فورم پر رجسٹریشن کے لیے ای میل کنفرمیشن

نبیل

تکنیکی معاون
فورم پر رجسٹریشن کے لیے ای میل کن

عزیز دوستو، السلام علیکم

کچھ روز سے اس فورم پر سپیمرز نے دھاوا بولا ہوا ہے، مجبوراً ان کے سدباب کے لیے مجھے اس فورم میں ای میل کنفرمیشن کے نظام کو نافذالعمل کرنا پڑا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ نئے آنے والے اس کا برا نہیں منائیں گے۔

والسلام
 
کوئی بات نہیں

ًمیں تو چونکہ پہلے ہی داخل ہوچکاہوں لہذا مجھے برا منانے کی ضرورت بلکل نہیں ہے، اور نئے آنے والوں پر لازم ہے کہ وہ ضابطوں کو قبول کریں نہیں کھوہ میں جائیں۔ خیال نیک ہے بس آپ جاری رکھیں اگر تھوڑی سی تکلیف سے سپیمرز سے بچا جاسکتاہے تو ضرور کر لینی چاہیے۔
 

اجنبی

محفلین
کھوہ؟

نئے آنے والوں کی درست طریقے سے رہنمائی کرنی چاہیے ۔ یہ تو آپ نے بتایا ہی نہیں کہ کس کھوہ میں جائیں ۔ پاکستان میں دو کھوہ ہیں ۔ ایک کچا کھوہ اور ایک انھا کھوہ ۔ کچا کھوہ ایک قصبہ ہے ۔ جبکہ انھے کھوہ کا ابھی تک مجھے پتہ نہیں چلا :lol:
 
انھا کھوہ

انھا کھوہ وہ ہوتا ہے جس کی گہرائی تو برابر ہو مگر پانی خشک ہوچکا ہو، ایسا کھوہ بہت ہی زیادہ دشمنی و نفرتی جذبات کی صورت میں دوسروں کو ہلاک کرنے کے کام آتا ہے اس میں اگر بندے کو گرادیا جائے تو چونکہ وہ گہرائی کی وجہ سے باہر نکل نہیں سکتا لہذا بھوک اور پیاس سے تڑپ تڑپ کر مرجاتا ہے گویا اسے کسی تاریک غار میں بند کردیا گیا ہو۔
اب یہ بات الگ ہے کہ آبادی کے بے شمار اضافہ کی وجہ سے انہے کھوہ کا یہ استعمال ممکن نہیں رہا کیوں کیوں پورے پاکستان میں ہر جگہ بندے پھر رہے ہیں اور بہت امکان ہے کہ چیخ و پکار کی صورت میں کوئی نہ کوئی ضرور سن لے گا یا گی اور رسہ یا دوپٹا لٹکا کر باہر نکال کے رکھ دیا جائے گا۔
نتیجہ: پس تجربہ سے یہ ثابت ہوا کہ انہے کھوہ کو اسکے انھا ہونے کے بعد مذید استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
 
Top