فلم "ویر زارا" کی موسیقی : تاریخ / پس منظر

بولی ووڈ کی معروف اور کامیاب ترین فلم "ویر زارا" سن 2004ء میں یش راج فلمز کے بینر تلے ریلیز ہوئی۔ فلم کے ہدایت کار یش چوپڑا اور کہانی نویس ادتیا چوپڑا تھے۔ فلم کی کہانی تین مرکزی کرداروں (شاہ رخ خان، پریتی زنٹا اور رانی مکھرجی) کے گرد گھومتی ہے۔ ایک پاکستانی لڑکی انڈیا کے دورے میں ایک انڈین آفیسر سے ملتی ہے اور دونوں ایک دوسرے سے محبت کر بیٹھتے ہیں۔ وہ انڈین آفیسر محبت کی خاطر پاکستان آجاتا ہے۔ یہاں اس کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا جاتا ہے اور جیل میں یہ ہوتا ہے قیدی نمبر 786۔ پھر کیا کچھ ہوتا ہے، وہ اس فلم کو دیکھ کر ہی جانئے گا۔

بہرحال کہانی جو بھی تھی، یہاں ہم اس فلم کی موسیقی کی تاریخ اور پس منظر بیان کریں گے۔۔۔
 
مشہور مایہ ناز موسیقار مدن موہن نے اپنی زندگی میں کچھ دھنیں اور طرزیں بنائی تھیں جو کسی فلم میں استعمال نہیں ہوسکیں۔ فلم "ویر زارا" میں مدن موہن کی چھوڑی ہوئی دھنیں ہی استعمال کی گئیں یعنی تیس سال پرانی دھنیں۔ میرے خیال میں اس حساب سے یہ اپنی نوعیت کی منفرد ترین اور انوکھی فلم تھی۔
 
1975ء میں فلم "موسم" کے لیے مدن موہن نے ایک گیت کی دو دھنیں ترتیب دیں۔ گیت تھا: دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن"۔ ان کی بنائی ہوئی ایک دھن فلم میں لی گئی اور دوسری چھوڑ دی گئی۔ ملاحظہ ہو:


پھر وہ دوسری دھن کیا تھی جو اس گیت کے لیے بنی تھی؟ اور اسے فلم "ویر زارا" میں کس گیت میں استعمال کیا گیا۔ یہ ٹریک سنئے:

دل ڈھونڈتا ہے : تیرے لیے
 
فلم "ویر زارا" میں کوئی دس گیت تھے اور سب کی دھنیں وہی تھیں جنہیں مدن موہن اپنی زندگی میں ترتیب دے چکے تھے۔ میں نے کسی طرح وہ تمام ٹریک حاصل کرلیے ہیں اور انہیں اپنے اکاؤنٹ پر اپ۔لوڈ کردیا ہے۔

فلم "ویر زارا" کی دھنیں۔ پلے لسٹ
 

جہانزیب

محفلین
تیرے لئے ہم ہیں‌ جئے کے بارے میں مجھے معلوم تھا، لیکن دھن کس گیت کے لئے بنی تھی یہ نہیں‌ پتہ تھا ۔ شکریہ
 
کیا ہی خوبصورت موسیقی ہے اس فلم کی:)
مجھے یہ گانے بہت پسند ہیں:headphone:
  1. جانم دیکھ لو مٹ گئیں دوریاں
  2. تیرے لیے
  3. کیوں ہوا آج یوں گا رہی ہے
  4. یہ ہم آ گئے ہیں کہاں
  5. دو پل کی تھی یہ دلوں کی داستاں
 
Top