فوٹو شاپ ایکشن۔ ا ردورسائل کے لیے سرورق

muhajir

محفلین
السلام علیکم عزیز دوستوں
امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے۔
مجھے اردو رسائل اور کتاب کے لیے فوٹوشاپ ایکشن کی مدد سے سرورق تیار کرنے ہے۔ یہ کوشش میں میں coverAction Pro کے مہیا کردہ Action سے کرچکا ہوں۔ لیکن اس میں مسئلہ یہ ہے کہ سرورق بائین سے دائین بنتا ہے۔ جب کہ اردو کا سرورق دائیں سے بائیں بنتا ہے۔ مثال کے طور پر یہ دو نمونے دیکھیں

sDp1g.png

اور یہ
xQHTy.png


میرے خیا ل میں ایک ممکنا صورت یہ ہے کہ شاید فوٹو شاپ کے کچھ ایکشن عربی کے لیے بھی ہوتے ہیں۔ کیونکہ عربی زبان بھی دائین سے بائین شروع ہوتی ہے۔ اگر ایسا ہے تو مجھے وہ ایکشنز درکار ہیں۔ لیکن اگر پہلے سے موجود ایکشن کے ذریعے یہ کام ہوسکتا ہے تو مہربانی میری مدد فرمائین۔

فوری جواب کا منتظر
 

میم نون

محفلین
وعلیکمُ السلام

میں نے یہ دھاگہ دیکھا تھا لیکن اس وقت فرصت نہیں تھی تو سوچا بعد میں جواب دوں گا لیکن بعد میں آج یاد آیا ہے :eek:

آپ ایسا کریں کہ اس ایکشن کو استعمال کر کے یہ پوسٹ کریں:
ایک عدد کسی انگریزی کتاب کا سرورق
ایک عدد کسی اردو کتاب کا سرورق

پھر فرق دیکھ کہ بتایا جا سکتا ہے کہ آیا کونسی تبدیلی کرنی ہو گی۔
اور اگر مناسب سمجھیں تو اس ایکشن کو مجھے زپ کر دیں میں اسے تبدیل کر کے آپکو بھیج دوں گا، ایسی صورت میں وہ تبدیلیاں بھی بتائیں جو کہ آپ چاہتے ہیں۔ لیکن یہ کام اس احتتام ہفتہ سے پہلے ممکن نہیں۔
 
Top