واصف فیصلہ

عمران ارشد

محفلین
معلوم نہیں دونوں میں سے کیا زیادہ تکلیف دہ ہے۔ پورا راستہ طے کرنے کے بعد آپ کو پتہ چلے کہ آپ غلط منزل پر پہنچے ہیں ۔ یا آدھا راستہ طے کرنے بعد معلوم ہو کہ آپ غلط راستے پر ہیں۔​
میرے خیال میں دوسری حالت۔ کیوں کہ اس صورت میں یہ مشکل فیصلہ کرنا ہوتا ہے سفر پورا کیا جائے یا واپسی اختیار کی جائے۔​
فیصلہ​
آدھا راستہ طے کر آیا،
اب کیا سوچ رہا ہے آخر​
انجانی منزل کی جانب​
چلتا جائے​
یا واپس ہو جائے راہی!​
سوچ کےبھی انداز عجیب ہیں​
سوچ کے ہی آغاز کیا تھا​
سو رستوں میں ایک چنا تھا​
اور اب سوچ ہی روک رہی ہے؟​
آگے بھی کچھ تاریکی ہے!​
لوٹ کے جانا بھی مشکل ہے!​
سوچ کا سورج ڈوب رہا ہے!​
ایسے راہی کی منزل ہےَ۔۔۔ آدھا رستہ!​
(واصف علی واصف)​
 
Top