فلمستان - ایک نیا اردو بلاگ

ابوشامل

محفلین
یہ ذرائع ابلاغ کا دور ہے اور انسان کی بنیادی ضروریات میں روٹی، کپڑا اور مکان کے ساتھ ساتھ اب معلومات یعنی انفارمیشن بھی شامل ہو چکی ہے۔ ٹی وی چینلوں اور انٹرنیٹ نے ابلاغ کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کر دیا ہے اور اب دنیا جہاں کی معلومات محض انگلی کے چند اشاروں کی محتاج ہے۔ لیکن روایتی طریقوں کے علاوہ ابلاغ کے کچھ اور موثر ذرائع بھی ہیں جن میں فلم کو ایک ممتاز مقام حاصل ہے۔ فلم کے کچھ منفی پہلو ہیں تو کچھ تربیتی پہلو بھی ہیں، وہ انسانی معاشرے کی حقیقی و مصنوعی عکاسی بھی کرتی ہے اوررائے عامہ کو ہموار کرنے یا پھر پروپیگنڈے کے لیے انہیں ایک بہترین ہتھیار کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج دنیا بھر میں فلم بینی کو ایک اہم مقام حاصل ہے اور اس کے حوالے سے تجزیے و تبصرے شایع کرنے والی ویب سائٹس دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹس میں شمار ہوتی ہیں۔

فلمستان” پر ہماری کوشش ہوگی کہ مشہور (یا غیر مشہور)، اچھی (یا بری) اور شاہکار (یا پروپیگنڈہ) فلموں پر تبصرے اور تجزیے پیش کریں اور ان کی خامیوں اور خوبیوں اور کہانی میں کمزوریوں یا پروپیگنڈہ فلموں میں اصل واقعات کو پردۂ سیمیں کے پیچھے چھپانے کی کوششوں کا ذکر کریں، زیر تبصرہ فلموں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات قارئین تک پہنچائیں تاکہ وہ کسی بھی فلم کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے سکیں اور فلم بینی کے دوران یہ بلاگ ان کے لیے مددگار ثابت ہو۔
مکمل تحریر پڑھیے
 

arifkarim

معطل
ایک پرانا خواب جو آج پورا ہو گیا۔ ریویوز بمع ڈاؤنلوڈ لنکس کہاں ارسال کرنے ہیں؟
 

ابوشامل

محفلین

طالوت

محفلین
انتہائی عمدہ منصوبہ ہے ابو شامل ۔ سیارے کی جلدی نہ کریں بھائی ۔ قوانین یا شرائط پر پورا اترنا اچھی عادت ہے ۔
وسلام
 

دوست

محفلین
اس کو فیس بُک پر شامل کروائیں پہلے۔ نیٹ ورک بلاگز سے یہ پیج بنا کر جیسے بھی کریں۔
 

شہزاد وحید

محفلین
زبردست۔ فلم بین تو میں بھی بہت بڑا ہوں اور ہلکا پھلکا تبصرہ کرنے کے بھی قابل ہوں، لیکن دی شاشینک ریڈمپشن پر اتنا تفصیلی تبصرہ دیکھ کر تبصرہ لکھنے کی درخواست کرنے کی ہمت نہیں پڑی۔
 

ابوشامل

محفلین
شکریہ شہزاد
مجھے لگتا ہے کہ مجھ سے بہت بڑی غلطی ہو گئی ہے :( آئندہ خیال رکھوں گا کہ میرا پیش کردہ فلم ریویو مختصر ہو اور فلمستان پر لکھنے کے خواہشمند افراد کو لکھنے پر آمادہ کرے نہ کہ انہیں ڈرائے :)
شہزاد، آپ مجھے اپنا کوئی بھی فلم ریویو بھیج سکتے ہیں، شمولیت کا فیصلہ میں پڑھ کر کروں گا۔
 

شہزاد وحید

محفلین
ارے نہیں جناب آپ نے کوئی غلطی نہیں کی اپنی اپنی کپیسٹی کی بات ہے۔ میرے تو امتحان چل رہے ہیں امتحانات سے فراغت کے بعد کچھ پیش کر سکوں گا۔
 

شہزاد وحید

محفلین
میرے خیال میں اتنے زیادہ تفصیلی تعارف کی ضرورت نہیں۔ میرا مطلب ہے پوری کی پوری سٹوری ہی لکھ ڈالنا۔ یہ ریویو یا تبصرہ تو نہ ہوا پھر۔ اور دوسرے ممبران (اگر ہیں تو) کی تحریروں کا بھی انتظار ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
شہزاد، میں نواں نواں فلم بین ہوں، امید ہے کہ جیسے جیسے فلمیں سمجھ میں آتی جائیں گی، ویسے ویسے تبصروں میں پختگی آئے گی۔ امید ہے کہ آپ اپنے مشوروں سے نوازتے رہیں گے۔
 
Top