فیس ویلیو؟

ج

جہانزیب

مہمان
فیس ویلیو نہیں جی چہرے کی رونق بڑھانا ھے ھمیں :D
 
ج

جہانزیب

مہمان
اور ایک اور بات کہ نبیل بھائی یا قدیر میں سے کوئی “سبمٹ“ کی بجائے ارسال زیادہ صیح نہیں رھے گا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
جہانزیب، فورم کے ترجمے کے متعلق کافی آراء مل رہی ہیں۔ میں سوچ رہا ہوں کہ ایک اس فورم کی lang_main.php فائل کے ایک مشترکہ پروف کا اہتمام کیا جائے۔ میرے خیال میں اردو وکی اس مقصد کے لیے زیادہ مناسب جگہ رہے گی۔ میں جلد ہی اس بارے میں سب کو مطلع کروں گا۔
 

اجنبی

محفلین
سوچنا پڑے گا

السلام علیکم

جہانزیب کا مشورہ تو اچھا ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ یہاں موجود اکثر لوگ دقیع الفاظ سے یا تو ناواقف ہوتے ہیں یا پرہیز کرتے ہیں ۔ ارسال کالفظ میرے ذہن میں آیا تھا مگر میں نے اسی وجہ سے نکال دیا تھا ۔ میں اس بارے میں ایک علحٰدہ فورم بنا رہا ہوں
 

حامد

محفلین
السلام علیکم
ًمحترمی، ناسمجھ میں آنے کی احتیاط نے پہلے تو اردو کو معدوم کیا اور اب قریباُ متروک ہی ہو گئی ھے، میری دانست میں تو یہ وقت اردو کو زندہ کرنے کا ھے
آپ لکھیں گے تو نئی نسل سمجھنے کی کوشش کرے گی، بہرحال دل آزاری مقصود نہیں، آپ احباب کی کوشش لائق تحسین ھے
 

اجنبی

محفلین
خوب

حامد صاحب بہت خوب ۔ لگتا ہے کہ آپ کی ادب سے کافی گاڑھی چھنتی ہے ۔ ماشاءاللہ آپ کی اردو بہت اچھی ہے ۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ ۔ آپ کی یہاں موجودگی ہمارے لیے باعثِ افتخار ہوگی
 
Top