈ کی سہولت میسر نہیں۔(اس ویب سائٹ پر۔ گرافک کےماہر احباب کسی یونیکوڈ سپورٹ کرنے والے مدوِن میں باآسانی ایسی متحرک تصویر بنا کر اسے فےوآئکن کی شکل دے سکتے ہیں)۔ اس مثال میں جو عبارت میں نے دی وہ یہ تھی
SHAKIRKABLOG
اس کے بعد فے وآئکن بنا لیا جو اس تصویر میں ایکشن میں نظر‌آرہا ہے۔
137_pic3_1.jpg

اگلے مرحلے میں آپ اسے اتار سکتے ہیں یا اس کا پیش منظر بھی دیکھ سکتے ہیں جیسے
137_pic4_1.jpg

فےو آئکن زپ فائل کی شکل میں ہوگا اس میں‌ ایک نارمل فےو آئکن ڈاٹ آئکو فائل ہوگی اور بونس میں متحرک آئکن بھی ہوگا۔ ساتھ ایک فائل ہوگی جس میں دو کوڈ ہیں۔ یہ دونوں کوڈ آپ نے اپنے بلاگ/سائٹ کے ہیڈر میں شامل کردینے ہیں اور فائلیں اپنی ہوم ڈائرکٹری میں چڑھا دینی ہیں۔ پاتھ دیتے وقت نام ٹھیک ہیں کی احتیاط کر لیجیے گا۔ کچھ ہی دیر میں آپ کی ویب سائٹ پر فےو آئکن نظر آنے لگے گا۔( کچھ دیر ہوجائے تو پریشان نہیں ہونا میرا دو تین گھنٹوں بعد چالو ہوا جب میں مایوس ہوچکا تھا۔)۔
تو یہ تھا جناب فےو آئکن اب احباب اسے بنائیں اور موج اڑائیں۔ مزید معلومات اس سلسلے میں رکھتے ہوں تو بخل سے کام نہ لیں۔
وسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
شکریہ دوست بھائی اور جزاک اللہ۔ صرف ایک درخواست ہے کہ کچھ خطرناک مترادفات سے پرہیز کریں :lol:
 

رند

محفلین
بہت زبردست مضمون تھریر کیا جی آپ نے شاکر بھائی آپ کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے بہت زبردست جناب
 

شاکرالقادری

لائبریرین
اگر مجھے یہ آئکن اپنے فورم میں شامل کرنا ہو تو میں اس کو کونسی فائل میں کہاں پر سکرپٹ ایڈ کروں
 

دوست

محفلین
index.php نامی فائل لوڈ ہوا کرتی ہے شاید اس کے ہیڈر میں شامل ہوگا یہ۔ ورڈپریس میں ‌header.php نامی فائل الگ سے ہوتی ہے پی ایچ پی بی بی میں بھی اس طرح کا کوئی سسٹم ہونا تو چاہیے۔
 

فرضی

محفلین
فیو ائکن بک مارک میں کسی سائٹ کو ڈھونڈنے کے لیے بھی کافی مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ یعنی پڑھنے کی ضرورت نہیں پڑھتی اور تصویر دیکھ کر ہی آپ کلک کر دیتے ہیں۔۔

اردو محفل جب سے وی بیلٹن پر منتقل ہوئی ہے فیو آئکن سے محروم ہے۔۔۔ ناظمان حضرات سے گزارش ہے کہ شاکر کی تحریر سے استفادہ کیا جائے۔اور اردو محفل کو ایک خوبصورت فیو آئکن سے مزین کیا جائے
 

فرضی

محفلین
ھاھاھاھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیو آئکن میری پسندیدہ چیز ہے۔:)

فائر فوکس والوں نے اب نئے براؤزر میں فیو آئکن کے ساتھ ایک اور فیچر متعارف کرایا ہے۔ آپ سائٹ کی فیو آئکن پر کلیک کریں تو آپکو سائٹ کے اونر کی انفارمیشن وغیرہ دکھائی دیں گی۔
 
Top