فورم کا موڈ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
آپ دوست فورم پر اپنا انفرادی موڈ ایک موڈ گرافک کے ذریعے ظاہر کر سکتے ہیں۔ آپ کا انفرادی موڈ فورم کے اجتماعی موڈ پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ میں نے فورم کے اجتماعی موڈ کو دکھانے کے لیے اس میں ایک ہیک نصب کیا ہے جس کے ذریعے آپ دن میں ایک مرتبہ فورم کے موڈ کا تعین کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ ایک سے پانچ تک کسی ایک موڈ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ نمبر پانچ بہترین موڈ کو ظاہر کرتا ہے جبکہ نمبر ایک برا موڈ ہے۔ آپ کے ووٹ دینے کے بعد تمام ممبران کے ووٹوں کی اوسط کے مطابق فورم کا موڈ ظاہر ہوگا۔
نوٹ کریں کہ یہ فیچر تجرباتی طور پر شامل کی گئی ہے۔ اس فیچر پر تبصروں کے لیے اس تھریڈ کا استعمال کریں۔
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
اسے آپ فورم کی فضا قسم کی چیز سمجھ سکتی ہیں۔ سب لوگ مل کر اپنا موڈ ظاہر کرتے ہیں اور یہ ہیک سب کے موڈ کی ایوریج نکال لیتا ہے۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

دلچسپ نبیل بھائی لیکن ایک بات ۔ ۔ ۔ اب ایسے کیسے معلوم ہو ۔ ۔ ۔ پہلے سیاسی یا پھر مذہبی زمرہ جات میں درجہ حرارت بلند ہو ذرا تو تب ہی تصدیق ہو سکے گی صحیح معنوں میں :happy:

 

ماوراء

محفلین
تعبیر، میں ڈھونڈ ڈھونڈ کے۔۔کہ پانچ سے ایک تک کہاں سے منتخب کرنا ہے۔ لیکن پوچھنے کے بعد ہی نظر آ گیا تھا اور پھر سمجھ آ گئی۔ :d
 

تعبیر

محفلین
ماوراء یہ تو اللہ بھلا کرے شگفتہ کا کہ اس کے بتانے سے کچھ پتہ لگا
ورنہ تو میں نے ٹکراتے ہی پھرنا تھا
 

نبیل

تکنیکی معاون
خیریت تو ہے برادرم وارث۔۔۔؟
اللہ تعالی آپ کو اپنی حفاظت میں رکھیں اور آپ کی تمام مشکلات کو حل فرمائیں، آمین۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ فرخ صاحب اور برادرم نبیل، بس ذرا زکام اور کام نے تنگ کیا ہوا ہے، لیکن آپ کی پرسش کے بعد "بیمار کا حال اچھا ہے" :)
 
Top