فیڈورا 13 کا اجراء آج

خواجہ طلحہ

محفلین
اطلاع دینے کا شکریہ برادرم:)
اوبنٹو اور فیڈورا لینکس کے میدان میں آج کل مد مقابل ہیں۔بہت سے لوگ کا خیال ہے کہ پہلے نمبر پر اوبنٹو اور دوسرے پر فیڈورا جارہاہے ۔آپ حضرات کا کیا خیال ہے۔
 

اسد

محفلین

لینکس گروز اس طرف سے نظر چرا لیتے ہیں۔ ایک تو لینکس منٹ اوبنٹو پر مبنی ہے، لیکن دوسری زیادہ اہم وجہ یہ ہے کہ اس میں غیر آزاد سوفٹویئر پہلے سے موجود ہوتے ہیں اور یہ وجہ لینکس گروز کو، سنجیدہ معاملات میں، اسے نظر انداز کرنے پر مجبور کر دیتی ہے۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
آج موقع ملتے ہی فیڈورا 13 کی ڈی وی ڈی ڈاونلوڈ کرلی ہے۔ بس ڈی وی ڈی برن کرنا باقی ہے۔
پہلے 12 کی ڈی وی ڈی سے دو سسٹمز پر انسٹالیشن کی کوشش کی تھی ۔لیکن لائیو چلنے کےسوا کچھ نہ ہوسکا تھا۔ہاں البتہ سی ڈی سے انسٹالیشن کی تھی۔ اب یہ بتائیں کہ 13 کی ڈی وی ڈی پہلے سی ڈی سے کی گئی انسٹالیشن کو اپ گریڈ کردے گی ناں؟
 

خواجہ طلحہ

محفلین
اس ربط پر ٹاپ 5 لینکس ڈسڑوز کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ڈسڑوزمیں تقابل لینکس کرنل ، جی این یو آلات اور لائبریریوں ، اضافی سافٹ ویئر ، دستاویزات ، ونڈوزکے نظام اور ونڈو منیجر کی بنیاد پر کیا گیاہے۔
انکی درجہ بندی یہ ہے۔
1:اوبنٹو۔
ubuntu804_161764_M.jpg

2:فیڈورا۔
fedora6_161765_M.jpg

3:OpenSuse
opensuse_theme_xp_161766_M.jpg

4:لینکس منٹ
linux-mint-gloria_161767_M.jpg


5:pCLinuxOS
pclinuxos-desktop_161768_M.jpg
 
جی برادرم اپگریڈ ہو جانا چاہئے پچھلے ورژن سے۔ ویسے ہوم ڈائیکٹری اور دوسری ڈاٹا فائلوں کا بیک اپ کر لینا ہمیشہ دانشمندی میں شمار ہوتا ہے۔ لینکس ڈسٹریبیوشنز کی اور آل رینکنگ کرنے میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہئیے۔ الگ الگ ضروریات کے لئے بعض اسپیشل ڈسٹریبیوشنز بھی ہوتے ہیں۔ کچھ سائنٹفک ریسرچ ورک کے لئے کچھ ویب سرورس کے لئے تو کچھ کلسٹرس کے لئے۔
 
Top