فولڈرسپائی: فائلز کو لاگ کریں۔

خواجہ طلحہ

محفلین
یہاں میں آپ سے ایک تھوڑی سی پرانی یوٹیلیٹی سے متعارف کروانے جارہا ہوں۔
اگر آپ ایسے کمپیوٹر پر کام کرتے ہیں،
جو کسی نیٹ ورک کا حصہ ہوں،اور ایسےمیں کوئی دوسرا آپ کی فائلوں کے ساتھ چھیڑ خانی کرئے ،مثلا اس میں تبدیلیاں کرناچاہے،فائل کو ری نیم کرناچاہے یا ڈیلیٹ کرنا چاہے،تو فولڈ سپائی ایسے میں آپ کو متنبہ (آگاہ) کرتاہے۔
اور فائلوں میں کی جانے والی تبدیلیوں کو لاگ فائل کی شکل میں فراہم کرنے کی بھی سہولت رکھتا ہے۔پروگرام میں الارم بھی شامل ہے،جسکو انیبل اور ڈس ایبل کیا جاسکتاہے۔مزید اسے دیگر نیٹ ورک ممبران سے پوشیدہ بھی رکھا جاسکتا ہے۔
ایک مفت اور سادہ سا پورٹیبل پروگرام ہے،جو کہ کام کرنے کے لیے سسٹم میں ڈاٹ نیٹ کی تنصیب کا متمنی ہوتاہے۔
ڈاونلوڈنگ اورانسٹالیشن کی مزید معلومات کے لیے ذیل کا ربط ملاحظہ کیجیے۔
http://www.supinfo-projects.com/en/2004/folderspy_v1.0_english/

folderspy_v1.0_english.gif
 
Top