فوت شدہ محفلین کے لیے الگ گروپ کی تجویز

تجمل حسین

محفلین
السلام علیکم!
گزشتہ دنوں میں نے لاعلمی کی وجہ سے جنید اختر بھائی کے کیفیت نامے پر سالگرہ کی مبارکباد کا پیغام ارسال کردیا۔ اگلے دن مجھے یاز بھائی نے بتایا کہ وہ فوت ہوچکے ہیں۔ پھر ان کے شروع کردہ دھاگے میں زیک صاحب نے ایک گزشتہ دھاگے کا ربط فراہم کیا جو کہ ان کی وفات کی اطلاع کے متعلق تھا۔(اب دونوں دھاگے مرج کردیئے گئے ہیں)۔ تب مجھے یاد آیا کہ میں یہ دھاگہ پہلے بھی دیکھ چکا ہوں۔ لیکن ذہن سے محو ہوجانے کی وجہ سے میں نے سالگرہ کا پیغام ارسال کردیا۔

اس سلسلہ میں ایک تجویز ہے کہ جس طرح دوسرے کچھ گروپس ہیں مثلاً محفلین، منتظم، معطل، لائبریرین وغیرہ۔ اسی طرح ایک گروپ فوت شدہ محفلین کے لیے بھی بنادیا جائے۔ تاکہ آئندہ کے لیے کوئی بھی ایسی غلطی سے بچ سکے۔ خاص طور پر نئے آنے والے محفلین۔ جنہیں عموماً علم نہیں ہوتا۔

والسلام
 
arifkarim

معطل

کیا یہ زیادہ بہتر نہیں ہوگا کہ تہنیتی دھاگے صرف انہی ممبران کے لئے کھولے جائیں جو ایکٹو ممبر ہیں؟
 
تجمل حسین

محفلین
کیا یہ زیادہ بہتر نہیں ہوگا کہ تہنیتی دھاگے صرف انہی ممبران کے لئے کھولے جائیں جو ایکٹو ممبر ہیں؟
میں اس سے اتفاق نہیں کرتا۔ کیونکہ ہوسکتا ہے کسی غیر فعال رکن کے لیے تہنیتی دھاگہ کھولا جائے تو اسے اس کی ای۔میل موصول ہو یا وہ ویسے ہی محفل پر آئے اور اپنا تہنیتی دھاگہ دیکھے تو دوبارہ سے فعال ہوجائے۔ :)
 
تاکہ آئندہ کے لیے کوئی بھی ایسی غلطی سے بچ سکے۔ خاص طور پر نئے آنے والے محفلین۔ جنہیں عموماً علم نہیں ہوتا۔
اور نئے آنے والے محفلین کس تناسب سے سالگرہ کا پیغام لکھنے سے قبل متعلقہ رکن کی کیفیت ضرور ملاحظہ فرماتے ہیں؟ :) :) :)
 
تجمل حسین

محفلین
اور نئے آنے والے محفلین کس تناسب سے سالگرہ کا پیغام لکھنے سے قبل متعلقہ رکن کی کیفیت ضرور ملاحظہ فرماتے ہیں؟ :) :) :)
جب کسی بھی رکن کے کیفیت نامہ پر پیغام لکھا جائے تو سب سے اوپر رکن کے نام کے نیچے رکن کا گروپ بھی دکھائی دیتا ہے۔ :)
 
جنید اختر بھائی کافی شفیق اور حلیم شخص تھے- ایک دوسرے فورم کی بدولت ان سے تعارف تھا- اگرچہ زیادہ گفتگو نہیں تھی لیکن جب بھی بات ہوئی کافی خوشگوار اور مٹھاس بھرے لہجے میں جواب دیتے- اللہ کریم انکی مغفرت کریں-
 
جاسمن

لائبریرین
اچھی تجویز ہے۔ مرحوم بھی لکھا جا سکتا ہے۔ ابھی چند دن پہلے محمد خلیل الرحمٰن بھائی نے بھی کئی محفلین کو ٹیگ کرتے ہوئے تلمیذ صاحب کو بھی ٹیگ کیا ہوا تھا۔
ایسا غلطی سے ہی ہوتا ہے لیکن مجھے بہت تکلیف ہوئی۔آہ! اللہ اُن دونوں کی مغفرت کرے۔ آمین!
اگر میری خبر ملے تو مہربانی فرما کے اور کچھ نہ کر سکیں تو اول و آخر درود شریف کے دوران مغفرت کی دعا اور لواحقین کے لئے دعا ضرور کر دیجیے گا۔:)
 
فرقان احمد

محفلین
گو کہ فوت شدہ افراد، جو کبھی اس خوب صورت محفل کا حصہ تھے، ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے تاہم انہیں محفلین میں شمار رکھنا علامتی طور پر تو شاید درست ہو تاہم بہتر یہ ہو گا کہ انہیں الگ حیثیت دے دی جائے یا انتظامیہ کم از کم کچھ ایسا طریق اختیار کرے کہ انہیں ٹیگ کرنا ممکن نہ رہے۔ ویسے الگ گروپ بنانا بھی بہت اچھی تجویز معلوم ہوتی ہے، ایسا ہو جاتا ہے تو ان افراد کا گاہے بگاہے تذکرہ بھی ہوتا رہے گا جو کبھی اردو محفل کی رونق تھے۔
 
arifkarim

معطل
میں اس سے اتفاق نہیں کرتا۔ کیونکہ ہوسکتا ہے کسی غیر فعال رکن کے لیے تہنیتی دھاگہ کھولا جائے تو اسے اس کی ای۔میل موصول ہو یا وہ ویسے ہی محفل پر آئے اور اپنا تہنیتی دھاگہ دیکھے تو دوبارہ سے فعال ہوجائے۔ :)
ای میل کیلئے تو غالباً پہلے اسے اکاؤنٹ آپشن میں فعال کرنا پڑتا ہے۔ مطلب یہ ڈیفالٹ آن نہیں ہوتا۔
 
Top