فرنی

ملائکہ

محفلین
السلام علیکم۔۔۔

یہ فرنی تو میں نے بہت پہلے بنائی تھی اور تصاویر بھی لیں تھیں مگر اب یہاں ترکیب کے ساتھ پیش کررہی ہوں۔۔۔

اجزاء:
دودھ ۔۔۔ تقریبا" 2 کلو(ویسے سچ بولوں تو مجھے اب یاد نہیں کہ دودھ کتنا تھا آپ تصویر میں دیکھ کر خود ہی اندازہ لگا لیں)۔
چینی--- ایک کپ۔۔
کھویا۔۔۔۔ ایک کپ
الائچی-- 2 یا 3 عدد۔
بادام-- مرضی سے لے لیں۔۔
پانی -- 2 سے 3 چمچ۔(شیرے کے لئے) 1 کپ (چاول پیسنے کے لئے)
چاول--- ایک کپ(3 سے 4 گھنٹے پہلے بھگو لیں)
ترکیب:

پہلے چاول میں تھوڑا سا پانی ڈال کر پیس لیں اتنا کہ بالکل ایک جیسا ہوجائے پانی اور چاول اور اسے تھوڑا runny ہی رکھیں پھر دودھ لیں اسے ابلنے رکھ دیں اس میں الائچی بھی شامل کردیں۔۔ الگ پین میں چینی اور پانی مکس کرکے شیرہ بنالیں۔۔ جب دودھ ابلنے لگے تو شیرہ اور کھویا ڈال دیں۔ پھر چاولوں والا مکس بھی شامل کرتے جائیں اور ہلاتے جائیں تاکہ گھٹلیاں نا بن جائیں۔۔۔ پکائیں یہاں تک کہ گاڑھی ہوجائے اور چاول بھی پک جائیں۔۔۔ سجائیں ٹھنڈا کریں اور انجوائے کریں۔۔
 

ملائکہ

محفلین
DSC01635_zps2b023e75.jpg


یہ چاول ہیں پسے ہوئے بالکل دودھ کی طرح لگیں گے
 
Top