فیضان اور قیصرانی -یہ زمرہ گپ شپ کے لیے نہیں ہے

شکریہ قیصرانی بھائی ویسے یہ سلسلے تو میں نے اپنے غریب خانے پر بھی شروع کر چھوڑے ہیں آپ سے گزارش ہے کبھی روزوں میں افطار سے پہلے تشریف لے کر آئین میرا پتہ میں آپ کو نظر کیے دیتا ہوں اور رہ گئی میری شاعری کی بات تو جوں جوں بڑا ہوتا چلا جائوں گا خیال بھی بڑا ہوتا جائے گا اور میجھے سچی بات ہے شاعری بہت پسند ہے پر جب میں شعری کرنے لگتا ہوں تو بڑی حنسی آتی ہے والد گرامی کی طرف سے کچھ جراثیم پائے جاتے ہیں مگر افسوس کہ وہ شخص نہیں ملا جس نے کہا تھا کہ "چراغ تلے اندھیرا" کہیں آپ نے تو نہیں کہا تھا لیں میرا ایک خیال ارسال خدمت ہے میں کل اپنا ایک سلسلہ شروع کرتا ہوں جس میں آئیں بائیں شائیں کیا کریں گے یار ہم بھی تو شاعر ہیں بس زرہ بے ربط کے شاعر ہیں کیا سمجھیے ۔ عرض کیا ہے کہ

"نجانے کب تک میں تجھے پتھریلی راہوں پر تلاش کرتا رہوں گا جبکہ میں تیرے وجود کی خوشبو اپنی سانسوں میں محسوس کرتا ہوں"

چلیے زرہ آپ کو اپنے غریب خانے کا پتہ بتلا دیا جائے جب دل کری آمد بخیر سے نواز دیں خیل کیجے گا کہیں ایسا نہ ہو کہ "حسرت دید بھی کہاں نکلی میری دستک پر اس کی ماں نکلی "
www.alqalam.orgfree.com

والسام اجازت سے نواز دیں اور سب سے پڑھ کر کے غلطی ولتی کی معافی
 
ارے بھائی جان میں ایک بات سوچ رہا ہوں کہ آپ کا یہ نام کچھ پرانا سا ہو چلا ہے کیوں نہ اس کو آپ کی شخصیت کے حوالے سے بدل دیا جائے آپ کا کیا خیال ہے اور اگر آپ اس چوپال کا نام تجویز کریں کہ جس میں ہم نے "آئیں بائیں شائیں " مارنی ہیں اور ویسے بھی وہ کیا ہے کہ "دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے " شاعری نہ کر سکے تو کیا ہوا شعر ہمیں کر دیں گے "آج رسوا تیری گلیوں میں محبت ہو گی "
 

دوست

محفلین
واہ تو میرا شک درست تھا۔
شاکر القادری آپ کے والد گرامی ہیں؟؟؟؟
جانے کیوں مجھے لگتا تھا کہ ایسا ہوگا۔
کنفرم کیجیے گا۔
یار آپ شاعر نہ ہوئے تو ہم ہونگے۔
ائے ہائے۔
کبھی ہم بھی شاعر تھے۔ لیکن جب سے محفل پر آئے سارے بوہے باریاں بند ہوگیاں کہ ہم بے بحری شاعری کرتے تھے۔
ہائے ہائے۔
لگتا ہے اب شاگردی میں جانا ہی پڑے گا۔
اچھا بھئی لگاتے نعرہ یا علی کا اور ہم حاضر ہوتے ہیں القلم پر۔ اعجاز اختر صاحب بھی اور اپنے شاکرلقادری صاحب استاذان گرامی۔
:idea: :idea: :idea:
 
سلام
ارے شاگردی تو کرنا ہی پڑے گی مگر وہ صاحب پتہ نہیں کہاں ہیں آئیں تو سہی میں استاد وغیرہ کا بندوبست کرتا ہوں
 

قیصرانی

لائبریرین
شاعر ہیں‌ناں، شاعری کے دھاگوں میں بدنظمی نہیں‌دیکھنا چاہتے۔ ویسے بھی تو شاعری (ماسوائے نثری نظم کے) تو نام ہی نظم و ضبط کا ہے (بشکریہ شاکر القادری بھائی)

سوری بڑے بھیا :cry:
 
سلام
قیصرانی بھائی بات آپ نے درست کی ہے اصل میں ہم بارڈر کراس کر چکے تھے جس کا ہمیں علم نہ ہو سکا میں تو بھی یہاں سے بھاگنے کی سوچ رہا ہوں اور افسوس کر رہا ہوں کہ شاعری میرے بے ربطی سے متسفید نہ ہونے پائے گی "بھئی چیل کلیجی لے گئی پر ترکیب تو میاں ہمارے پاس ہے پکے گی بھلا کیسے"
 

زیک

مسافر
اب یہ تھریڈ گپ شپ میں ہے اس لئے جتنی چاہیں گپ لگائیں۔ مگر پلیز گپ شپ کے علاوہ باقی تھریڈز میں موضوع کا خیال رکھا کریں۔
 

حسن نظامی

لائبریرین
السلام علیکم
قیصرانی بھائی اور جناب فیضان شاکر صاحب کیا ہمارے لئے بھی کوئی ویکنسی ہے یا نہیں
میرا خیال ہےاپنی اس ساری بھاگ دوڑ میں مجھے اگر اکبر الہ آبادی کی جگہ بھی دے دی گئی تو درست ہی ہو گا
اشعار کچھ یوں کہے ہیں ہم نے
آ کے اس شہر سےنکلتے ہیں
اس جگہ بے وفا ہی ملتے ہیں
سعی کی ان کو روکنے کی بہت
اشک ہیں خود بخود نکلتے ہیں
میرا خیال ہے اس ملک کا بیڑا غرق کرنے کے لئے یہی کافی ہوں گےآئندہ مزید کوشش کی گنجائش کے ساتھ اگر بانی حضرات مانیں تو
 
Top