آپ کی اپنی فوٹوگرافی کے اس کھیل کا اب دسواں ہفتہ ہے۔ اس کے قوانین ضرور پڑھیں۔ دسواں ہفتہ: جون 27 تا جولائ 3 تھیم: پڑھنا
آپکو کیسے پتہ؟ میں نے ترتیب کچھ یوں بنائی ہے کہ ہر تین گھنٹے بعد جب لائٹ جاتی ہے تو ایک گھنٹہ کے دوران کچھ پڑھ لیتا ہوں۔ مسلسل پڑھائی مجھ سے نہیں ہوتی۔ مجھے نہیں یاد کبھی سکول، کالج کی کتابیں 30 منٹ تک مسلسل پڑھی ہوں۔
یہ صاحب ایک ہی کام شوق سے کرتے ہیں۔۔ اپنی تصویریں بناتے یا بنواتے رہتے ہیں۔۔ میں تو ایک ہی بار کہا تو اچھل کر کہتا ہے۔ اوکے۔۔! ابھی تو کہہ رہا تھا شکل بھی آ جائے تو خیر ہے۔ میں نہیں کہا ، نہیں تم بس اخبار منہ کے آگے رکھو۔
زکریا بھائی اسمیں کہیں نہیں لگ رہا کہ پڑھائی ہو رہی۔ یہ ”پڑھنا“ کی بجائے ”کتاب“ کے عنوان والے مقابلے میں زیادہ بہتر رہتا۔