فورمز فلٹر کرنے کا طریقہ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

کچھ دوستو‌ں نے فورم پر ایسی آپشن شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے ذریعے کچھ فورمز کو فلٹر کیا جا سکے۔ اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے یوزرز کے لیے ایک آپشن شامل کی ہے جس کے ذریعے فورمز کو فلٹر کرنا ممکن ہو گیا ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے اپنے پروفائل میں اختیارات کی ترمیم میں جائیں اور وہاں سب سے نیچے ذیل کی تصویر کے مطابق اپنی مرضی کی فورمز کو فلٹر کرنے کے لیے ان کا انتخاب کر لیں اور اس انتخاب کو محفوظ کر لیں۔

forum_filter.jpg

اس کے بعد آپ کو فورم پر یہ زمرہ جات نظر نہیں آئیں گے اور نہ ہی ان میں شامل تھریڈ‌ز آپ کو نئے موضوعات کی تلاش میں نظر آئیں گے۔

والسلام
 

رند

محفلین
قبلہ یہ بات تو اچھی ہوگئی لیکن جو لوگ ڈائل اپ استعمال کرتے ہیں میری طرح ان کے لیے یہ مکمل نہیں کہ فورم کو آن لائن رہتے ہوئے پڑھ سکیں کیونکہ اس طرح تو وہ دو چار تھریڈ ہی پڑھ پائیں گے کہ نیٹ کارڈ ہی ختم ہو جائے گا اس لیے کیا کوئی ایسا آپشن بھی ہے جس کی مدد سے سارا فورم ایک سنگل فائل مثلا ایک زپ فائل کی شکل میں ڈاؤن لوڈ کر لیا جائے اور بعد میں آف لائین رہتے ہوئے اسے پڑھا جائے کیا ایسا مکمل ہے ؟
 

sahameedpgr

محفلین
ذٰلِکَ فَضلُ اللّہِ یُؤتِیہِ مَن یَشَاءُ وَاللّہُ ذُوالفَضلِ العَظِیمِ مَاشَاءَاللّہُ ھٰذٰمِن فَضلِ رَبّی
 
Top