فوٹوشاپ ٹول باکس

فوٹو شاپ میں کوئی بھی کام کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ کو فوٹوشاپ کے ٹول باکس کے بارے میں جان کاری حاصل ہو۔اگر آپ کو فوٹوشاپ ٹول باکس کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہیں یا آپ جاننا چاہتے ہیں تو امید ہے میری یہ کاوش اور ٹیٹوریل آپ کے کام آسکیں گے۔

ToolBux.jpg


فوٹوشاپ ٹول باکس

اوپر فوٹوشاپ کے ٹول باکس کی مکمل تصویر دی گئی ہے، اب نیچے ان کے بارے میں اوپر جو نمبر دیئے گئے ہیں ان کے حساب سے ٹیٹوریل ترتیب دیا گیا ہے۔

1:- Rectangular Marquee Tool

اس ٹول کو آپ استعمال کرسکتے ہیں کسی تصویر کی سلیکشن کے لیئے ، جب آپ سلیکشن کریں گے اس ٹول کے ذریعے تو وہ چوکور شکل میں آئے گی۔یہ ٹول کسی تصویر میں سے کچھ سلیکٹ کرکے اسے کہیں اور شامل کرنے کے کام میں مدد فراہم کرتا ہے۔

2:- Lasso Tool

یہ ٹول عام طور پر کسی تصویر وغیرہ میں سے کوئی ایک چیز الگ کرنے کے کام آتا ہے۔سلیکشن کو بنانے کا کام بھی اسی ٹول کے ذیعے لیا جاتا ہے۔

3:- Crop Tool

کراپ ٹول بھی Rectangular Marquee Tool کی طرح ہی کام کرتا ہے۔بس اس ٹول میں کچھ تبدیلیاں ہیں جو کے کی بورڈ کی ذریعے کی جاسکتی ہیں۔

4:- Healing Brush Tool

یہ ٹول آپ کی مدد تصاویر کے اوپر خراب چیزوں کو ختم کرنے یا کسی تصویر میں کوئی داغ دھبے وغیرہ یا کوئی چھوٹی چیزیں جنہیں آپ تصویر میں سے مٹانا چاہتے ہوں ان کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

5:- Clone Stamp Tool

یہ ٹول بھی تقریباً Healing Brush Tool جیسا ہی کام سر انجام دیتا ہے۔یہ ٹول بھی ایک جگہ سے معلومات جمع کرکے اسے دوسری جگہ ہر لگانے کے کام آتا ہے۔یہ دونوں ٹول فوٹوشاہ کے اہم ترین ٹول ہوتے ہیں۔

6:- Eraser Tool

یہ ٹول مٹانے کے کام آتا ہے۔اس ٹول کی مدد سے آپ کوئی چیز مٹاسکتے ہیں۔بلکل برش کی طرح ہی آپ اسے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

7:- Sharpen and Blur Tool

یہ ٹول کسی چیز کو فوٹوشاپ کے اندر Blur کرنے کے کام آتا ہے۔اس ٹول کے ذریعے آپ تصاویر وغیرہ کو Blur کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ Sharpen بھی کرسکتے ہیں۔

8:- Pen Tool

یہ ٹول ایک بہترین ٹول ہے ، آپ اس ٹول کی مدد سے کسی چیز کو الگ کرسکتے ہیں۔مثلاً کسی تصویر کا بیک گراؤنڈ ختم کرسکتے ہیں۔لیکن یہ سب کس طرح ہوتا ہے اس پر ٹیٹوریل آپ کو آگے کی سیریز میں میسر ہوگا۔

9:- Path Selection Tool

یہ ٹول Pen Tool کی مدد کے کام آتا ہے آپ اس ٹول کے ذریعے Pen Tool سے بنائے گئے Path کو صحیح کرسکتے ہیں۔

10:- ----------------

11:- Hand Tool

یہ ٹول آپ کی لیئر کو ہلانے کے کام آتا ہے اسے ایک جگہ سے دوسسری جگہ پر لے جانے کے کام آتاہے۔

12:- Move Tool

یہ ٹول ماؤس کے آئیکون کی طرح کا ہے۔اس ٹول کی مدد سے آپ کسی چیز کو ادھر سے ادھر لے جاسکتے ہیں۔عام طور پر یہ ٹول لیئر کو اس کی جگہ پر سیٹ کرنے کے کام آتا ہے۔

13:- Magic Wand Tool

یہ ٹول رنگوں کی Range کو منتخب کرنے میں مدد دیتا ہے۔کسی رنگ کے بلاک کو آپ اس ٹول کی مدد سے منتخب کرسکتے ہیں کلک کرکے۔

14:- Eyedropper Tool

یہ ٹول کسی تصویر وغیرہ میں سے کوئی رنگ منتخب کرنے کے لیئے مدد کرتا ہے۔یعنی کہ اگر آپ کو کوئی رنگ استعمال کرنا چاہ رہے ہیں اور آپ کو نہیں معلوم کہ اس رنگ کا نام کیا ہے تو آپ اس ٹول کی مدد سے اس رنگ پر کلک کریں تو وہ رنگ منتخب ہوجائے گا۔پھر آپ اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

15:- Brush Tool

یہ ٹول آپ کی کسی تصویر پر پینٹ کرنے کے کام آتا ہے۔آپ اس ٹول کی مدد سے فوٹوشاپ میں مختلف انداز کے برش وغیرہ شامل کرکے ان کو استعمال کرسکتے ہیں ، اور اپنے برش وغیرہ بناکر محفوظ بھی کرسکتے ہیں۔

16:- History Brush Tool

یہ ٹول ، برش ٹول کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔

17:- Colour and Gradient Tool ) Fill Tools )

یہ دو ٹول ہیں پہلا ٹول کسی چیز میں رنگ بھرنے کے کام آتا ہے اور دوسرا ٹول دو یا دو سے زیادہ رنگ بھرنے کے کام آتا ہے۔

18:- Burn and Dodge Tool

یہ ٹول کسی تصویر پر موجود رنگ وغیرہ کی روشنی کو کم کرنے کے کام آتا ہے۔اس کے علاوہ واضح دکھانے کے کام بھی آتا ہے۔اور Burn ٹول گاڑھا دھانے کے کام آتا ہے۔

19:- Horizontal Type Tool

یہ ٹول ٹیکسٹ وغیرہ لکھنے کے کام آتا ہے۔اس ٹول پر کلک کریں اور پھر اپنے پروجیکٹ پر کلک کرکے آپ ٹیکسٹ لکھ سکتے ہیں۔

20:- Rectangle Tool ) Custom Shapes )

یہ ٹول Shape وغیرہ بنانے کے کام آتا ہے۔اس ٹول میں مختلف Shape محفوظ ہیں جنہیں آپ استعمال کرسکتے ہیں۔

21:- ----------------

22:- Magnify

آپ اس ٹول کو استعمال کرسکتے ہیں کسی پروجیکٹ کو بڑا کرکے دیکھنے کے لیئے۔ پھر اس کو چھوٹا کرنے کے لیئے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

23:- Colour Picker

یہ ٹول باکس کے تقریباً آخر میں ہوتا ہے۔آپ یہاں سے رنگ منتخب کرسکتے ہیں۔اور منتخب کردہ رنگ کو دیکھ سکتے ہیں۔

اس ٹیٹوریل میں بلکل مختصر انداز میں فوٹوشاپ کے ٹول باکس کے فنکشن کے بارے میں بیان کیا گیا ہے۔کیونکہ مکمل ٹول باکس ایک تحریر میں بیان نہیں ہوسکتا۔لیکن اتنا بیان کردیا گیا ہے کہ آپ آسانی کے ساتھ سمجھ سکیں۔

نوٹ:-
بڑی محنت کے بعد یہ ٹیٹوریل تیار کیا ہے ، اگر آپ دوستوں میں سے کسی کے کام بھی آجائے تو دعاؤں میں ضرور یاد رکھیئے گا
 
Top