مکتوب فصیح احمد بھیا کے نام :)

ماہی احمد

لائبریرین
السلام علیکم اچھے بھیا جی!:)
آپ کا خط ملا پا کر بے تحاشا خوشی ہوئی۔ اور یہ صرف الفاظ نہیں میں سچ کہہ رہی ہوں:cautious:۔ نہیں یقین آتا؟ چلو نہ سہی سانوں کی:p۔ خیر مزاج شریف کی سنائیے کیسے ہیں؟ موسم تو خوب گرم ہے وہاں کا (کچھ کچھ خبریں تو ہیں ہی)۔ یہاں بھی خوب گرمی ہے اوپر سے لوڈ شیڈنگ نے دن میں بھی تارے دکھانے شروع کر دئیے ہیں:sick: یہ اور بات کہ ہم نے کبھی ان کی اس مہربانی کو مانا نہیں:p۔۔۔خیر چھوڑیں پرے واپڈا والوں کی تو ہمیشہ ایک ہی رہی۔ اب بندہ کیا شکوے ہی کرتا جائے اللہ نے تو جب ہدایت دینی ہے تب ہی دینی ہے ہمارے لیڈروں کو۔۔۔
افف اللہ! میں بھی نا کہاں کہاں کی باتیں لے کر بیٹھ جاتی ہوں۔ بات ہو رہی تھی آپ کے خط کی تو مجھے سعود بھیا نے میسج پر کہا "آج تو بٹیا کی مسکان نہیں سنبھل رہی ہو گی" اور میں سوچوں یااللہ ایسی کون سی خبر ہے جو سعود بھیا کو پتا ہے مجھے نہیں اور یہ کہ وہ میرے لئیے اتنی ڈھیر ساری مسکان کا باعث ہے کہ سنبھلے نہ۔۔۔ خیر دریافت کرنے پر پتا چلا فصیح بھیا کے خط کے متعلق بات ہو رہی ہے۔۔ اور میں پہلے حیران:eek:، پھر حیران:eek:، پھر حیران:eek:، پھر اکسائٹڈ :happy:اور ایکسائٹڈ :happy:اور پھر جب تک پڑھا نہیں تب تک کے لئیے اکسائٹڈ پلس متجسسس:heehee:۔۔۔ اور جب میں نے پڑھا تو یقین مانیں مجھے سمجھ نہی کیا کروں ، مجھے رونا بھی آئے، خوشی بھی ہو:)۔۔۔ کافی دیر تک میں کی بورڈ کو گھورتی رہی کہ شاید حروف کو دیکھ کر ہی کوئی لفظ ذہن میں آجائے پر نہیں مجال ہے جو کچھ بھی سمجھ میں آ رہا ہو۔۔۔ تب میں نے سوچا آپ سب لوگ، کتنے بلیسڈ ہیں، الفاظ کے پنچھی کتنی آسانی سے اور مزے آ کر آپ لوگوں کے تخیل کی شاخوں پر بیٹھ جاتے ہیں، اور آپ لوگوں کی ان سے کتنی اچھی دوستی ہے نا کہ ایک سیٹی بجائی اور چلو جی سب کے سب اکھٹے ہو گئے۔ پھر جو محفل جمتی ہے تو دنیا انگلیاں دانتوں میں دابے حیران نگاہوں سے دیکھتی رہ جاتی ہے بس۔۔۔ خیر کبھی تو اللہ ہمیں بھی یہ نعمت دے گا ہی نا:)۔۔۔
جو آپ نے کہا کہ لوگوں نے مجھ سے ایسا کہا ہو کہ وہ مجھے پہلے سے جانتے ہیں جب کہ ہم کبھی پہلے ملے بھی نہیں ہوتے تو ایسا کئی کئی کئی بار ہوا۔۔۔ اتنی بار کہ میں نے حیران ہونا چھوڑ دیا۔ مجھے تو یہ صرف ایک اتفاق ہی لگتا ہے، ہو سکتا ہے کوئی اور وجہ بھی ہو پر کبھی سوچا نہیں اس متعلق۔ جہاں تک بات ہے ایک ساتھ پروان نہ چڑھتے ہوئے بھی ایک مقدس اور پیارا سا رشتہ محسوس کرنے کی:) تو ذرا جواب دیجئیے، ننھی نور تو ابھی چار سال کی ہے فقط، اور آپ اس سے اتنے دور، تب بھی وہ آپ کی زندگی ہے اور ایک بہت مظبوط رشتہ بے تحاشا محبت ہے جو آپ دونوں شئیر کرتے ہیں، کیسے؟ بس اللہ پاک کی رحمت ہے نا!:smug:تو پھر اس مقدس سے رشتے کے لئیے بھی حیران ہونا چھوڑئیے۔۔۔ اللہ پاک بہت مہربان ہے بھیا۔۔۔ ہمیں ان ان راستوں سے نوازتا ہے جن کے متعلق ہم نے خیال بھی نہ کیا ہو، چاہے ہم نے اپنی کوتاہیوں بے وقوفیوں اور گناہوں کی وجہ سے سب در بند بھی کر دیے ہوں تب بھی ان دروازوں کی درزوں سے اس کی رحمت اس کی مہربانی کی ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا ہماری بیمار روحوں کو معطر کرتی رہتی ہے:)۔۔۔ میرے نزدیک محفل پر ملنے والی بے لوث محبت بھی اس ذات پاک کی ان گنت نعمتوں میں سے ہے۔۔۔وہ نعمتیں جن کے قابل میں خود کو سمجھتی ہی نہیں۔۔۔ اور یہ مقدس رشتہ تو وہ نعمت ہے کہ اس کے پانے والے تشکر کے لئیے الفاظ ہی نہ پائیں:)۔۔۔
خیر مجھے یاد آیا آپ نے کہا نا کہ آپ نے آئسکریم نہیں کھلائی بچپن میں، تو کیا ہوا بچپن میں نہیں کھلائی تو۔ اب حساب پورا کر دیں:p:p۔۔۔ آئسکریم تو ہم کبھی کبھی کھا سکتے ہیں اور کتنی بھی کھا سکتے ہیں اس میں تو کوئی ایشو والی بات ہی نہیں ہے:p۔ ہاں اگر آپ کو لگتا ہے کہ زیادہ آئسکریم آپ کی جیب پر بھاری پڑے گی تو ہم ایسا کرتے ہیں آئسکریم کے ساتھ گول گپے ایڈ کر لیتے ہیں یوں آپ کو اچھی طرح احساس ہو جائے گا کہ صرف آئسکریم والا آئیڈیا زیادہ بہتر تھا:LOL::ROFLMAO:۔۔۔
اب آپ سوچ رہے ہیں اس چڑیا کی چوں چوں شاید کوئی سنتا نہیں جو یوں موقع پاتے ہی شروع ہو گئی ہے تو اس سے پہلے کہ آپ ایسا سوچیں میں خط کو ہی ختم کر دیتی ہوں:cautious:۔
آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔ پر ایک بات بتا دوں میرے جواب کا انتظار مت کیجئیے گا کیونکہ میں تو وقت ملنے پر، الفاظ ہونے پر اور خو ب سوچ بچار کے بعد موڈ ہونے پر ہی لکھوں گی:p۔۔۔
اچھا جی اب اجازت دیجئیے کیونکہ کہ امی کے خط کا جواب بھی لکھنا ہے، پہلے ہی انہوں نے مجھے بہت وائٹامن کیپسول کھلا دئیے:cautious:۔
گھر میں سب کو سلام، نور کو ڈھیرررررر سارا پیار۔۔۔ اور ہاں آپ کی ڈھیر ساری دعاؤں کے لئیے شکریہ بالکل نہیں کہوں گی:p۔
فقط
چڑیا
smiley-bird-emoticon.gif
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
ابھی آرام سے بیٹھ کر اس پیار بھری تحریر کا جواب لکھوں گا ،،، لیکن بھائی اتنا خوش ہے کہ بتا نہیں سکتا ،، خوش کیوں نا ہو ،، جب بہن اپنے بھائی کو لاڈ بھرا خط لکھے تو اس سے بڑی خوشی کیا ہو گی بھلا :) ،،، بہت خوش نصیب ہوتے ہیں وہ جنہیں تم جیسی بہن یا بیٹی نصیب ہوتی ہے ،،، حساس ، پیار کرنے والی معصوم دِل چِڑیا :)
اللہ میرے بیٹے کو ہمیشہ بُرے وقت سے محفوظ رکھے ، آمین :) :)

تیرا بھائی،
فصیح احمد
 
:) آمین۔۔۔
جیتے رہئیے۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
یہ سارے لوگ اتنا اچھا کیسے لکھ لیتے ہیں مشکل مشکل سا۔۔ اور میرے سے کیوں نہیں لکھا جاتا۔
میں نہیں بول رہی کسی سے۔۔ پہلے مجھے بھی لکھنا سکھائیں نہیں تو۔۔۔:nottalking:
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
یہ سارے لوگ اتنا اچھا کیسے لکھ لیتے ہیں مشکل مشکل سا۔۔ اور میرے سے کیوں نہیں لکھا جاتا۔
میں نہیں بول رہی کسی سے۔۔ پہلے مجھے بھی لکھنا سکھائیں نہیں تو۔۔۔ :nottalking:
ارے میرے خیال میں یہ کام سب سے بہتر تو سعود بھیا ہی کر سکتے ہیں ،،، اب اگلا خط آپ کے نام ہو گا ،،، یوں خط کا جواب جب دو گے تو خود ہی لکھنے جائے گا ماؤ بلی ،، :) :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ارے میرے خیال میں یہ کام سب سے بہتر تو سعود بھیا ہی کر سکتے ہیں ،،، اب اگلا خط آپ کے نام ہو گا ،،، یوں خط کا جواب جب دو گے تو خود ہی لکھنے جائے گا ماؤ بلی ،، :) :)
سعود بھیا بھی نہیں سکھاتے وہ خود اتنا اچھا لکھتے ہیں اور اگر میں کہوں تو مجھے ٹال دیتے ہیں بس
مجھے نہیں لکھنا آئے گا بھیاا
 
ماہی احمد

لائبریرین
یہ سارے لوگ اتنا اچھا کیسے لکھ لیتے ہیں مشکل مشکل سا۔۔ اور میرے سے کیوں نہیں لکھا جاتا۔
میں نہیں بول رہی کسی سے۔۔ پہلے مجھے بھی لکھنا سکھائیں نہیں تو۔۔۔ :nottalking:
عائشہ میں نے کہاں اچھا اچھا لکھا ہے یار :(
مجھے بھی تو نہیں لکھنا آتا۔ جب میں محفلینز کی تحریریں پڑھتی ہوں تو مجھے تو آدھی سے زائد سمجھ بھی نہیں آتیں۔ سچ میں اس وقت بھی ڈکشنری کھلی پڑی ہے ساتھ والے ٹیب میں۔۔۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
سعود بھیا بھی نہیں سکھاتے وہ خود اتنا اچھا لکھتے ہیں اور اگر میں کہوں تو مجھے ٹال دیتے ہیں بس
مجھے نہیں لکھنا آئے گا بھیاا
اس بات سے تو میں بھی متفق ہوں۔
سعود بھیا، نین بھیا، فلک بھائی، حجاز، عینی آپی بھی اور اب تو فصیح بھائی بھی۔۔۔
سب اس لسٹ میں ہیں، اور اور بھی بہت سے لوگ جن کا میں نے نام نہیں لکھا ۔۔۔
 
اچھا تو یہ سارا تم نے ڈکشنری سے دیکھ کر لکھا ہے :cautious:
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اس بات سے تو میں بھی متفق ہوں۔
سعود بھیا، نین بھیا، فلک بھائی، حجاز، عینی آپی بھی اور اب تو فصیح بھائی بھی۔۔۔
سب اس لسٹ میں ہیں، اور اور بھی بہت سے لوگ جن کا میں نے نام نہیں لکھا ۔۔۔
ہاں۔۔۔اور مقدس آپی اور فرحت آپی بھی
 
ماہی احمد

لائبریرین
اچھا تو یہ سارا تم نے ڈکشنری سے دیکھ کر لکھا ہے :cautious:
سارا تو نہیں خیر۔۔۔
:noxxx:
لیکن ایک منٹ میں نے یہ کب کہا کہ میں ڈکشنری سے دیکھ کر لکھا ہے؟ میں تو یہ کہہ رہی تھی کہ محفیلینز کی تحریریں پڑھنے کے لئیے ڈکشنری کی ضرورت پڑتی ہے۔۔۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
سارا تو نہیں خیر۔۔۔
:noxxx:
لیکن ایک منٹ میں نے یہ کب کہا کہ میں ڈکشنری سے دیکھ کر لکھا ہے؟ میں تو یہ کہہ رہی تھی کہ محفیلینز کی تحریریں پڑھنے کے لئیے ڈکشنری کی ضرورت پڑتی ہے۔۔۔
چلو پھر میں تو ڈکشنری کے بغیر ہی پڑھ لیتی ہوں اور جو سمجھ نہیں آتا وہ انہی سے پوچھ لیتی ہوں جنہوں نے لکھا ہو :p
 
ماہی احمد

لائبریرین
چلو پھر میں تو ڈکشنری کے بغیر ہی پڑھ لیتی ہوں اور جو سمجھ نہیں آتا وہ انہی سے پوچھ لیتی ہوں جنہوں نے لکھا ہو :p
اچھی بات ہے، تمہیں بتا دیتے ہوں گے نا۔ مجھے تو ڈر ہی لگتا ہے کہیں کہہ ہی نہ دیں " کیوں بی بی دنیا میں ساری ڈکشنریاں اللہ کا پیاری ہو گئی ہیں کیا؟؟؟"۔۔۔
 
ہمارے خیال میں معیاری اردو سیکھنے کے لیے سب سے زیادہ معاون معیاری اردو کا مسلسل مطالعہ ہے۔ ڈکشنری کے بجائے مسلسل مطالعہ جاری رکھا جائے تو ہر لفظ کا ایک خاص مفہوم ذہن میں محفوظ ہوجاتا ہے، ڈکشنری سے زبان کا اصل ذائقہ نہیں مل سکتا :) :)
 
جی جی بالکل، پر میعاری اردو پڑھنے کا وقت بھی تو ملے نا!۔۔۔
ڈکشنری کو کچھ مت کہیے گا۔ ہماری سہیلی ہے ہر وقت کی۔۔۔
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
سعود بھیا بھی نہیں سکھاتے وہ خود اتنا اچھا لکھتے ہیں اور اگر میں کہوں تو مجھے ٹال دیتے ہیں بس
مجھے نہیں لکھنا آئے گا بھیاا
ارے چلو کوئی گل نہیں بھیا ہیں نا تو پڑھتے پڑھتے خود ذوق بن جائے گا اور بچے اب سارے باورچی خانے میں گھس جائیں گے تو دستر خوان پر کون بیٹھے گا ؟؟ ارے بھئی ہمیں پکانے دو آپ بس طرح طرح کے کھانے کھاؤ اور مزے لوُ ٹو :) :)
 
یہاں کہیں کھانا کھانے کا ذکر ہوا۔۔۔ کیا ہے کھانے میں؟؟؟
 
Top