مبارکباد فرحت کیانی کو موڈریٹر کا عہدہ مبارک ہو!

محمد وارث

لائبریرین
ابھی چند دن پہلے، شکریے کا رنگ سبز دیکھ کر، مجھ پر یہ انکشاف ہوا کہ محفل کی ایک سینئر اور ہر دلعزیز اور خوبصورت ادبی ذوق کی حامل رکن محترمہ فرحت کیانی، اردو محفل پر موڈریٹر کے عہدے پر فائز ہو گئی ہیں!

فرحت آپ کو یہ منصب بہت مبارک ہو!

ہاں مجھے یہ علم نہیں ہو سکا کہ آپ کس زمرے کی موڈریٹر ہیں، مجھے لگتا ہے کہ یا تو لائبریری ہے یا پھر محفلِ ادب۔

اور اللہ کرے کہ محفلِ ادب ہی ہو :) اور اگر ایسا ہی ہے تو میں فرحت کو محفلِ ادب کا موڈریٹر ہونے کی بنا پر بھی خوش آمدید کہتا ہوں اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ہم مل کر محفلِ ادب کو مزید خوبصورت بنا سکیں گے!

اور اگر لائبریری یا کوئی دیگر زمرہ ہے تو پھر یہ ساری باتیں ادھر کیلیئے بھی :)

والسلام

 

ماوراء

محفلین
میں نے تو کافی دن پہلے ہرا نام دیکھا تھا۔ شاید ماہِ لائبریری والے زمرے میں نام دیکھا تھا-

مبارک ہو فرحت۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
فرحت ، ایک بار پھر یہیں مبارک باد !

وارث بھائی ، یہ دھاگہ میں کل کھولنا تھا فرحت کی لائبریری میں پہلی پوسٹ (بحیثیت موڈریٹر) کے ساتھ ، آپ نے سرپرائز ہی ختم کر دیا :) لیکن اس طرح بھی اچھا لگا ، آپ نے بہت اچھا سا لکھا ہے ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اوہ، میں نے سرپرائز ختم کیا اور آپ نے میرا تجسس، میں تو یہی دعا کر رہا تھا کہ اللہ کرے فرحت محفلِ ادب کی موڈریٹر ہوں، لیکن خیر لائبریری کون سی پرائی ہے :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اگر اسی طرح سے ہے تو پھر وقت کچھ لگ جاتا ہو گا آپ کا ۔ مکمل پیغام لکھ کر ایک ہی بار تمام پیغام کو سیلیکٹ کرنے سے آسانی سے ہو جائے گا ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میں واقعی نہیں سمجھا آپ کی بات، میں اقتباسات کا سائز وغیرہ تبدیل نہیں کرتا لیکن اپنے پیغام کا ضرور کرتا ہوں!
 

سارہ خان

محفلین
بہت بہت مبارک ہو فرحت !!!

1190039274_congrats5.gif
 

مغزل

محفلین
محترمہ فرحت کیانی صاحبہ
محفل میں ادارت کا قلمدان مبارک ہو
صدا سلامت رہئے ، مگر غائب نہ ہوا کیجئے۔
والسلام
 
Top