فعالیت کا موڈ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے فعالیت کے موڈ vbExperience کو عارضی طور پر بحال کیا ہے۔ فعالیت کے موڈ کے ذریعے یوزرز کو ان کی فورم میں فعالیت کے پر پوائنٹس دیے جاتے ہیں۔ اس سے فورم کی سپیڈ پر کچھ فرق بھی پڑ سکتا ہے۔ اگر آپ میں سے کسی کو فورم کی رفتار آہستہ محسوس ہو رہی ہو تو یہاں بتائیں۔ اگر فعالیت کا موڈ اس کا ذمہ دار ہوا تو اسے ڈس ایبل کر دیا جائے گا۔

والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
ہممم۔۔
مجھے فورم کی سپیڈ پھر کچھ سست محسوس ہوئی تھی جس کے باعث میں نے فعالیت کا موڈ‌ ڈس ایبل کر دیا ہے۔
 
چاند بابو

محفلین
لیجئے ہمارے آنے اور محفل کی سپیڈ میں کمی کی تصدیق یا تردید کیئے بنا ہی آپ نے اسے لگایا بھی اور بند بھی کر دیا۔ چلیں خیر آپ نے بھی تو کچھ محسوس کیا ہی ہو گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے فعالیت کے موڈ کا نیا ورژن انسٹال کیا ہے۔ اب میں کچھ دن تک اس کے ساتھ فورم کے آپریشن کا جائزہ لیتا رہوں گا۔ فی الحال تو فورم کی سپیڈ ٹھیک لگ رہی ہے۔ اس ورژن میں کچھ نئی فیچرز بھی شامل ہیں لیکن مجھے ابھی ان کا استعمال نہیں آیا ہے۔

میں نے فعالیت کے موڈ کا نیا ورژن انسٹال کرنے کے بعد پرانے اعداد و شمار حذف کیے ہیں اور موڈ کی سیٹنگز میں جا کر اعدادوشمار کو اپڈیٹ کیا ہے۔ فعالیت کے موڈ میں پوائنٹس کے اعتبار سے کچھ ایوارڈ بھی دیے جاتے ہیں اور نئی کیلکولیشن کے مطابق ایوارڈز کی تقسیم کچھ دلچسپ سی ہے۔ فعالیت کی بنیاد پر دیے گئے اعزازات کو ذیل کے ربط پر دیکھا جا سکتا ہے:

http://www.urduweb.org/mehfil/xperience.php?go=awards

جیسا کہ اس صفحے پر نظر آ رہا ہے، عزیزامین Social engaged ہیں جبکہ طالوت Hyperactive Geek ہیں۔ :)

فعالیت کے اعتبار سے فورم کے ارکان کی درجہ بندی ذیل کے ربط پر دیکھی جا سکتی ہے:

http://www.urduweb.org/mehfil/xperience.php

شمشاد بھائی اس درجہ بندی میں سر فہرست ہیں۔ ؛)
 
فہیم

لائبریرین
میں نے فعالیت کے موڈ کا نیا ورژن انسٹال کیا ہے۔ اب میں کچھ دن تک اس کے ساتھ فورم کے آپریشن کا جائزہ لیتا رہوں گا۔ فی الحال تو فورم کی سپیڈ ٹھیک لگ رہی ہے۔ اس ورژن میں کچھ نئی فیچرز بھی شامل ہیں لیکن مجھے ابھی ان کا استعمال نہیں آیا ہے۔

میں نے فعالیت کے موڈ کا نیا ورژن انسٹال کرنے کے بعد پرانے اعداد و شمار حذف کیے ہیں اور موڈ کی سیٹنگز میں جا کر اعدادوشمار کو اپڈیٹ کیا ہے۔ فعالیت کے موڈ میں پوائنٹس کے اعتبار سے کچھ ایوارڈ بھی دیے جاتے ہیں اور نئی کیلکولیشن کے مطابق ایوارڈز کی تقسیم کچھ دلچسپ سی ہے۔ فعالیت کی بنیاد پر دیے گئے اعزازات کو ذیل کے ربط پر دیکھا جا سکتا ہے:

http://www.urduweb.org/mehfil/xperience.php?go=awards

جیسا کہ اس صفحے پر نظر آ رہا ہے، عزیزامین Social Engaged ہیں جبکہ طالوت Hyperactive Geek ہیں۔ :)

فعالیت کے اعتبار سے فورم کے ارکان کی درجہ بندی ذیل کے ربط پر دیکھی جا سکتی ہے:

http://www.urduweb.org/mehfil/xperience.php

شمشاد بھائی اس درجہ بندی میں سر فہرست ہیں۔ ؛)

نبیل بھائی پہلا تجربہ تو پھر بھی اتنا خطرناک نہیں‌ تھا۔
لیکن یہ موڈ انسٹال ہونے کے بعد سے تو میں‌ یہ پوسٹ بھی بڑی مشکلوں سے کرپایا ہوں۔
رات کے 1 بجے سے کوششوں میں‌ لگاہوں کہ کسی طرح‌ محفل میں لاگ ان ہوکر کوئی پوسٹ کرسکوں
اور اب 5 بجے کے قریب کامیابی ملی ہے۔
پہلے تو میں اسے اپنے انٹرنیٹ کی پرابلم سمجھ رہا تھا۔
لیکن پھر میں نے دوسری جگہ چیک کیا تو۔ یہ میرے انٹرنیٹ کا فالٹ نہیں نکلا۔
بلکہ یہ اسی موڈ کا کام لگتا ہے۔
جب میرے پاس یہ ہال ہے تو ڈائل اپ پر تو محفل کا کھل جانا ہی مشکل ہے۔
 
جہانزیب

محفلین
میرے پاس بار بار ایرر پانچ سو آ‌ رہا ہے، حالانکہ موڈ‌ کی بحآلی سے کوئی فرق رات تک نہیں تھا، لیکن صبح‌ سے یہ خرابی پیدا ہو رہی ہے ۔
 
خورشیدآزاد

محفلین
میرے پاس بھی مندرجہ ذیل خرابی باربار آرہی ہے اور شایداسی وجہ سے دھرے پیغام بھی ارسال ہورہے ہیں۔

Internal Server Error
The server encountered an internal error or misconfiguration and was unable to complete your request.

Please contact the server administrator, webmaster@urduweb.org and inform them of the time the error occurred, and anything you might have done that may have caused the error.

More information about this error may be available in the server error log.

Additionally, a 404 Not Found error was encountered while trying to use an ErrorDocument to handle the request.
 
نبیل

تکنیکی معاون
مجھے بھی یہ ایرر کافی دیر تک نظر آتی رہی ہے، اب یہ معلوم نہیں کہ اس کا تعلق فعالیت کے موڈ سے تھا یہ نہیں۔ یہ پہلے بھی کئی مرتبہ ہو چکا ہے لیکن اس کی وجوہات کچھ اور نکلی تھیں۔ ابھی کچھ دیر سے تو سائٹ ٹھیک چل رہی ہے۔
 
Top