تھیم فوٹوگرافی کھیل فوٹوگرافی کھیل 13: آپکا ڈیسک

زیک

مسافر
آپ کی اپنی فوٹوگرافی کے اس کھیل کا اب تیرہواں ہفتہ ہے۔ اس کے قوانین ضرور پڑھیں۔

تیرہواں ہفتہ: جولائ 28 تا اگست 3
تھیم: آپ کا ڈیسک کمپیوٹر ڈیسک ہو یا آپ کے کام کا ڈیسک
 

ساجداقبال

محفلین
ساجداقبال کا ڈیسک

واہ۔۔۔۔غیر ارادی طور پر یہ میرا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ جب بھی بجلی جاتی ہے میں اپنے ڈیسک کی موبائل کیمرہ سے تصاویر لینا شروع کر دیتا ہوں۔ بدقسمتی سے اسوقت کیمرہ کی بیٹری ختم ہے تو موبائل سے ہی گزارہ کرنا پڑا۔ زیک میں ری چارج ایبل بیٹریز استعمال کرتا ہے لیکن بار بار چارج کر عذاب ہے۔ کیا عام کیمرے میں لیتھیم بیٹری لگ سکتی ہے؟
image046ui8.jpg
 

ماوراء

محفلین
کچھ دن پہلے زکریا یہ تھیم دیتے تو میں بھی اپنے آفس ڈیسک کی تصویر لگا دیتی۔:( کام پر میں بڑی سگھڑ ہوتی ہوں، گھر میں تو اتنا گند ڈالا ہوتا ہے۔ اور صفائی کا موڈ بھی نہیں۔

ساجد، تصویر چھوٹی لگائیں نا۔۔:(
 

ساجداقبال

محفلین
خاور بھائی صحیح ڈیزائنرز ڈیسک ہے۔ لیکن میک کی بجائے ونڈوز دیکھ کر حیرت ہوئی۔
ماوراء کیا وہ ری سائز کرنے والا موڈ کام نہیں کرتا آجکل؟
 

خاور بلال

محفلین
خاور بھائی صحیح ڈیزائنرز ڈیسک ہے۔ لیکن میک کی بجائے ونڈوز دیکھ کر حیرت ہوئی۔

حیرت ہے اتنے سے فوٹوگراف میں آپ نے آپریٹنگ سسٹم بھی تاڑ لیا۔ اصل میں آفس میں‌ میرے قبضے میں دو ڈیسک ہیں ایک پر پی سی اور دوسرے پر میک۔ لیکن مجھے پی سی ہی پسند ہے۔
 
Top