فسانۂ عجائب ٹائپنگ کے بارے میں گفتگو

آئندہ کے لیے صفحات کی ٹائپنگ گوگل ڈاکس کے شیئر کیے لنک پر جاری رکھیں اورمکمل ہونے پر محفل پر پوسٹ کر دیں، اس طرح محنت ضائع ہونے کا خدشہ نہیں رہے گا۔ گوگل ڈاکس ایک ایپ کی طرح فون پر انسٹال بھی کی جا سکتی ہے اور جی بورڈ وائس ٹائپنگ سے بھی ٹائپ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹائپ اور املا بھی آسانی سے ایپ میں درست ہو سکتی ہے۔
 

صابرہ امین

لائبریرین

سید عاطف علی

لائبریرین
سید عاطف علی آپ کے لیے ایک اور صفحہ نکل آیا ہے
داستان کا صفحہ 120 ، یہ صفحہ ٹائپ ہونے سے رہ گیا تھا۔
--------------
داستان کا صفحہ 120
--------------
دولت خواہ اس والا جاہ کے بہ عیش و شادی مدام اور دشمن رو سیاہ
بہ رنج نا مرادی گرفتار آلام رہیں ؛ بہ حق رب ذوالمنن ، بہ تصدق
پنجتن ۔

تقریر مقرر دل پذیر کی ، کیفیت شہر بے نظیر کی ۔ ذکر
، صنعت کاملین علم و فن ، واقفان رموش سخن و تذکرہء
اہل حرفہ دکاندار بہ طرز یادگار ۔


یہ پنبہ دہاں ، ہیچ مداں ، محرر داستاں، مقلد گذشتگاں ،
سراپا قصور مرزا رجب علی ، تخلص سرور؛ متوطن خطہ ء بے نظیر ،
دلپذیر ، رشک گلشن جناں ، مسکن خور و غلماں ۔ جائے مردم خیز ،
باشندے یہاں کے ذکی ، فہیم ، عقل کے تیز ، ۔اگر دیدہء انصاف و
نظر غور سے اس شہر کو دیکھے ، تو جہاں کی دید کی حسرت نہ رہے ،
ہر بار یہ کہے ، شعر:

سنا ، رضواں بھی جس کا خوشہ چیں ہے
وہ بے شک لکھنؤ کی سر زمیں ہے

سبحان اللہ وبحمدہٖ ! عجب شہر گلزار ہے ۔ ہر گلی دلچسپ ؛ جو کوچہ ہے،
باغ و بہار ہے ۔ ہر شخص اپنے طور کا با وضع ، قطع دار ہے ۔ دو رویہ بازار کس
انداز کا ہے ! ہر دکان میں سرمایہ ناز و نیاز کا ہے ۔ گو، ہر محلے میں جہان
کا ساز و ساماں مہیا ہے ؛ پر، اکبری دروازے سے جلو خانے اور پکے پل
 

سید عاطف علی

لائبریرین
یہاں 1991 کی ایک یاد اور تازہ ہوئی ۔ بارہویں کی اردو میں جو اقتباس اردو کی درسی کتاب میں شامل تھا وہ اسی صفحے سے شروع ہوتا ہے ۔

یہ پنبہ دہاں ، ہیچمداں ، محرر داستاں، مقلد گذشتگاں ،
سراپا قصور مرزا رجب علی ، تخلص سرور؛ متوطن خطہ ء بے نظیر ،
دلپذیر ، رشک گلشن جناں ، مسکن خور و غلماں ۔ جائے مردم خیز ،
باشندے یہاں کے ذکی ، فہیم ، عقل کے تیز ، ۔اگر دیدہء انصاف و
نظر غور سے اس شہر کو دیکھے ، تو جہاں کی دید کی حسرت نہ رہے
،
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
کوئی مسئلہ نہیں بلال، آپ کی شرکت ہو گئی اور مشید شرکت یوں ہو سکتی ہے کہ ایک دو لوگوں کو مائل کر لیں۔ آتے جاتے رہیں ، لکھنے کے فقط ایک ہی صفحہ بھی کافی ہے۔
ان شاء اللہ
حتی المقدور کوشش ہو گی۔
مزید برآں آپ سے جن معاملات پہ گفتگو ہوئی تھی، اُس پہ عنقریب مفصل لکھتا ہوں۔
 

مقدس

لائبریرین
جی ان کو دوبارہ تدوین کے بعد بھی پوسٹ کر دیئے ہیں ۔ ۔ دیکھیئے
اسکین دستیاب - اخلاقِ ہندی

یہ صفحات تو اس کتاب کے نہیں ہیں سس

بہترین۔
گوگل ڈاکس ربط پر بھی لازمی جائیں تاکہ اس سے مانوس ہو سکیں۔
محب بھائی وہ اخلاق بندی کے صفحات ہیں جو صابرہ سس بتا رہی ہیں
 

صابرہ امین

لائبریرین
آخری تدوین:
Top