فیڈورا میں غیر آزاد سافٹ وئیر نصب کرنا

محمد سعد

محفلین
السلام علیکم۔

جن لوگوں نے فیڈورا کا استعمال کیا ہے، ان میں سے بہت سے لوگ پہلے ہی جانتے ہوں گے کہ فیڈورا والوں کے آزاد سافٹ وئیر کے ساتھ "انتہا پسندانہ" لگاؤ کی وجہ سے اس میں ابتدائی طور پر غیر آزاد سافٹ وئیر نصب کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ اگر آپ ایک عام صارف ہیں جسے غیر آزاد سافٹ وئیر کی ضرورت پڑتی رہتی ہے (مثلاً MPEGجیسے غیر آزاد ملٹی میڈیا فارمیٹ چلانے کے لیے یا بعض مخصوص گرافکس کارڈز کے ڈرائیورز) تو آپ کو یقیناً فیڈورا کے اس رویے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہوا ہوگا۔ چنانچہ میں نے سوچا کہ غیر آزاد سافٹ وئیر نصب کرنے کا ایک آسان طریقہ لکھ دوں تاکہ جنہیں معلوم نہ ہو، انہیں بھی خبر ہو جائے۔

طریقہ کافی آسان ہے کہ آپ کو RPM Fusion کی سافٹ وئیر ریپازیٹری (یا بہ الفاظِ دیگر سافٹ وئیر گودام) کو اپنے پاس پیکج منیجر میں شامل کرنا ہے۔
بنیادی طریقہ یہاں پر لکھا ہوا ہے۔
http://rpmfusion.org/Configuration
اگر مزید تفصیلات میں دلچسپی ہو تو مرکزی صفحے کو دیکھیں۔
http://rpmfusion.org

امید کرتا ہوں کہ اتنا تعارف کافی ہوگا اور باقی کا کام آپ لوگ خود ہی سنبھال لیں گے۔
والسلام۔
 
برادرم محمد سعد آپ ہمیشہ عمدہ معلومات کے ساتھ ہی آتے ہیں۔ ما شاء اللہ۔

ویسے ہم کل وقتی فیڈورا صارف ہیں اور آر پی ایم فیوژن کو تو ہمیشہ شامل کرکے رکھتے ہیں۔ ابھی حال ہی میں فیڈورا 12 پر سسٹم کو اپگریڈ کیا ہے۔ کافی اچھا ایکسپیرئینس ہے۔ ویسے آپ کی معلومات کئی ایسے لوگوں کے لئے بھی مفید ہوں گی جو محفل کے رکن نہیں ہیں پر تلاش کرتے ہوئے یہاں تک آ جاتے ہیں۔
 
Top