فورم سافٹ ویر میں مدد

السلام علیکم
میں نے کچھ دنوں پہلے اپنی ایک سائٹ پر مائی بی بی فورم سافٹ ویر انسٹال کیا تھا۔ لیکن اب چند وجوھات کی بنا پر میں اسے بدلنا چاہتا ہوں اور اس کی جگہ پی ایچ پی بی بی انسٹال کرنا چاہتا ہوں۔
تو برائے مہربانی کوئی مجھے بتائے کہ اگر میں سافٹویر بدلوں گا تو کیا اس کا ڈیٹا یا فورم کے ممبر بھی اس سے ڈیسٹرب ہوں گے۔ اور سافٹ ویر بدلنے کا طریقہ بھی کچھ بتادیں، کیونکہ میں اس فیلڈ میں بالکل نیا ہوں اس لئے اس بارے میں میں ذرا کم علم رکھتا ہوں۔
اللہ نگہبان
 
عموماً ایک سافٹوئیر سے دوسرے میں منتقل کرنے کے لیے امپورٹ کرنے کی اسکرپٹ دستیاب ہوتی ہیں۔ آپ پہلے یہ منتقلی کا کام اپنی لوکل مشین میں یا اپنے ہوسٹ مشین پر ایک علیحدر ڈائریکٹری میں آزما لیں۔ جب مطمئن ہو جائیں تو لائیو سائٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کریں۔ ایسا کچھ بھی کرنے سے قبل ڈیٹا بیس اور کوڈ بیس کا مکمل بیک اپ ضرور لیں۔ امپورٹ کرنے کے بعد بعض دفعہ کچھ فیچرز یا کچھ ڈیٹا سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے لیکن عموماً ضروری چیزیں پوری کی پوری منتقل ہو جاتی ہیں۔ :) :) :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
مجھے اس کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔ اس ربط پر موجود معلومات کے مطابق مائی بی بی سے پی ایچ پی بی بی میں کنورٹ کرنے کےلیے کوئی براہ راست طریقہ موجود نہیں ہے۔ البتہ مائی بی بی فورم کو پہلے ایس ایم ایف فورم میں امپورٹ کر لیا جائے تو اس کو پی ایچ پی بی بی میں کنورٹ کرنا ممکن ہے۔
 
بھائی فل بیک اپ میں نے لے لیا ہے اور آپ کا دوسرا طریقہ آزما کر دکھاتا ہوں اگر ٹھیک رہا تو دیکھتے ہیں۔ مدد کا شکریہ
:smile3:
 
مجھے اس کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔ اس ربط پر موجود معلومات کے مطابق مائی بی بی سے پی ایچ پی بی بی میں کنورٹ کرنے کےلیے کوئی براہ راست طریقہ موجود نہیں ہے۔ البتہ مائی بی بی فورم کو پہلے ایس ایم ایف فورم میں امپورٹ کر لیا جائے تو اس کو پی ایچ پی بی بی میں کنورٹ کرنا ممکن ہے۔
السلام علیکم
تو بھائی ایس ایم ایف پر کنورٹ کرنے کا کوئی آسان سا طریقہ بھی بتا دیں پلیز۔:angel3:
 
Top