فورم فونٹ

جیسبادی

محفلین
فورم کی سٹائل شیٹ میں فونٹ "ایشیا" تجویز کیے گئے ہیں۔ اگرچہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کیونکہ میں نے نہ لینکس میں اور نہ ونڈوز میں یہ فونٹ نصب کیے ہیں، چنانچہ اس کے بدلے فائرفاکس خود ہی اردو فونٹ چن لیتا ہے۔ میرے نزدیک فونٹ صارف کی اپنی مرضی کی بات ہے۔ لیکن پھر بھی پوچھنا چاہوں گا کہ "نفیس ویب نسخ" فونٹ کیوں نہ سٹائل شیٹ میں تجویز کیے جائیں؟
 

زیک

مسافر
ایشیا ٹائپ کے بعد اب نفیس ویب نسخ ڈال دیا ہے۔ اس کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ نفیس کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ونڈوز ۹۸ پر کام نہیں کرتا۔
 

جیسبادی

محفلین
اب درست لگ رہا ہے۔ میرے تجربے میں ونڈوز ۹۸ پر فائرفاکس میں صرف توہاما فونٹ ہی اردو صحیح دکھاتے ہیں۔ سب سے بہتر طریقہ تو یہ نظر آتا ہے کہ براؤزر جو آپریٹنگ نظام بتائے اُس کے مطابق ویب صفحہ فونٹ تجویز کرے، ونڈوز ۹۸ کیلئے توہوما، ایکس پی کیلئے "نفیس ویب نسخ،" لینکس فائرفاکس کیلئے "کلیرلی یو،" لینکس قونقرر کیلئے "نفیس ویب نسخ،" وغیرہ۔
 
کچھ اور مسئلے

نفیس ویب نسخ میں کچھ اور مسئلے بھی ہیں:

۱۔ اوپیرا میں صحیح نہیں دکھتا۔
۲۔ فائر فاکس میں انگیزی نمبر مسئلہ کر تے ہیں۔

جنگ کی اردو سائٹ پر یہ مسئلے دیکھے جاسکتے ہیں:

http://209.41.165.188/urdu

شارق
 
Top