فونٹ کے ترسیمہ جات کے اردو نام ایک فائل میں لکھنے کے لیے پروگرام

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے پائتھون میں ایک پروگرام لکھا ہے جس کے ذریعے کسی اوپن ٹائپ یا ٹرو ٹائپ فونٹ کے ترسیمہ جات کے نام یونیکوڈ اردو میں ایک فائل میں لکھ دیتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کسی ترسیمہ کا پوسٹ سکرپٹ نام slmy ہے تو فائل میں اس کا اردو متبادل سلمے لکھا جائے گا۔ اس پروگرام میں پائتھون کی ٹی ٹی ایکس لائبریری کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کو رن کرنے کے لیے آپ کے سسٹم پر پائتھون انسٹال ہونی ضروری ہے۔ اس کے علاوہ اس پروگرام کو رن کرنے کے لیے پائتھون کی ٹی ٹی ایکس لائبریری بھی درکار ہے جو کہ یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس پروگرام کو کمانڈ لائن سے رن کرنے کے لیے ذیل کی کمانڈ استعمال کریں:

کوڈ:
python listpsnames.py fontname.ttf

رن ہونے پر یہ پروگرام متعلقہ فونٹ کے ترسیمہ جات کے اردو نام ایک فائل fontname_psnames.txt میں محفوظ کر دے گا۔
میں نے اس پروگرام کو executable میں کنورٹ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن مجھے اس میں ناکامی ہوئی تھی۔ اس پروگرام کے استعمال کو آسان بنانے کا ایک طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اسے فونٹ لیب کا ایک میکرو بنا دیا جائے۔ ہو سکتا ہے کہ کبھی اس پر بھی کام کروں۔

والسلام

اپڈیٹ

نیا ورژن اپلوڈ کر دیا گیا ہے جس میں دو پائتھون کے پروگرام شامل ہیں۔ elistpsnames.py کے ذریعے صرف فونٹ کی گلفس کے پوسٹ سکرپٹ نام فائل میں لکھے جاتے ہیں جبکہ listpsnames.py کے ذریعے گلفس کے اردو نام سورٹنگ کے بعد فائل میں لکھے جاتے ہیں۔
 
Attachments

  • listpsnames.zip
    1 KB · مناظر: 12
  • listpsnames_1.1.zip
    2.4 KB · مناظر: 13

arifkarim

معطل
بہت خوب نبیل بھائی۔۔۔۔۔۔۔ مجھے اسی کی تلاش تھی ۔۔۔۔

ا اسکا executable بنانے کی فی الحال ضرورت نہیں، جب کہ یہ کمانڈ لائن سے بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے:)
 
arifkarim

معطل
میں نے ابھی اسے آزمایا ہے اور رزلٹ غیر متوقع آرہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
اور اسکی وجہ یہی پوسٹ اسکرپٹ ناموں کی اردو میں آٹو میٹک کنورژن ہے :(
دوسری چیز جو میں نےنوٹ کی کہ یہ آٹومیٹک ترسیمہ جات کی سارٹنگ کر رہا! جو مکمل لگیچر فائل میرے پاس موجود ہے، وہ تو پہلے سے سارٹڈ ہے۔ دوبارہ سارٹنگ سے عجیب و غریب نتائج آرہے ہیں۔۔۔۔
اسکا حل درج ذیل ہے:

پہلے مرحلے میں (کمائینڈ لائین کے ذریعے) صرف انگریزی پوسٹ اسکرپٹ ناموں کو (اسی ترتیب پر جس ترتیب پر فانٹ گلفس میں موجود) ہیں ، ایک الگ ٹیکسٹ فائل میں اکٹھا کیا جائے۔ ۔۔۔۔۔

جب یہ کام ہو جائے تو پھر ایک اور ٹول لکھا جائے، بالکل، ویسا ہی جیسا کہ آپنے لک اپس جنریٹینگ کیلئے لکھا تھا۔ یہاں فرق صرف یہ ہو گا کہ یہ لک اپس نہیں بنائے گا، بلکہ ایک سمپل پوسٹ اسکرپٹ ٹو یونیکوڈ اور یونیکوڈ ٹو پوسٹ اسکرپٹ کنورژن کرے گا، لیکن آپ کی مرضی کے مطابق!

یہ پوسٹ اسکرپٹ ٹو یونیکوڈ اور وائس ورسا پروگرام مستقبل میں ہمیں ترسیمہ جات کی کرننگ کیلئے بہترین مدد فراہم کرے گا،،،،

ان دو دنوں میں اردو لگیچرز پر جو کام ہوا ہے، وہ شاید پچھلے دو سال میں نہیں ہوا :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
عارف، سورٹنگ اس پروگرام میں نہیں ہو رہی بلکہ جس ترتیب سے اسے گلفس مل رہی ہیں اسی ترتیب سے فائل میں لکھی جا رہی ہیں۔ یہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ اردو ترسیمہ جات کی لسٹ کو پہلے پروگرام میں سورٹ کیا جائے اور پھر فائل میں محفوظ کیا جائے۔
 
شکریہ، اس اسکرپٹ میں صرف ایک یہ تبدیلی کر دیں کہ یہ بجائے اردو میں نام جنریٹ کرنے کے سیدھا انگلش میں جنریٹ کردے، جسے میں بعد میں خود ہی دوسرے اطلاقیے کی مدد سے یونیکوڈ میں کر لوں گا۔۔۔۔۔ جزاک اللہ!:)
 
نبیل

تکنیکی معاون
نیا ورژن اپلوڈ کر دیا گیا ہے جس میں دو پائتھون کے پروگرام شامل ہیں۔ elistpsnames.py کے ذریعے صرف فونٹ کی گلفس کے پوسٹ سکرپٹ نام فائل میں لکھے جاتے ہیں جبکہ listpsnames.py کے ذریعے گلفس کے اردو نام سورٹنگ کے بعد فائل میں لکھے جاتے ہیں۔

اردو گلفس میں کچھ کرپٹ ڈیٹا نظر آتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ فونٹ فائلوں میں اردو ترسیمہ جات کے علاوہ بھی بہت سی گلفس موجود ہیں جن کے پوسٹ سکرپٹ ناموں کو اردو میں تبدیل کرنے کا یہ نتیجہ برآمد ہوتا ہے۔
 
ہمم یہ ہوئی نا بات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:music:
 
Top