فوٹو شاپ 8اور10

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جہانزیب

محفلین
محفل کے قواعد اور ضوابط میں یہ بات واضح‌ لکھی ہے کہ یہاں‌ کاپی رائٹ‌ کی خلاف ورزی نہیں‌ ہو گی ، اور آپ چوری شدہ چیزیں‌ مانگ رہے ہیں؟
 
mujeeb mansoor

محفلین
میرے عزیزو میں چوری کی چیزیں نہیں مانگ رہا۔ میرا مقصد یہ ہے کہ اگر کسی بھائی کے پاس اپنے کمپیوٹر میں اگر یہ ورژن پڑے ہوئے ہیں تو عنایت کردیں ۔اس پر بھی اگر چوری کا اطلاق ہوتاہے اور فورم کے اصول وظوابط کی خلاف ورزی لازم آتی ہے تو فورا اس تھریڈ کو مقفل کیا جائے کیونکہ میرے نزدیک فورم کے قواعد وظوابط اپنے ذاتی مفادات سے بھی زیادہ عزیز ہیں ۔والسلام ۔آپ کا بھائی
 
جہانزیب

محفلین
مجیب، پتہ نہیں اس کو آپ کی سادگی کا نام دوں یا بے خبری کا، فوٹو شاپ نام کے اطلاقیے کے حقوق بنام ایڈوب مخفوظ ہیں، اور ایڈوب نے اس اطلاقیہ کی ایک قیمت مقرر کی ہے، اس کے علاوہ کسی اور ذریعے سے اسے حاصل نہیں کیا جا سکتا ۔
جب ایڈوب سے آپ یہ اطلاقیہ خریدتے ہیں، تو یہ براہ راست نہیں کھل جاتا، بلکہ اس کے لئء ایک کنجیوں کا انتظام رکھا جاتا ہے، ان کنجیوں کے بغیر آپ اسے کمپیوٹر پر نہیں اتار سکتے، جو آپ مانگ رہے ہیں، بعض لوگ ان کنجیوں کو معطل ، آسان لفظوں میں ہیک کر لیتے ہیں ۔ اور پھر اس کو دیگر افراد میں بانٹ دیتے ہیں، کم قیمت میں یا مفت میں ۔ لیکن یہ اخلاقی اور قانونی طور پر چوری کے زمرہ میں آتا ہے ۔
 
خاور بلال

یہ تو ٹھیک ہے لیکن پاکستان میں جو نسل آئ ٹی میں‌کچھ کر پائ ہے وہ اسی قانونی چوری کا مرہون منت ہے۔ انفرادی طور پر تو یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ متوسط طبقے کا پاکستانی نوجوان سافٹ وئیر خرید کر استعمال کرسکے۔ البتہ اداروں کی سطح پر بھی چوری کے سافٹ وئیرز استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ کوئ اچھی صورتحال نہیں
 
مجیب بھائی اگر آپ چند دن اور انتظار فرما لیں تو ایک عدد بہترین ٹٰوٹوریل Gimp کا تیار ہو رہا ہے۔ وہ بھی اسی محفل میں جسے ابھی احباب کی نظروں سے پوشیدہ رکھا گیا ہے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ وہ اپنی تکمیل کے مراحل بہت تیزی سے طے کر رہا ہے۔ اگر آپ خود کو چور نہیں کہلانا چاہتے اور اتنے منہگے سافٹوئر خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے تو Gimp یقیناً آپ کے لئے ہے۔ ورنہ سرچ کرنا جانتے ہوں تو انٹرنیٹ کی دنیا میں پائریٹیڈ‌ فوٹو شاپ کی دستیابی چنداں مشکل نہیں ہاں کل کو وائرس، ٹروجن یا مالوئر کی شکایت لے کر مت آئیے گا۔
 
جہانزیب

محفلین
یہ تو ٹھیک ہے لیکن پاکستان میں جو نسل آئ ٹی میں‌کچھ کر پائ ہے وہ اسی قانونی چوری کا مرہون منت ہے۔ انفرادی طور پر تو یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ متوسط طبقے کا پاکستانی نوجوان سافٹ وئیر خرید کر استعمال کرسکے۔ البتہ اداروں کی سطح پر بھی چوری کے سافٹ وئیرز استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ کوئ اچھی صورتحال نہیں

لیکن خاور بھائی، ذاتی استعمال کے لئے اتنا مہنگا سودا لینے کی ضرورت کیا ہے؟ جب کہ اس کے مفت متبادل موجود ہیں؟‌ کاروباری سطح‌ پر شائد فوٹو شاپ ابھی بھی ایک ضرورت ہو، لیکن انفرادی سطح‌ تک تو ایسا کوئی مسلہ نہیں‌ ہونا چاہیے، گمپ کا نیا ورزن 2ء6 اب دستیاب ہیں، جو کہ فوٹو شاپ کے انتہائی قریب تر بنا دیا گیا ہے ۔
 
arifkarim

معطل
عجیب سی بات ہے، بلکہ یوں کہیے کہ حیرت ہے۔ آجکل پاکستان میں ہر گھر میں انپیج 2،4 استعمال ہو رہا ہے۔ یہ سافٹویر ہر کمپیوٹر سی ڈی اسٹور سے 10 رپے کا مل جاتا ہے۔ پورے پاکستان میں اب تک نہ جانے کتنی کتب، اخبارات و رسائل اسی پروگرام میں بن کر شائع ہو چکے ہیں یا ہو رہے ہیں۔ کیا کوئی یہ بتا سکتا ہے کہ کتنوں کو پتا ہے کہ یہ سافٹ ویر بھی چوری کا ہے؟؟؟:grin:
 
دوست

محفلین
یار سیدھی سی بات ہے تیس روپے کی سی ڈی لے کر سافٹویر استعمال کرو۔ انٹرنیٹ پر ڈیڑھ سو میگا بائٹ کا پیکج کون فرام کرے گا؟
 
mujeeb mansoor

محفلین
دوست صاحب آپ کا شکریہ ۔آج میں فوٹوشاپ کی سی ڈی لیکر آیا ہوں اس میں اکثر ورژن موجود ہیں ۔
آجکل ایک بہت بڑی تعداد سی ڈیز کے کاروبار میں مصروف ہے ،اور ایک سے ایک بڑہ کر سوفٹویئر سی ڈیوں کے ذریعے دستیاب ہوتاہے
کاپی رائٹ کے تمام حقوق کا اگر خیال کیا جائے تو شاید اس نوعیت کا کاروبار ہی بند ہوجائے اور ایک اچھا خاصا طبقہ افادے سے محروم رہ جائے
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں یہ تھریڈ مقفل کر رہا ہوں۔
میری باقی منتظمین سے گزارش ہے کہ آئندہ ایسے تھریڈ فوری طور پر حذف کر دیا کریں۔
شکریہ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top