فورم کے اردو ایڈیٹر کی اپڈیٹ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
آپ میں سے کچھ دوستوں نے فورم کے اردو ایڈیٹر میں اور پوسٹ پیج کے انٹرفیس میں کچھ تبدیلی نوٹ کی ہوگی۔ اب نہ صرف ایڈیٹر ایریا کا سائز بڑا کر دیا گیا ہے بلکہ اس کے ساتھ زیادہ سمائیلیز بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔ لیکن زیادہ اہم تبدیلی یہ ہے اب اردو ایڈیٹر تمام نمایاں ویب براؤزرز یعنی انٹرنیٹ ایکسپلورر، فائرفاکس، سفاری، گوگل کروم اور اوپیرا میں کام کرے گا۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو یہ نئی سہولت پسند آئے گی۔ یہ میری جانب سے محفل فورم کی سالگرہ کا پہلا تحفہ ہے۔ :)
والسلام
 
جزاک اللہ خیر۔

لطف آ گیا۔ بار بار لوگوں کی شکایات موصول ہوتی تھیں اس حوالے سے۔ بس ان اضافی آئکنز کا کچھ کیجئے جو دانت نکال کر انٹرفیس کو بھدا کر رہی ہیں۔ :)
 
فوری جواب کے خانے کے نیچے ویژول کی بورڈ کے دو آئکن نظر آ رہے ہیں۔ ایک سے کی بورڈ خانے کے ٹھیک نیچے جبکہ دوسرے سے فوٹر کے نیچے نمودار ہوتا ہے۔ :)
 
ہم یہ بتانا بھول گئے تھے کہ یہ مشکل فائرفاکس میں نظر آئی ہے۔ نیز یہ کہ ورچؤل کیبورڈ کی الائنمینٹ کہیں بھی درست نہیں ہے پھر خواہ وہ فوری جواب کا خانہ ہو یا تلاش کا۔ :)
 
راجہ صاحب

محفلین
مجھے ایک چھوٹا کا مسئلہ آ رہا ہے تلاش کی آپشن سے جب ورچوئل کی بورڈ سامنے لاتا ہوں تو وہ " کلوز " کے نشان پر کرسر کے پہنچنے پر بھاگنا شروع کر دیتا ہے باقی کنجیوں پر ٹھیک کام کر رہا ہے لیکن جب بھی اسے کلوز کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو کیبورڈ دائیں جانب سرکنا شروع ہو جاتا ہے :confused:
اب معلوم نہیں یہ میرے فائر فاکس کی وجہ سے ہے یا کسی اور وجہ سے :worried:
کیا کسی اور کو بھی یہ مسئلہ پیش آ رہا ہے ؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
فوری جواب کے خانے کے نیچے ویژول کی بورڈ کے دو آئکن نظر آ رہے ہیں۔ ایک سے کی بورڈ خانے کے ٹھیک نیچے جبکہ دوسرے سے فوٹر کے نیچے نمودار ہوتا ہے۔ :)

ابن سعید، مجھے تو ایک ہی آئکون نظر آ رہا ہے۔ کیا کوئی سکرین شاٹ دکھا سکتے ہیں؟

مجھے ایک چھوٹا کا مسئلہ آ رہا ہے تلاش کی آپشن سے جب ورچوئل کی بورڈ سامنے لاتا ہوں تو وہ " کلوز " کے نشان پر کرسر کے پہنچنے پر بھاگنا شروع کر دیتا ہے باقی کنجیوں پر ٹھیک کام کر رہا ہے لیکن جب بھی اسے کلوز کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو کیبورڈ دائیں جانب سرکنا شروع ہو جاتا ہے :confused:
اب معلوم نہیں یہ میرے فائر فاکس کی وجہ سے ہے یا کسی اور وجہ سے :worried:
کیا کسی اور کو بھی یہ مسئلہ پیش آ رہا ہے ؟

جی آپ ہی کو نہیں بلکہ ہمیں بھی یہ مسئلہ درپیش ہے۔ :( کچھ دیکھنا پڑے گا اس بارے میں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اور آن سکرین کی بورڈ اور ورچوئل کی بورڈ میں بھی تبدیلی نوٹ کی ہوگی آپ نے۔ اس کے اوپر ماؤس لیجانے سے اس کے ہیڈر میں ہنٹ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ کی بورڈ کی کونسی کنجی یہی کام کرتی ہے۔
 
میم نون

محفلین
جزاک اللہ خیر۔

لطف آ گیا۔ بار بار لوگوں کی شکایات موصول ہوتی تھیں اس حوالے سے۔ بس ان اضافی آئکنز کا کچھ کیجئے جو دانت نکال کر انٹرفیس کو بھدا کر رہی ہیں۔ :)

کیا مسکراہٹوں کو پہلے کی طرح ایک ڈراپ بکس میں کیا جا سکتا ہے، ایسے جیسے اب ہے کمپیوٹر پر بہت بھاری ہے۔
 
Top