فورم اپگریڈ کی تیاری!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں آپ دوستوں کو مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ چند ہی روز میں محفل فورم کو وی بلیٹن فورم سوفٹویر کے نئے ورژن 4 پر اپگریڈ کر دیا جائے گا۔ یہ ایک میجر اپگریڈ ہوگی۔ وی بلیٹن کا ورژن 4 تکنیکی اعتبار سے گزشتہ ورژنز کی نسبت بہت مختلف ہے۔ اسی وجہ سے اپگریڈ کے بعد تمام کسٹم سٹائلز اور ہیک استعمال نہیں کیے جا سکیں گے اور انہیں فورم سے ہٹانا پڑے گا۔ میری کوشش ہوگی کہ جن ضروری ہیکس کے نئے فورم سوفٹویر سے کمپیٹیبل ورژن دستیاب ہو جائیں انہیں فوراً فورم پر انسٹال کر دوں۔ لیکن اپگریڈ سے قبل فورم سے تمام کسٹم سٹائلز اور ہیکس کو ڈس ایبل کرنا پڑے گا۔ میں اس تھریڈ‌ میں اپگریڈ کی تیاریوں کے بارے میں اپڈیٹ فراہم کرتا رہوں گا۔
والسلام
 
اوہو اچھا کسی وجہ سے یہ خانہ سمٹ گیا تھا اور مجھے دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ اور میں‌نے یہ خبر زکریا بھائی تک کو دے دی۔ ہا ہا ہا ہا
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ فورم کو اپگریڈ کرنے کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ ارکان محفل کو نیا ورژن کتنا پسند آتا ہے۔ فورم کو اپگریڈ کرنے کے بعد اس کا آپریشن سٹیبل ہونے میں بھی کچھ وقت لگ جاتا ہے۔
 

arifkarim

معطل
یہ فورم کو اپگریڈ کرنے کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ ارکان محفل کو نیا ورژن کتنا پسند آتا ہے۔ فورم کو اپگریڈ کرنے کے بعد اس کا آپریشن سٹیبل ہونے میں بھی کچھ وقت لگ جاتا ہے۔

اگر پسند نہ بھی آیا تو واپس "پرانے" ورژن پر بھی تو نہیں‌جا یا جا سکتا نا! ظاہر ہے نیا ورژن ہے اور مزید فیچرز کیساتھ ساتھ رفتار کوبھی بہتر کیا گیا ہوگا۔
 

انصر

محفلین
السلام علیکم بھای میں پھلی دفعہ ایا ھو ں مئجھے کچھ بتایے مھربانی ھو گی شکریہ
 

سویدا

محفلین
انصر بھائی پہلی دفعہ جب میں‌بھی آیا تھا تو کچھ سمجھ نہیں‌آرہا تھا کہاں‌جاوں
بہرحال ! آپ فورم کے مختلف حصوں میں‌استقامت کے ساتھ تانکا جھانکی جاری رکھیں
آہستہ آہستہ بہت کچھ سمجھ میں‌آجائے گاانشاء اللہ
اور آپ نے یہاں‌غلط موضوع میں‌پوسٹ کردی ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
فورم کا پورٹل سسٹم غیر فعال کر دیا گیا ہے اور تمام یوزرز کی سٹائل سیٹنگ کو ڈیفالٹ سٹائل پر سیٹ کر دیا گیا ہے۔ موجودہ کسٹم سٹائل اپگریڈ کے بعد قابل استعمال نہیں رہیں گے، اس لیے انہیں فورم سے ہٹا لیا جائے گا۔ اپگریڈ کے بعد پہلی ترجیح فورم کا آپریشن سٹیبل کرنے پر ہوگی۔ اس کے بعد کوئی اچھا کسٹم سٹائل دستیاب ہوا تو اسے فورم میں شامل کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ محفل فورم پر ابھی تک وی بی ایڈوانسڈ پورٹل سسٹم استعمال ہوتا آیا ہے۔ ہمارا ارادہ آئندہ وی بلیٹن پبلشنگ سوئٹ استعمال کرنے کا ہے جس میں اپنا سی ایم ایس شامل ہوگا جسے اب وی بی ایڈوانسڈ کی جگہ استعمال کیا جائے گا۔
 
Top