فیس بکی فین ۔

ناعمہ عزیز

لائبریرین
یہ پنکھے والا فین نہیں میں دوسرے فین کی بات کر رہی ہوں ، اففف یہ فین بھی نا کیا چیز ہو تے ہیں ، مجھے پتا ہی نہیں تھا کہ میرے اتنے فین ہیں فیس بک پر۔ لوگوں کی خالص دودھ کی طرح گاڑھی شاعر ی دیکھ کر میں سوچا کرتی تھی کہ میں تو کبھی بھی مشہور نہیں ہو سکتی ، میں نے کبھی بھی اوکھے اوکھے لفظ استعمال نہیں کیے ، استعمال نا کرنا اور بات ہے ، مسئلہ یہ ہے کہ مجھے آتے ہی نہیں تو استعمال کیا کروں گی:laugh:
اب تو تھوڑی بہت شاعری کھنچ تان کے وزن میں لے ہی آتی ہوں مگر میں جب شروع شروع میں شاعری کرتی تھی تو شاکر بھائی کہا کرتے تھے
"پتر کسے کولوں اصلاح لے کے پوسٹ کریا کر یا اصلاح سخن والے زمرے وچ پوسٹ کر دیا کر "
میں کیا کرتی تھی کہ جو بھی ٹوٹا پھوٹا دماغ میں آتا تھا لکھ کر آپ کی شاعری (بحور و پاپند) میں بڑے دھڑلے سے پوسٹ کر دیا کرتی ، ناسمجھ تھی ، میرے خیال یہ تھا کہ یہ میرے ذاتی الفاظ اور خیالات ہیں ان میں کسی کی بھی دخل اندازی میں ہرگز ہر گز گوارا نہیں :waiting::wasntme: :laugh:ویسے بھی اساتذہ کے جو اصلاح کرتے ہیں مجھے سمجھ نہیں آتی ، مجھے پورا یقین ہیں کہ روئے زمین پر میرے جیسے کئی شاعر ہوں گے جن کو وزن کے نام پر 12456644 اور فعالن ، فعلولن وغیرہ کا ہرگز بھی نہیں پتا ہو گا ، یہ یقین میں نے آپ لوگوں کو نہیں خود کو دلایا ہے ، نا دلاؤں گی تو شاعری کیسے کروں گی۔
بہرحال پھر میں بھائی کی بات ماننی شروع کی اور اصلاح لے لیتی سلمان حمید بھائی نے میری بڑی ٹوٹی پھوٹی نظمیں جھیلی ہیں ۔ بس خدا کرے کہ انکا صبر کبھی مجھ پر نا پڑے آمین، ثم آمین
بہر حال دوچار نظمیں جب وزن میں آئیں تو دل کو بھی ذرا سکون ہوا اور یہ امید بندھی کہ مرنے تک دو چار دیوان تو لکھ ہی لوں گی ۔
پھر یہ دیوان لکھنے کا خواب حقیقت کے آسمانوں کو چھونے لگا جب میں میں فیس کے پیج پر اپنی نظموں کو مختلف پیجز پر دیکھتی تھی ، میری چھوٹی بہن عائشہ عزیز
میری نظموں کو لے کر بڑی جذباتی ہو جاتی ہے ، دو چار دفعہ بیچاری نے مجھے کنفرم کرنے کے لیے مجھ سے پوچھا ناعمہ یہ تمھاری نظم ہے نا ، میں نے کہا ہاں ، پھر جا کر وہ فیس بک پیجز اور گروپ میں لکھ کر آتی تھی کہ یہ میری بہن کی نظم ہے ۔
پھر یہ والا کام میں نے خود بھی کرنا کردیا اور میرے ساتھ میری دوست فریحہ بھی یہ کام کرتی ہے ، جب بھی کسی پیج پر میری کوئی نظم دیکھے تو مجھے ٹیگ کرتی ہے اور کمنٹ کرتی ہے
"ناعمہ ایک اور اچیومنٹ ،ہمیں تم پر فخر ہے ۔ :rockon:"ہائے اللہ ایسے دوست سب بے وزن شاعروں کو دے آمین۔
یہ تو مجھے اندازہ تھا کہ میں تھوڑی بہت مقبول ہوں ،(توبہ اپنی ہی میاں مٹھو شوخی )
اور شوخے پن آج صبح میں نے سوچا یار فیس بک پر سرچ کیا جائے اپنی نظموں کو ، بس پھر کیا تھا میری آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں ، بے ادب لوگوں نے میری پھٹی پرانی بے وزن ایک ایک نظم بھی سو سو پیچز پر لگی ہوئی تھی مگر شکر ہے کہ میں نام کم ہی لوگو ں نے لکھا تھا ، ورنہ اگر کوئی استاد جا کر وہ پڑھ لے تو کمنٹ میں صرف اتنا ہی لکھ دے کہ "بے وزن شاعری" تو کیا عزت رہ جاتی ہے بندے کی :donttellanyone2:
ایک تو پگلے فین نے میری بے وزن نظم جس کو میں نے جھاڑ پونجھ میں نے ٹھیک کیا تھا اسپرانتو میں اس کا ترجمہ کیا ہوا تھا ، ملاحظہ ہو

de: s-ino Naaemh Aziz
بہنیں ماؤں جیسی ہوتیں ہیں
Patrinoj estas kiel fratinojn fari
کبھی تم نے یہ سوچا ہے ؟
کہ بہنوں کی ادائیں بھی تو ماؤں جیسی ہوتی ہیں
یہ خود بھوکی بھی رہتی ہیں
یہ خود پیاسی بھی رہتی ہیں
پر جھلستی دھوپ میں یہ پریاں
چھاؤں جیسی ہوتی ہیں
?Kelkfoje vi pensas
,Se la sinteno ke patrinoj estas kiel fratinojn
,Tio estas la malsata
,Ĝi ankaŭ tenas sin soifa
Feino en la suno brulsekiĝis sur
,Gusto estas simila
کبھی تم نے یہ سوچا ہے ؟
تمھاری عزتوں کی چادر کی حفاظت کرتی ہیں
تمھاری غیرتوں کے نام پر قربان ہوتی ہیں
یہ اپنی خواہشوں کے اکثر
گلے کو گھونٹ دیتی ہیں
یہ پھولوں سی نازک جانیں
تمھارا مان ہوتی ہیں
?Kelkfoje vi pensas
,Kovrilo ŝirmas vian Honoron
,Tie estas oferita en la nomo de viaj honoroj
La plimulto de miaj deziroj
,Doni trinki kolo
,Ĝi estas delikata floro vivojn
,Via valoroj estas
کبھی تم نے یہ سوچاہے ؟
تمھارے غم میں اکثر
اٹھ اٹھ کر جو راتوں کو ۔
یہ بے آواز روتی ہیں !
تمھارے حصے کے سب درد
اپنی قسمت میں لکھنے کی
جو رب سے دعائیں کرتی ہیں!
یہ اپنے حصے کی خوشیاں
جو تم پر وار دیتی ہیں
?Kelkfoje vi pensas
,La plejparto de viaj doloro
.Supren supren por la nokto
!Tio estas sen voĉoj krias
,Parto de via doloro
,Mi skribas mian propran destinon
!Preĝoj estas kun la Allah
Ili estis anstataŭita de liaj partoj
,Milito faras tion al vi
کبھی تم نے یہ سوچا ہے ؟
یہ ایسا کیونکر کرتی ہیں ؟
کیونکہ
یہ ماں کا روپ ہوتی ہیں ۔
یہ ماؤں جیسی ہوتی ہیں ۔
?Kelkfoje vi pensas
?Kiel vi faris tion
ĉar
.Estas formo de patrino
.Patrinoj estas tie

ثبوت کے لیے لنک

اور تو اور سلمان حمید لالہ آپ بھی میرے ساتھ مشہور ہو گئے ہیں جو آپ نے میری نظموں کی پیروڈی لکھی تھی نا وہ بھی فیس بک کے پیجز پر دھڑا دھڑ لوگوں نے پوسٹ کی ہوئی ہیں ۔یہ دیکھیں یہاں پر
اگر میں شاعرہ ہوتی ناعمہ عزیز
اگر میں شاعرہ ہوتی۔سلمان بھائی

نایاب لالہ وہ جو آپ نے میرے لیے میری پہلی غزل تصویری شکل دی تھی نا اس میں میرا نام بھی لکھا تھا وہ کسی اور نے اپنا نام لکھ کر لگائی ہوئی تھی :(
میں نے سوچا تھا کہ میں آپ کو شکایت لگاؤں گی
12650481_990755714329205_972748513_n.jpg~original

اور تو اور ایک بھائی نے اپنے نام سے میری نظم اتنے دھڑلے سے لگی ہوئی تھی ۔
https://www.facebook.com/deemak.mohabbat/posts/729093950462896
یہ تو صر ف چند مثالیں تھیں ،
آہ۔ بس دکھ اس بات کا ہوا کہ بہت سارے لوگوں نے میرا نام نہیں لکھا اور چل نہیں لکھا تو کوئی بات نہیں میں اتنی مشہور ہوں کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ہنہہ۔
مگر دنیا جہان کے جھوٹے میرے نظموں پر اپنا نام لکھ لکھ کر لگا تے ہیں ۔
مگر میں یہ بھی معاف کرتی ہوں ۔
دراصل فین جو ہوتے ہیں وہ اتنے پاگل ہوتے ہیں کہ محبت میں کچھ بھی کر لیتے ہیں :p
 
آخری تدوین:

سارہ خان

محفلین
اللہ بچائے ایسے فینز سے جو فن کو ہی اپنے نام کر لیں ۔۔

ویسے بہت سی تحریروں کو دوسرے دوسرے ناموں سے یا بنا حوالے کے شیئر ہوتے دیکھا ہے ۔۔۔
کچھ بلاگرز بھی یہ شکوہ کرتے نظر آتے ہیں کہ ان کی تحریریں چوری ہوتی ہیں ۔۔۔
 
نور وجدان

لائبریرین
آپ کی بات سے یاد آیا۔۔۔۔۔۔۔۔میں نے آج تک اصلاح سخن میں جو پوسٹ کیا وہ اگلے دن ہی فیس بک کے کئی پیجز پر پایا۔۔۔۔۔۔میں نے اپنی غزل۔۔۔۔۔۔

دل زخم گنتے گنتے وحشی سا ہوگیا ہے
اس زندگی نے مجھے اتنا تھکا دیا ہے

اس کی پہلی لائن پر کلک کیا اور گوگل نے بیک وقت کئی پیجز پر یہ شاعری دکھائی ۔۔۔۔۔۔۔تب سے میں سوچ رہی یہ جو ساری شاعری ۔۔۔۔۔کیا یہ ضائع جارہی یعنی مشق سخن میری ہے نام میرا ہی ہونا چاہیے ۔۔۔۔۔

ابھی جو آپ نے اپنی بے وزن ۔۔(خود کا ارشاد) لکھی اس کے ساتھ کون سی زبان ہے ۔۔۔۔۔اس زبان کی مجھے سمجھ نہیں آتی بلکہ جب فیس بک پر اس کو دیکھتی تو بہت اچنگ ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔

اچھا نقطہ اٹھایا ۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے جو ڈیزائنڈ شاعری ہے اس کو دیکھ کے دل نمیدہ ہوگیا ۔۔۔۔۔۔۔۔اس لیے غم ناک ریٹ کیا
 
نایاب

لائبریرین
محترم بٹیا جی یہ شکایت عام ہے ۔
فیس بک کے اس پیج کا لنک بھی دینا تھا ۔ ذرا حاضری لگاؤں میں بھی ۔۔۔
بہت دعائیں

نایاب لالہ وہ جو آپ نے میرے لیے میری پہلی غزل تصویری شکل دی تھی نا اس میں میرا نام بھی لکھا تھا وہ کسی اور نے اپنا نام لکھ کر لگائی ہوئی تھی :(
میں نے سوچا تھا کہ میں آپ کو شکایت لگاؤں گی
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
محترم بٹیا جی یہ شکایت عام ہے ۔
فیس بک کے اس پیج کا لنک بھی دینا تھا ۔ ذرا حاضری لگاؤں میں بھی ۔۔۔
بہت دعائیں
جی لالہ یہ لیں ، میرے نام سے نا لگانے کی سزا دیکھیں صرف تین لائیکس ۔ دھوکے باز کہیں کا نا ہو تو
لنک
 
نمرہ

محفلین
آج کل کے شاعروں کے نخرے!!!!
تفنن برطرف, یہ تو میر ا بھی تجربہ ہے, اگرچہ کم مقدار میں. ایک دن نوائے وقت میں سر راہے پر نظر ڈالی تو علم ہوا کہ میرا ایک شعر وزن سے دھکا دے کر غالب کے شعر کے نیچے چھاپ دیا گیا ہے. آج تک لکھنے والے کا نمبر ڈھونڈ رہی ہوں کہ ایک پبلک معافی نامہ ڈیمانڈ کروں.
 
سلمان حمید

محفلین
لالی اگر میں آسان الفاظ میں شاعری کرنے کی بات کروں تو بیٹا اس کا نقصان تم دیکھ ہی چکی ہو۔ عام طور پر فیس بکی چور (فین) ایسے اشعار ہی چراتے ہیں جن میں مشکل الفاظ کا استعمال نہ ہو تاکہ پڑھنے والا پہلی نظر میں ہی نہ پہچان لے کہ ایسے الفاظ استعال کرنے آتے تو تو بیٹا میٹرک میں پاس کیوں نہ ہوا؟
جہاں تک بات مشہور ہونے کی ہے، میں نے بھی ہونا ہے :( پچھلے دنوں کی بات ہے ایک صاحب نے میرا ایک شعر اپنے سٹیٹس پر لکھا ہوا تھا، میں نے پوچھا کہ کس کا ہے تو کہنے لگے شاعر کا نام نہیں پتہ، ٹی وی پر سنا تھا۔ ایسے موقعوں پر جب میں یہ کہہ دیتا ہوں کہ یہ میرا شعرہے تو اگلا بندہ ہنس دیتا ہے کہ چل چل مذاق نہ کر۔ اس لیے چپ رہنے میں ہی عافیت جانی :p
باقی رہی بات ایسے دوستوں کی جو تنقید کرنے کی بجائے تعریفوں کے پل باندھنے لگتے ہیں، ان سے بچ کر رہا کرو، یہی دوست بہت بے عزتی کرواتے ہیں :p جیسے کہ مجھے کالج اور یونیورسٹی کے بے ذوق دوستوں کی واہ واہ نے یہاں تک پہنچا دیا تھا کہ کتاب لکھنے بیٹھ گیا۔ یقین کرو کسی کو دینے سے پہلے اس کو اچھی طرح چانچ لیتا ہوں کہ یہ بندہ باذوق تو نہیں۔ اگر ہو تو پھر اپنی کتاب اس کو نہیں دیتا :rollingonthefloor:

اللہ کرے تم ایسے ہی دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرو اور تمہاری (کچھ کچھ میری بھی) شاعری فیس بک پر ایسے پھیلتی جائے جیسے فراز کے میسیجز پھیلے تھے۔
اور میری تعریف کرنے کا شکریہ۔ میں بھی کسی موقع پر تمہاری تعریف کر دوں گا۔ ایسے ہی سلسلہ چلتا ہے نہ لالی ورنہ مجھے تو کوئی تعریف کرنے والا نہیں ملتا ہاں لیکن تم ماشاءللہ بہت اچھا لکھنے لگی ہو، لگتا ہے کسی بڑے شاعر کی صحبت میں رہنے لگی ہو :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
اللہ بچائے ایسے فینز سے جو فن کو ہی اپنے نام کر لیں ۔۔

ویسے بہت سی تحریروں کو دوسرے دوسرے ناموں سے یا بنا حوالے کے شیئر ہوتے دیکھا ہے ۔۔۔
کچھ بلاگرز بھی یہ شکوہ کرتے نظر آتے ہیں کہ ان کی تحریریں چوری ہوتی ہیں ۔۔۔
آمین
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
آج کل کے شاعروں کے نخرے!!!!
تفنن برطرف, یہ تو میر ا بھی تجربہ ہے, اگرچہ کم مقدار میں. ایک دن نوائے وقت میں سر راہے پر نظر ڈالی تو علم ہوا کہ میرا ایک شعر وزن سے دھکا دے کر غالب کے شعر کے نیچے چھاپ دیا گیا ہے. آج تک لکھنے والے کا نمبر ڈھونڈ رہی ہوں کہ ایک پبلک معافی نامہ ڈیمانڈ کروں.
یہ بھی خوب کہی۔ ہاہاہا
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
لالی اگر میں آسان الفاظ میں شاعری کرنے کی بات کروں تو بیٹا اس کا نقصان تم دیکھ ہی چکی ہو۔ عام طور پر فیس بکی چور (فین) ایسے اشعار ہی چراتے ہیں جن میں مشکل الفاظ کا استعمال نہ ہو تاکہ پڑھنے والا پہلی نظر میں ہی نہ پہچان لے کہ ایسے الفاظ استعال کرنے آتے تو تو بیٹا میٹرک میں پاس کیوں نہ ہوا؟
جہاں تک بات مشہور ہونے کی ہے، میں نے بھی ہونا ہے :( پچھلے دنوں کی بات ہے ایک صاحب نے میرا ایک شعر اپنے سٹیٹس پر لکھا ہوا تھا، میں نے پوچھا کہ کس کا ہے تو کہنے لگے شاعر کا نام نہیں پتہ، ٹی وی پر سنا تھا۔ ایسے موقعوں پر جب میں یہ کہہ دیتا ہوں کہ یہ میرا شعرہے تو اگلا بندہ ہنس دیتا ہے کہ چل چل مذاق نہ کر۔ اس لیے چپ رہنے میں ہی عافیت جانی :p
باقی رہی بات ایسے دوستوں کی جو تنقید کرنے کی بجائے تعریفوں کے پل باندھنے لگتے ہیں، ان سے بچ کر رہا کرو، یہی دوست بہت بے عزتی کرواتے ہیں :p جیسے کہ مجھے کالج اور یونیورسٹی کے بے ذوق دوستوں کی واہ واہ نے یہاں تک پہنچا دیا تھا کہ کتاب لکھنے بیٹھ گیا۔ یقین کرو کسی کو دینے سے پہلے اس کو اچھی طرح چانچ لیتا ہوں کہ یہ بندہ باذوق تو نہیں۔ اگر ہو تو پھر اپنی کتاب اس کو نہیں دیتا :rollingonthefloor:

اللہ کرے تم ایسے ہی دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرو اور تمہاری (کچھ کچھ میری بھی) شاعری فیس بک پر ایسے پھیلتی جائے جیسے فراز کے میسیجز پھیلے تھے۔
اور میری تعریف کرنے کا شکریہ۔ میں بھی کسی موقع پر تمہاری تعریف کر دوں گا۔ ایسے ہی سلسلہ چلتا ہے نہ لالی ورنہ مجھے تو کوئی تعریف کرنے والا نہیں ملتا ہاں لیکن تم ماشاءللہ بہت اچھا لکھنے لگی ہو، لگتا ہے کسی بڑے شاعر کی صحبت میں رہنے لگی ہو :)
یہ پڑھ کے مجھے لگا تھا کہ شاعر بیچارے کتنے معصوم ہوتے ہیں۔ اور آپ کیوں نہیں بتاتے کہ آپ کا شعر ہے! میں تو اپنی بے وزن شاعری بھی دھڑلے سے بتاتی ہوں کہ میری ہے ہاہآہا ۔
اور دوست تو دوست ہوتے ہیں یقین کریں مخلص دوست ماں جیسے ہوتے ہیں بس آپ کو کسی نا کسی طرح کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں ۔
آپ کی تین کتابیں ابھی بھی میرے لاونج میں بک شیلف پر پڑی ہیں اور ویری پراوڈلی لالہ میں کہتی ہوں کہ یہ میرے لالہ کی ہیں ۔اور رہی میری اچھی شاعرہ ہونے کی بات تو گزارہ ہو رہا ہے جس دن دیوان کا مواد ہو گیا آپ کو چھپوا کے بھیجوں گی :p
 
اچھا اب اگر کسی نے میرا شعر چرایا تو اب دھڑلے سے کھری کھری سنا دوں گا :p
اور مجھ پر اتنے پراوڈ کے لیے شکریہ ادا نہیں کروں گا کیونکہ بھائیوں کا اتنا تو حق ہوتا ہی ہے نا بہنوں پر :)
تمہارے دیوان کا انتظار رہے گا :)
 
arifkarim

معطل
مگر دنیا جہان کے جھوٹے میرے نظموں پر اپنا نام لکھ لکھ کر لگا تے ہیں ۔
آپی آپ پریشان نہ ہوں۔ کسی اور کی تخلیق کو اپنے نام سے متعارف کر وا کر آگے پیش کرنا ہمارا عمومی قومی رویہ ہے۔ ہمارے خود کے کئی تخلیق کردہ فانٹس مختلف ناموں سے نیٹ پر گردش کر رہے ہیں۔
 
Top